محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی دعاؤں سے میں عبقری 2009ء پڑھ رہا ہوں‘ اللہ تعالیٰ عالم غیب میں آپ کے پیرو مرشد حضرت خواجہ سید محمدعبداللہ ہجویری مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کے صدقے سے درجات کو ایسا بلند کرے جب اللہ تعالیٰ آپ کے پیرو مرشد حضرت سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کو پوچھے محمد عبداللہ! دنیا میں میرے لیے کیا تحفہ لائے ہیں تو حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ آپ کو یعنی حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی کو پیش کردیں۔ یااللہ! میں نے حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی کو دنیا میں بطور تحفہ آپ کے لیے لایا ہوں۔ میں نے اپنی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے حق میں مندرجہ بالا الفاظ پیش کیے حضور پاک ﷺ کے صدقے یہ الفاظ اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہوں۔ ایڈیشن خاص کیلئے حضور نبی کریم ﷺ کی امت کیلئے ایک لفظ جو کہ اسم اعظم سے کم نہیں ہے لکھ رہا ہوں اس کو میں نے اپنی جوانی میں خوب آزمایا ہے۔اسم اسم اعظم سے کم نہیں‘ ہر کام میں کامیابی ہوتی ہے سوائے جنات اور جادو کے علاوہ ہر کام میں اسم اعظم ہے‘ طریقہ نوٹ فرمالیں۔ سب سےپہلے اپنی طاقت کے مطابق صدقہ کریں پھر اس کے بعد غسل اور پاک صاف کپڑے پہنیں اور وضو کریں جب صدقہ کریں تو دل میں کام کی نیت کریں۔ اس کے بعد صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک اول و آخر پچیس دفعہ درود شریف پڑھیں‘ یہ ایک گھنٹہ بہت اہم ہے۔ 100 مرتبہ اسم پڑھیں۔ سو کی تعداد کو بہت ہی احتیاط کے ساتھ پڑھنا ہے‘ نہ زیادہ ہو نہ ہی کم ہو‘ کم یا زیادہ کی صورت میں یہ اسم کام نہیں کرے گا میری طرف سے سب کو اجازت ہے۔آپ کو گھریلو پریشانی ہے‘ آپ کو نوکری چاہیے‘ آپ کو دولت حلال چاہیے‘ آپ نے بزرگان دین سے ملاقات کرنا ہے یہاں تک کہ حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام کے علاوہ آپ کے بھائی حضرت الیاس علیہ الصلوٰۃ والسلام مراقبہ کی حالت میں ظاہری طور پر آپ سے ملاقات کریں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جس بزرگ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اسی طریقہ سے ملاقات ہوجائے گی۔ ظاہری طور پر آپ سے سلام دعا بھی ہوگی۔ یہاں تک اگر بارش کیلئے دعا کریں تو وہ بھی انشاء اللہ اس دن ہوجائے گی۔ اجتماعی کام ہو جو کہ شریعت میں جائز ہو‘ انشاء اللہ اسی دن سے برکات شروع ہوجائیں گی۔ لاعلاج بیماری کا اسی دن سے فائدہ شروع ہوجائے گا جو بھی انفرادی کام ہو یا اجتماعی صدقہ اور ٹائم کی اور تعداد کی پابندی کرنی ہے اس کے بعد مندرجہ بالاطریقہ سے اپنی حاجات کیلئے دعا کریں۔ (محمداسلم‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں