محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ وظیفہ ہے‘ جب بھی کوئی مشکل گھڑی یا پریشانی معاشی آئے یا گھریلو تو اس وظیفے سے اپنی مشکل و پریشانیاں حل کروالیتاہوں۔ قارئین عبقری کیلئے ہدیہ نذر کررہا ہوں۔ وظیفہ درج ذیل ہے:قرآن مجید کے ہر پارے میں سجدہ والی آیت پر سجدہ کرنا ضروری ہے‘ جب کوئی مشکل آئے‘ قرآن مجید کے پہلے پارے سے لے کر آخر تک۔ آیت سجدہ (سجدے میں پڑھ کر دعا کریں) ہر سجدہ والی آیت کو سجدہ میں ہی پڑھنا اور پھر دعا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو سجدہ بہت پسند ہے‘ ہر مشکل حل ہوجاتی ہے۔ اگر آیت زبانی یاد نہیں تو دیکھ کر پڑھ کر سجدہ میں دعا کریں۔آسانی کیلئے سجدہ والی آیات جس سورۂ میں ہے ان کا نام اور آیات نمبر لکھ دیا ہے:
1۔ پارہ نمبر9 سورۂ الاعراف آیت نمبر 205 تا 206 2۔ پارہ نمبر13 سورۂ الرعد آیت نمبر14 تا15
3۔پارہ نمبر14 سورۂ نحل آیت نمبر49 تا 50
4۔ پارہ نمبر15 سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر108تا109
5۔پارہ نمبر16 سورۂ مریم آیت نمبر57 تا 58
6۔پارہ نمبر 17سورۂ حج آیت نمبر17 تا 18
7۔پارہ نمبر19 سورۂ فرقان آیت نمبر59 تا60
8۔پارہ نمبر19 سورۂ نمل آیت نمبر25تا26
9۔پارہ نمبر21 سورۂ السجدہ آیت نمبر14 تا15
10۔پارہ نمبر23 سورۂ ص آیت نمبر23 تا24
11۔ پارہ نمبر24 سورۂ حٰم سجدہ آیت نمبر37 تا38
12۔پارہ نمبر27 سورۂ نجم آیت نمبر61تا 62
13۔پارہ نمبر30 سورۂ انشقاق آیت نمبر20 تا21
14۔ پارہ نمبر30 سورۂ العلق آیت نمبر18 تا 19
اس کے علاوہ مشکل اور پریشانی کے وقت نماز فجر میں سنتوں کے بعد الحمدشریف اکتالیس بار اس طرح پڑھیں کہ
کے ساتھ ساری سورۂ پڑھنا یعن
کے’’م ‘‘کو الحمد کے’’ل‘‘ کے ساتھ ملا کر ہر دفعہ پڑھنا ہے۔ جب پڑھے تو اس کو تین دفعہ پڑھ کر مکمل کرکے دعا مانگے کم از کم سات دن لگاتار پڑھے‘ انشاء اللہ مشکل حل ہوگی۔ غم اور پریشانی دور ہوگی۔(ع،ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں