محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پہلی مرتبہ لکھ رہا ہوںکیونکہ آپ ہی فرماتے ہیں کہ کوئی عمل چھوٹے سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو ضرور لکھیں‘ اسی لیے لکھ رہا ہوں۔ میرا ایک دوست ہے‘ اس کا چہرہ بہت زیادہ خراب تھا‘ اتنے دانے تھے کہ میں بتانہیں سکتا۔ اس کے والد صاحب نے کہا کہ دیکھو تمہارے دوست نےچہرے پر مہنگی سے مہنگی کریمیں لگا لگا کر اپنے چہرہ کا کیا حال کرلیا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں‘ میرا دوست کہنے لگا یار میں نے کوئی کریم‘ کوئی لوشن نہیں چھوڑا مگر یہ دانے میری جان نہیں چھوڑ رہے۔ پہلے وقتی فائدہ ہوتا ہے مگر بعد میں چہرہ اور زیادہ خراب ہوجاتا ہے۔ میں نے اسے کہا کہ تم ہر نماز کے بعد ایک تسبیح
کی پڑھا کرو‘ آپ یقین نہیں کریں گے میں اس کو یہ عمل بتا کر بھول گیا تقریباً دو ماہ کے بعد مسجد میں مجھے ملا‘ جب میں نے اس کا چہرہ دیکھا تو بالکل صاف شفاف‘ کوئی داغ دھبہ نہ ہی دانہ تھا۔ جب میں نے اس کرشمہ کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا تم نے جو وظیفہ بتایا ہے وہی پڑھتا ہوں اللہ نے کرم کردیا ہے۔ (محمداظہر محمود‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں