محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ بذریعہ نیٹ آرڈر پر منگوائی تھی جو بذریعہ وی پی وصول ہوچکی ہے۔ ہر ماہ جو ایک طبی راز رسالہ میں چھپ چکے تھے ان کو یکجا کرکے ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو تلاش کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بڑی مفید اور بہترین کتاب ہے۔ اس کی اشاعت پر ناچیز کی طرف سے مبارک باد قبول فرمائیں۔ ایک عمل میرے معمولات میں ہے۔
برائے بخار: بخار چاہے روز ہوتا ہو یا تیسرے دن کا‘ یا چوتھے دن کا‘ یا باری کا بخار‘ یا چور بخار (جو اکثر رات کو ہوتا ہے) سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے شروع کرکے انگوٹھے تک حروف مقطعات ’’ک ھ ی ع ص‘‘ اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے شروع کرکے چھوٹی انگلی تک حروف مقطعات ’’ح م ع س ق‘‘ ناخنوں پر لکھنے ہیں۔ مریض کو ہدایت کرنی ہے کہ وہ اپنے ناخنوں کو دیکھتا رہے اور یہ احتیاط کرنی ہے جس وقت بیت الخلاء میں جائے تو ہاتھوں کو پانی سے دھو کر پانی کو ایسی جگہ ڈالا جائے جہاں بے ادبی نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے بخار اتر جاتا ہے بہت ہی مجرب عمل ہے۔ آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (سلطان محمود نسیم‘ لودھراں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں