محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ نےا یک مرتبہ واہ کینٹ میں درس دیا تھا آپ کا انداز بیان ہی تھا جس نے مجھے بھی قلم اٹھانے پر مجبور کردیا‘ ویسے عبقری تقریباً میںنے پچھلے سال سے شروع کیا ہے لیکن جب پہلی مرتبہ پڑھا تھا تب ہی اس کی گرویدہ ہوگئی تھی۔میرے اپنے کچھ تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کے فائدے کیلئے لکھ رہی ہوں:۔زبان میں تاثیر: میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی‘ لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کسی سے ملنے سے پہلے تین بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھے تو دوسرے بندے کے دل میں آپ کی ایک ایک بات اثر کرتی ہے‘ اب میرا یہ معمول ہے کہ جب میں کسی سے بات کروں تو پہلے سورۂ فاتحہ تین بار اور سورۂ اخلاص تین بار پڑھتی ہوں۔ اس کے علاوہ نو بار یَااَحَدُ بھی پڑھتی ہوں۔استغفار کے فوائد: میری شادی کو تقریباً سات سال ہوگئے ہیں‘ شادی کے دو سال تک میری اولاد نہیں تھی تو اس وقت میں گھر میں اکیلی ہوتی تھی تو مجبوراً میں نے کہیں جاب کرنا شروع کردی‘ صبح جاتےوقت گاڑی میں مجھے تقریباً آدھ گھنٹہ لگتاتھا‘ باقی پورے دن میں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا تھا‘ اس آدھے گھنٹے میں میں سات سو بار استغفار پڑھتی تھی جو استغفار میں پڑھتی وہ درج ذیل ہے۔ میں نے مسلسل تین مہینے پڑھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر چوتھے مہینے فضل کردیا اور آج تک پھر میں نے کہیں پرجاب بھی نہیں کی کیونکہ خود مجھے بھی جاب کرنا اچھا نہیں لگتا تھا۔ استغفار یہ ہے:
اس کے علاوہ جب بھی میں کسی کو گفٹ دوں چھوٹے سے چھوٹا ہی سہی اس پر میں 17 بار پڑھتی ہوں چاہے کھانے کی چیز ہو تو اس کی بہت تعریف ہوتی ہےجو عورت سورۂ تحریم پڑھتی ہے تو شوہر اور بچے فرمانبردار ہوتے ہیں تو شوہر ہر طرح سے اس عورت کو سکھی رکھنے کی کوشش کرتا ہے‘ یہ میرا اپنا تجربہ ہے جو لوگ سورۂ منافقون پڑھتے ہیں اول تو کوئی اس کے پیچھے بول نہیں سکے گا سوائے منافق کے۔ دوسرے یہ کہ میرے خلاف کوئی بات کرے تومجھے صاف پتہ چلتا ہے اور بعد میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میرے خلاف ایسے ہوا ہے میرے شوہر مجھے ’’چہرہ شناس‘‘ کہتے ہیں کہ تم تو لوگوں کے دل اور چہرے کو دیکھ کر پہچان لیتی ہو۔ (شفاء گوہر‘واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں