محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور بارگاہ الٰہی میں التجا ہے کہ اہل اسلام پر آپ کا سایہ قائم رہے۔ آمین!میرے والد صاحب ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کرتے رہے ہیں‘ گزشتہ کئی سالوں سے کاروبار زوال کا شکار تھا اور کوئی صورت نہیں نظر آتی تھی تو میرے والدصاحب نے مکان پر بینک سے سود پر پچیس لاکھ کا قرضہ لیا تھا اور اس پیسے سے کاروبار شروع کیا۔ دو تین سال کاروبار ٹھیک رہا مگر پھر زوال پذیر ہوگیا‘ ہماری دکان (جو کہ ہم نے کرائے پر لی ہوئی ہے) خالی ہوگئی۔ اس کا کرایہ اور بینک کا سود ہمارے سر پر تھا۔ اس وقت ایک بزرگ نے اکتالیس دفعہ اکتالیس دن تک سورۂ مزمل پڑھنے کو کہا ہم نے یہ عمل کیا تو حالات بہت بہتر ہونا شروع ہوگئے اور میرے والد نے آئندہ سود پر قرض لینے سے توبہ کرلی۔ (سدرہ جمیل)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں