Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میرا تعلق پچھلے تین سال سے ہے۔ مجھے میری ہمسائی ایک دفعہ درس میں لے کر آئی اور پھر میں نے ہر ماہ عبقری لے کر پڑھنا شروع کردیا اور اس طرح عبقری سے میرا تعلق مضبوط سے مضبوط ہوتا گیا۔ میں آپ کا درس روحانیت و امن ہر جمعرات ضرور سنتی ہوں۔ کبھی تسبیح خانہ حاضر نہ ہوسکوں تو انٹرنیٹ پر لائیو ضرور سنتی ہوں۔ درس سننے کی بدولت ہمارے گھر کےحالات بہت بدل رہے ہیں‘ گھر میں سکون آتا جارہا ہے‘ بلاوجہ کے لڑائی جھگڑے ختم ہورہے ہیں‘ معاشی بہتری آرہی ہے۔ ابھی جو حال ہی میں مجھے درس کا فائدہ ہوا وہ یہ کہ میرے چہرے پر شدید ترین الرجی ہوگئی‘ میرا چہرہ سرخ ہوگیا‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوئی۔ میں نے رات سونے سے پہلے آپ کا درس سنا جسمیں آپ سورۂ فاتحہ کے فضائل بتارہے تھے اور ساتھ آپ نے سورۂ فاتحہ کا وظیفہ بتایا۔ میں نے رات سونے سے پہلے یہی وظیفہ خلوص دل سے کیا اور چہرے کی الرجی ختم ہونے کی دعا کی اور میں سوگئی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ تمہارے چہرے کو کیا ہوگیا ہے۔ پھر انہوں نے سفید رنگ کی کوئی چیز میرے چہرے پر لگادی‘ جب میں صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے اٹھی تو اللہ کے حکم سے میرا چہرہ صاف شفاف تھا‘ ماشاء اللہ بالکل صاف ہوگیا۔ میں بہت خوش ہوئی۔ درس کی مدد سے اللہ تعالیٰ نے میرے اوپر بہت کرم کیا۔ جو وظیفہ میں نے پڑھا وہ یہ ہے: اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور )تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔ (آمنہ لطیف‘ لاہور

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 337 reviews.