محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کریانہ کی دکان بنائے ہوئے دس سال ہوگئے‘ چھوٹی سی دکان تھی‘ کاروبار زیادہ نہ تھا‘ کبھی خریدار نہیں اگر گاہک آئیں تو سامان نہیں۔ بس بچوں کی گولی ٹافی تک کام محدود ہوکر رہ گیا تھا۔ میرا ایک عزیز ملک سےباہر تھا‘ مجھے ملا‘ میرا کام دیکھا‘ کہنے لگا کام بہتر کرنے کیلئے میں تمہیں پیسے دوں گا‘ کام بہتر کرلینا جب ہوں گے واپس کردینا‘ میں مانگوں گا نہیں۔ اس نے کہہ تو دیا لیکن پیسے نہیں دئیے۔ میں نےدرج ذیل سورۂ فاتحہ کا عمل شروع کردیا۔ پہلے مہینے کچھ نہ ہوا‘ دوسرے ماہ عمل شروع کیا تو وہ عزیز آیا اور مجھے ایک لاکھ روپے دئیے اور کہا کہ اپنا کاروبار ٹھیک کرلو۔ دکان سامان سے بھر گئی اور کاروبار بھی بہت بہترہوگیا اور گھر میں خوشحالی بھی آگئی۔ کچھ عرصہ بعد اس کا ادھاربھی واپس کردیا۔ اب میری خواہش تھی کہ سوزوکی پک اپ خرید لوں۔ مزید عمل جاری رکھا گاڑی پونے پانچ لاکھ کی تھی کچھ عرصہ بعد میرےپاس پانچ لاکھ جمع ہوگئے‘ اللہ نے گاڑی بھی دے دی۔ عمرہ کی شدید خواہش تھی عمل مزید جاری رکھا اللہ نے عمرہ بھی کروا دیا۔ الحمدللہ! عمل درج ہے:جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورۂ فاتحہ مع
پڑھیں‘ اول و آخر سات بار درودشریف ابراہیمی پڑھیں اپنے مقصد کا خوب تصور رکھیں۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ‘ دھیان اور گریہ وزاری کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں۔ یہ عمل سات‘ چودہ یا اکیس ہفتے کریں۔ زندگی کا معمول بنالیں تو بھی اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں