محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے آپ کے ساتھ سلسلہ جڑا‘ اللہ سے رابطہ بڑھا‘ اللہ کی طرف سے کوئی وسوسہ‘ کوئی ڈر کچھ پریشانی نہیں‘ ہر وقت ایک یقین ہے کہ اللہ ساتھ ہے۔ ہروقت‘ ہر مشکل میں ‘ ہر پریشانی میں بلکہ مجھے لگتاہے اب میں پریشان ہوتی ہی نہیں ہوں اور کوئی پریشانی کبھی مجھ پر آہی نہیں سکتی۔ جن دنوں سیلاب آیا‘ میں پریشان تھی کہ لوگ ڈوب جائیں گے‘ لوگ کیا کریں گے‘ میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھے کہہ رہا ہے کہ سورۂ مزمل لگاتار تین دن پڑھ اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھنی ہے۔ ایک ہی نشست میں۔ اس سے پریشانی‘ مشکل حل ہوجائے گی‘ انشاء اللہ۔ میں نے دو دن ہی پڑھی اور دونوں دن بارش رک گئی تھی۔ مجھے جب بھی کوئی معاشی یا گھریلو پریشانی ہوتی ہے میں یہی درج بالا عمل پڑھتی ہوں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (عمارہ سلیم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں