Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جناب! چائے نہیں قہوہ پی لیں‘ بھرپور زندگی جی لیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

مگر آج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دودھ کی بجائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہےجس میں بے شمار ملاوٹیں اور مضرصحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کم و بیش چھ مضرصحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے

آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے کو کہا جاتا تھا۔ آہستہ آہستہ چائے کا رواج پڑتے پڑتے اس قدر زیادہ ہوگیا ہے کہ ہر کوئی چائےپینے کا شوقین بلکہ کچھ لوگ تو اس کے عادی اور نشئی بن گئے ہیں۔ چائے ہے کیا؟ دودھ‘ چائے کی پتی اور چینی کا آمیزہ۔ چائے کی پتی میں ’تھی ان‘ ڈین سٹرین‘ ٹینک ایسڈ‘ کلوروفائل‘ البوین‘ ایتھریل آئل‘ اپوتھیما‘ موم اور کچھ منجمد قسم کے مادے پائے جاتے ہیں۔ تھی ان‘ کیفین سےملتی جلتی ہے یا اسی کو کیفین کہہ لیں۔ جو چائے میں آٹھ سے دس فیصد زائد ہوتی ہے۔ چائے نیند اڑاتی ہے‘ خشکی پیدا کرتی ہے۔دودھ اگر خالص ہو (جو آج کل صرف خوش نصیبوں ک ملتا ہے) چائے کی پتی خالص ہو تو یہ حرارت پیدا کرتی ہے‘ ذہنی قوتیں تیز کرتی ہے۔ دل کے فعل کو تیز کرتی ہے‘ نفسیاتی طور پر سکون مہیا کرتی ہے بعض لوگوں میں چائے پینے کے بعد چستی آجاتی ہے اور وہ اپنا کام زیادہ توجہ‘محنت اور لگن سے کرتے ہیں۔مگر آج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دودھ کی بجائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہےجس میں بے شمار ملاوٹیں اور مضرصحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کم و بیش چھ مضرصحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے چائے کی پتی میں رنگ پیداکرنے کیلئے حیاونی خون شامل کیا جاتا ہے ار سفید چینی تو سفید زہر ہے۔ حکماء تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں چائے چھوڑ قہووں کے استعمال کو ؓبڑھانا چاہیے بعض حکما دوائی کے ساتھ مختلف قہوہ بھی تجویز کرتے ہیں قہووں کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ جو درج ذیل ہیں:۔
مختلف قہوہ جات اور ان کے مختصر مختصر طبی فوائد
درج ذیل مختلف خوش ذائقہ قہووں میں حسب ضرورت‘ حسب خواہش نمک‘ چینی یا شہد ملا کراستعمال کریں۔
قہوہ: لونگ۔ دارچینی۔مختصر فوائد:اینٹی سپٹک‘ ہیضہ بلغم سے آرام‘ سردی میں حرارت‘ جگر کو طاقت‘ بھوک لگائے‘ کھایا پیا ہضم کرے‘ ریاح خارج‘ پتھری‘ فالتو چربی کا علاج۔
قہوہ: ادرک۔ فوائد مختصر:بھوک لگائے‘ ریاح‘ پتھری خارج‘ مقوی بصارت‘ چہرے کی رنگت میں نکھار۔قہوہ: تیزپات۔ فوائد مختصر: کاسرریاح‘ مقوی معدہ‘ مقوی قلب‘ سردرد میں نہایت مفید۔قہوہ: اجوائن دیسی۔ فوائد مختصر: کاسرریاح‘ بخار میں مفید‘ گرمی کے موسمی امراض سے بچاؤ۔قہوہ: گل بنفشہ: فوائد مختصر: کھانسی نزلہ زکام میں مفید‘ سانس کی نالیوں کو کھولتا‘ حلق کی خراش دور کرتا ہے۔قہوہ: گورکھ پان۔ فوائدمختصر: بلڈپریشر میں کمی‘ مصفی خن‘ خارش دور‘ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔قہوہ: ادرک‘ شہد۔ فوائد مختصر: شہد میں شفا‘ سردی کے موسمی اثرات سے بچاؤ‘ نزلہ‘ زکام کھانسی بند ناک میں مفید ہے۔قہوہ : انجبار۔ فوائد مختصر: اسہال بند‘ آنتوں میں قوت‘ جاری خون بند‘ ٹانگوں میں درد کڑل دور۔قہوہ: ڈاڑھی بوڑھ۔ فوائد مختصر: فالج لقوہ میں مفید‘ عورت مرد کی تولیدی بیماریوں میں مفید طاقت بخش دوا۔قہوہ: گل سرخ۔ فوائد مختصر: گاڑھی بلغم‘ رقیق‘ قبض دور‘ سردیوں میں حفظ ماتقدم‘ طبیعت کو نرم لطیف کرے۔قہوہ: کالی پتی۔ فوائد مختصر: نقاہت دور کرتا ہے‘ پسینہ لاتا ہے‘ خون کی گردش تیز‘ سردی کے موسم میں سردی سے دفاع۔قہوہ: لیمن گراس۔ فوائد مختصر:بلغم‘ نزلہ‘ سردی میں مفید‘ اسہال‘ کڑل دور‘ لَو بلڈپریشر میں مفید۔ قہوہ:زیرہ سفید‘ الائچی۔فوائد مختصر: معدے کی جلن‘ بواسیر میں مفید‘ کھانا ہضم کرے‘ بھوک صالح یپدا کرے۔قہوہ :سونف۔فوائد مختصر: کاسرریاح‘ خشک کھانسی‘ معدے کی جلن میں مفید‘ ہاضم بڑھائے‘ بھوک لگائے۔قہوہ: بادیان خطائی‘ دارچینی‘ الائچی۔فوائد مختصر: قوت ہاضم بھوک بڑھائے‘ چائے پینا بس ایک عادت ہے اس کو دور کرے بے شمار‘ طبی فوائد۔ قہوہ:بنفشہ ملٹھی۔فوائد مختصر: نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ بلغم سینے کی جلن‘ حلق کی خراش‘ قبض کو دور کرے۔قہوہ:بہی دانہ‘ بنفشہ۔ فوائد مختصر:گلے کے امراض‘ نزلہ زکام‘ دل کا درد‘ گردوں کے درد‘ پیشاب کی جلن‘ قبض دور کرتا ہے۔قہوہ:بھوسی گندم۔ فوائد مختصر: نزلہ‘ زکام‘ بند ناک‘ گاڑھی بلغم کا علاج پیشاب میں جلن دور کرتا ہے۔قہوہ:بنفشی قہوہ عبقری۔فوائد مختصر: دائمی ریشہ‘ کیرا‘ نزلہ زکام کھانسی کامکمل علاج‘ بے شمار دیگر فوائد کا حامل ہے اور ہر موسم میں کارگر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 329 reviews.