محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائیں۔ ہماری دکان میں کچھ عرصہ پہلے چوری ہوئی جس کی وجہ سے ہم پر بہت زیادہ قرض تھے۔ مجھے کسی نے آپ کی کتاب ’’ صلوٰۃ التسبیح کے کرشمات‘‘ دی تو میں اور میرے شوہر نے قرض اتارنے کی نیت سے صلوٰۃ التسبیح پڑھنا شروع کردی‘ دو روز بعد میرے والد صاحب اور بھائی جو کہ ہمارا جائیداد کا حصہ دینے سے انکاری تھے اور ہمیں یقین تھا کہ وہ کبھی ہمیں نہیں دیں گے کا فون آیا کہ ہم نے زمین بیچ دی ہے اور آکر پانچ لاکھ کا چیک لے جاؤ اور باقی دس لاکھ ڈیڑھ دو ماہ میں ملے گا۔ خیر چیک مل گیا اور میاں کو ساڑھے تین لاکھ دے دیا جس سے ہمارا قرض بھی اتر گیا اور دکان پھر دوبارہ سامان سے بھر گئی۔ ایک اور خاص عمل جو میں صلوٰۃ التسبیح پڑھنے سے پہلے بھی کرتی رہی اور اب بھی کررہی ہوں جس کے پڑھنے سے اللہ نے مجھے مالامال کردیا اور غیب کے خزانوں سے بن مانگے عزت و برکت اور عافیت والا رزق عطا فرمایا۔ وہ برکت والی تھیلی کا عمل ہے۔ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور سے برکت والی تھیلی منگوائی اور اس پر صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھتی ہوں اور جب بھی اس میں پیسے رکھتی یا نکالتی ہوں تو ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کردم کرتی ہوں۔ اس عمل کی برکت سے ہی ہمیں پہلے پانچ لاکھ ملے پھر دس لاکھ بھی مل گئے۔ اب میرا اپنا اکاؤنٹ ہے اور میں نے اپنے بچوں کیلئے ایک چھوٹا سا پلاٹ بھی لیا ہے اور کچھ پیسے اپنے لیے رکھے ہیں۔ عمل اب بھی جاری ہے اور انشاء اللہ مرتے دم تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ سورۂ فاتحہ و سورۂ اخلاص کا عمل کرتی ہوں جو کہ یہ ہے:۔اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھتی ہوں۔
وظیفہ پڑھو‘ جائے نماز سے اٹھو اورحاجت پوری: یہ عمل میں نے اپنی والدہ کی پرانی کتاب ’’اعمالِ قرآنی‘‘ سے لیا تھا‘(والدہ کی کتاب سے مراد یہ کتاب ان کے پاس ہوتی تھی‘ ان کے وفات کے بعد میں لے آئی) آپ سے تعلق سے پہلے میں نے اسے دوبار آزمایا ہے کامیاب رہا ہے‘ دوہزار مرتبہ بسم اللہ اس طرح پڑھیں کہ ہر ہزار کے بعد دو نفل حاجت کے پڑھیں جن بزرگوں کا عمل ہے انہوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ جائے نماز سے نہ اٹھوگے کہ حاجت پوری ہوگی (بات کا مفہوم ہے)۔ ایک بار میرے میاں نے مجھے گھر سے نکال د یا‘ نوبت طلاق تک پہنچ گئی‘ میں نے ساری رات پڑھا‘ فجر پڑھ کر سوئی تو خواب دیکھا میاں لینے آئے ہیں۔ دن چڑھا تو واقعی انہوں نے آکر معذرت کی اور مجھے اسی دن عزت سے واپس گھر لے آئے۔ دوسرا قرض کی نیت سے پڑھا تھا دو سال پہلے‘ پڑھ کر سوئی تو خواب میں دیکھا بہت سے پیسے میرے پاس ہیں اور قرض اتر گیا ہے مگر سارا نہیں۔ تب عید تھی میرے دیوروں اور جیٹھوں نے مل کر میرے میاں کا آدھا قرض تقریباً ساٹھ لاکھ کے قریب اتار دیا اور یہ بھی اسی روز ہوا تھا یہ بھی تیربہدف ہے۔(ق،ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں