محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قے کیلئے ایک زبردست گھریلو نسخہ حاضر خدمت ہے جو کہ میری دادی اماں نے ہمیں بتایا ہے‘ خود بھی وہ اپنے پوتوں‘ پوتیوں اور نواسوں نواسیوں کو سالہا سال سے بنا کر دیتی آئی ہیں‘ کبھی ڈاکٹر سے دوا نہیں لی۔ھوالشافی: پودینہ کے چند پتے‘ چٹکی بھر خشک ثابت دھنیا‘ دارچینی ایک لکڑی کا ٹکڑا‘ سونف ایک چمچ‘ چینی میٹھے کیلئے اور آدھا لیموں۔ طریقہ: ایک پیالی پانی کی چولہے پر رکھیں جب پانی گرم ہونے لگے پودینہ‘ دھنیا‘ سونف‘ دارچینی‘ میٹھا ڈال دیں اور ابلنے دیں جب پانی کا رنگ قہوے کی مانند ہوجائے تو اتار کر چھان لیں اور نیم گرم آدھا لیموںنچوڑ کر مریض کودیں‘ دن میں دو بار ایسا کریں انشاء اللہ قے دوبارہ نہیں آئے گی۔نہایت سستا اور آسان ہے۔ (م،م۔بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں