قارئین عبقری اسلام علیکم! میں کافی عرصہ سے عبقری کاقاری ہوں اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے ہزاروں‘ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور اپنی آخرت سنوار رہے ہیں۔ اللہ پاک ان کے علم‘ عمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت اور فیض دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ذریعہ معاش!:نفسانفسی کا دور ہے‘ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی‘ قلت معاش اور ضروریات زندگی نے انسان کو اس قدر پریشان و مصروف کردیا ہے کہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔ گھریلو مسائل میں الجھا ہوا ہے۔ صبر و شکر کا دامن ہاتھ سے چھٹتا جارہا ہے اور سکون قلب میسر نہیں۔ ان تمام الجھنوں سے نکلنے کا واحد راستہ صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے اور ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے قرآن حکیم فرقان حمید جیسی عظیم نعمت عطا کی گئی۔ یہ وہ عظیم کتاب ہے جو انسانوں کیلئے سرچشمہ ہدایت ہے‘ رحمت سرمایہ حیات‘ رہبر زندگی اور فلاح و بہبود کیلئے خدا کا عظیم ترین تحفہ ہے۔ یہ وہ مقدس کتاب ہے جو انسان سے ہم کلام ہوتی ہے اسی لیے اس کو قرآن کہا گیا ہے۔ ارشاد خداوندی ہے ’’میں مضطرب کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مایوس ہوجاتا ہے‘‘ تو دعا ہی اسے مایوسی سے نکال کر ایک نئے عزم‘ حوصلے‘ امید اور سکون سے ہم کنار کرتی ہے۔ دعا ربط خالق و مخلوق کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن سمجھنے کی توفیق عطافرمائے۔ (آمین) اور سمجھنے کے بعد اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی مضمون کے توسط سے قرآن مجید سے چنے گئے تحائف قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں جو درج ذیل ہیں:۔ جو شخص کم روزی‘ کم اسباب اور کم وسائل رکھتا ہو اور رزق میں بہتری اور اضافہ چاہتاہو تو درج ذیل آیت کو روزانہ فجر کی نماز کےبعد گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کرے اور دعا مانگ لیا کرے انشاء اللہ جلد ہی معاشی حالت بہتر ہوجائے گی۔ (وقار احمد‘ کوٹ ادو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں