Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

آئیں تندرستی کے راز پائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کولمبی صحت اور تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور ہم جیسے بھٹکے ہوؤں اور گنہگاروں پر آپ کی شفقت اور دعائیں ہمیشہ رہیں۔ آمین ثم آمین۔ میں اور میری والدہ آپ سے نیٹ کے ذریعے بیعت ہوئے ہیں۔ میری آپ کے درس سننے اور عبقری پڑھنے کے بعد یہ خواہش پوری ہوئی کہ میں دوسروں کے کام آسکوں کیونکہ اب آپ کے بتائے وظائف میں ایس ایم ایس کے ذریعے اورکال کے ذریعے دوسروں کوبتاسکتا ہوں اور ماشاء اللہ بتاتا بھی ہوں۔ عبقری سے تعلق جڑنے سے پہلے میں بہت سے امراض کا شکار تھا جن سب سے بڑا مسئلہ جریان اور پیشاب کے بعد قطروں اور کبھی کبھی کسی بھی وقت قطرے خارج ہوجاتے جس کی وجہ سے نماز رہ جاتی۔ ایک مرتبہ عبقری میں آپ کا آرٹیکل ’’آئیں تندرستی کے راز پائیں‘‘ میں ایک نسخہ چھپا تھا جس کے جہاں اور بے شمار فوائد تھے ساتھ یہ دوا پیشاب کے بعد قطروں کیلئے بھی لاجواب تھی۔میں نے یہ نسخہ بنایا تو اس کے لاجواب رزلٹ ملے۔ جیسے ہی میں نے اس دوا کا استعمال شروع کیا میرے قطروں کا مسئلہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔نسخہ درج ذیل ہے:۔
ہوالشافی:۔ پھٹکری خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام‘ کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک کر کے پیس لیں۔ چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں 4 بار یا حسب ضرورت 6 بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ دیں۔ بس ایک احتیاط لازم اور نہایت توجہ طلب ہے اس وقت کباب چینی کی بجائے ایک اور دوائی ہے۔ اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہرگز ہرگز نہ لیں۔ اس دوا کے مزید فوائد یہ ہیں:۔ دل کے مریضوں کو جنہیں دورہ پڑ چکا ہو یا دورے کے اثرات اور علامات ہوں انہیں بہت فائدہ ہوا۔ معدے کے انفیکشن السر‘ تیزابیت‘ جھلی کا سکڑ جانا یا گیس تبخیر نے عاجز کر دیا ہو‘ غذا کی نالی جلتی رہتی ہو‘ ایسی حالت میں یہ دوا لاجواب اثر رکھتی ہے۔ ہاتھ پائوں کی جلن ‘ سینے کی جلن‘ معدے کی جلن‘ طبیعت میں بے چینی‘ سانس پھولنا وغیرہ کے لئے جس جس نے آزمایا مفید پایا۔ جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی حتیٰ کہ ایسے ایسے مریضوں نے آزمایا جو یورک ایسڈ کو ختم کرنے کی ہر دوا سے عاجز آ چکے تھے۔ یورک ایسڈ کے مریضوں کیلئے لاجواب ٹانک۔ پیشاب کی بیماریوں میںیہ پیام شفاء سے کم نہیں‘ پیشاب کی جلن‘ قطرہ قطرہ آنا‘ پیشاب کی رکاوٹ‘ حتیٰ کہ پتھری کیلئے بھی۔ پیشاب سے پہلے یا بعد میں قطرہ گرنا۔جگر کے امراض‘ ان سب عوارضات کیلئے یہ ایک نہایت مفید اورموثر دوائی ہے۔ مزید یہ نسخہ چالیس بیماریوں کا آزمودہ علاج ہے۔ یہ نسخہ میں نے کافی لوگوں کو دیا ہے الحمدللہ جس جس نے بھی آزمایاہے لاجواب پایا ہے۔(محمد شعیب‘ وہاڑی)
ایک مہینہ میں نکاح ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست ہے اس کی منگنی ہوئی تھی لیکن اس کا منگیتر دوسری لڑکیوں کےچکر میں تھا اور اس میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لیتا تھا اورکوئی رابطہ اس کے گھر والوں کے ساتھ نہیں رکھتا تھا اورمنگنی ختم کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ تم ہر دو گھنٹے بعد سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اپنے منگیتر کا تصور کرکے پڑھ کر اسے دم کردیا کرو اور ساتھ روحانی غسل بھی بتایا۔ کچھ ہی دن یہ عمل کیا تھا کہ وہ لڑکا بدل گیا۔ لڑکیوں سےدوستی چھوڑ دی اور رابطہ کرنے لگا۔ منگنی کو کافی عرصہ ہوگیا تھا لڑکی والے شادی کا نہیں بتارہے تھے میری دوست نے سورۂ فاتحہ اور اخلاص والا عمل کیا۔ یعنی اول و آخرتین مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ یہ عمل کسی کا دل نرم کرنے کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے اور ایک درس میں آپ دامت برکاتہم نے بتایا تھا جن لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہو یا لڑکے والے تاریخ نہ دے رہے ہوں یا جن کی شادی نہ ہورہی ہو وہ کرسکتے ہیں اور سسرال والوں کو ہدیہ شروع کردیا ایک مہینہ کے اندر اندر انہوں نے نکاح کردیا۔ اللہ تعالیٰ اب اس کو خوش رکھے۔ آمین۔ (سارہ افضل)
یاسلام سے انٹرویو میں کامیابی
اول وآخر درودشریف کے ساتھ سو بار یَاسَلَامُ پڑھنا ہے۔ انشاء اللہ ہرمقصد میں کامیابی ہوتی ہے۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔میںنے کہیں نوکری کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے‘جب انہوں نے انٹرویو کیلئے بلایا تو میرے کزن نے مجھے بتایا کہ جانے سے پہلے درج بالا عمل کرلینا انٹرویو جیسا بھی ہومگر تمہاری جاب پکی ہے۔ مجھے یہ عمل کسی بزرگ نے بتایا ہے۔ میں نے انٹرویو سے کچھ دیر پہلے یہ عمل کرلیا۔ (یہ عمل راستے میں نہیں کرنا وہاں پہنچ کرنا ہے)۔میرا انٹرویو بالکل بھی صحیح نہیں ہوا مگر چند دن بعد ان کا فون آگیا کہ آپ نوکری پر آجائیں۔اس کے علاوہ یَاسَلَامُ یا ورد اگر ہمیشہ رکھا جائے تو سلامتی خوشیاں، عافیت ، سکون اور روشن مستقبل مقدر بن جاتی ہیں۔اس کے علاوہ میرا ایک آزمودہ عمل ہے کہ جو کہ چالیس دنوں پر مشتمل ہے۔ اگر نیت اور توجہ سے کیا جائے تو چالیس دن سے پہلے بھی کام ہوجاتا ہے۔عمل یہہے: اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ (النمل62)کو عشاء کی نماز کی بعد ایک تسبیح پڑھنی ہے۔ (شیریں رحمٰن)
شوگر ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یوں تو شوگر کے بہت سے ٹوٹکے ہیں مگر جو ٹوٹکہ آج قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں یہ بہت ہی آسان اور کمال کا نسخہ ہے۔ شوگر کو ختم کرنے کیلئے گھٹنوں میں لعاب کم ہوجاتاہے۔ پھر بہت سے مرض ہوجاتے ہیں تو ان امراض کیلئے بھی یہ نسخہ بہت نافع ہے۔
ھوالشافی: مٹی کا ایک پیالہ لیجئے اس میں شام پانچ بجے پانی ڈال دیجئے‘ اتنا پانی ڈالیے کہ اس میں سات بھنڈی ڈالنے کی گنجائش ہو۔ اب سات عدد بھنڈی کے ڈنٹھل(بھنڈی کا سائز بہت چھوٹا نہ ہو) چھری سے دونوں طرف سے کاٹ لیں۔ اب جو پیالہ پانی میں رکھا اس میں ڈال دیں‘ پیالہ فریج میں رکھیں۔(ایک بھنڈی کے پانچ پیس بنانے ہیں‘ سات بھنڈی کے35 پیس بنانے ہیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی) صبح کو پیالہ لیں ان بھنڈیوں کو ہاتھ سے اچھی طرح دبا کرپیالے میں نچوڑ لیںاور بھنڈیوں کو پھینک دیں۔ اب پانی میں نمک ڈال کر پی لیں۔ چھ ماہ مسلسل استعمال کریں‘ شوگر ختم ہوجائے گی۔ اگر گھٹنوں میں درد ہو گا تو وہ بھی ختم ہوجائے گا۔ اگر گھنٹوں میں درد ہوگا انشاء اللہ۔
نسخہ شوگر کنٹرول:تازہ بڑے سائز کے کریلے ایک کلو لیجئے‘ ان کو دھو کر سکھالیں۔ چھلکے نہ اتاریں مع ڈنٹھل کاٹ لیں۔ بہت چھوٹے پیس کرلیں۔ دھوپ میں نہیں چھاؤں میں سکھالیں۔ پنکھے کے نیچے بہت جلد سوکھتے ہیں۔ جب سوکھ جائیں تو ہاون دستے میں کوٹ کر باریک پیس لیں۔ بڑے سائز کے خالی کیپسول لیں اور اس میں کریلوں کا سفوف بھرلیں۔ صبح، دوپہر، شام دو کیپسول پانی کے ساتھ کھائیں جن افراد ے چہرے پر دانے نکلتے وہ بھی اسی طریقہ سے استعمال کریں۔ الرجی اور خارش کیلئے بے حد مفید ہیں۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
دماغی کام کرنیوالوں کیلئے اعلیٰ درجہ کا سستا نسخہ
ایک حکیم صاحب نے نسیان کیلئےایک نسخہ بنایا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کی افادیت کا پتہ استعمال کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ سونے چاندی اور جواہرات کے مرکبات سے آپ اس کو بددرجہ بہتر پائیں گے۔ قیمتی ولائتی یا دیسی ادویات کو اس نسخہ کے سامنے ہیچ تصور کریں گے۔ ھوالشافی: برہمی تازہ بوٹی یعنی پرانی نہ ہو سات تولہ کا سفوف بنالیں‘ شہد خالص ایک پاؤ‘ ورق نقرہ اصلی ایک دفتری ملالیں۔ طریقہ استعمال: چھ ماشہ صبح‘ چھ ماشہ شام ہمراہ دودھ گائے آدھ کلو کے ساتھ کھائیں۔ اگر گائے کا دودھ نہ ملے تو بھینس کا دودھ ہی استعمال کریں۔ بچوں کو تین تین ماشہ استعمال کروائیں۔ طالب علموں‘ وکیلوں اور دماغی کام کرنے والے کلرک صاحبان کیلئے اعلیٰ درجہ کی کم لاگت اور کم محنت دوا ہے۔ نسخہ واقعی بہت اچھا ہے‘ میں نے ایک دفعہ تھوڑی سی تازہ برہمی بوٹی‘ مرچ سیاہ‘ تین دانے کے ساتھ رگڑ کر صبح نہار منہ پی لی تھی‘ دماغ واقعی بہت تیز ہوجاتا ہے۔ بھولی باتیں یاد آنے لگتی ہیں۔
قیامت کے روز سب سے افضل عمل
حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اس کے سارے گناہ بخش دیتے ہیں‘ اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں اور جو شخص روزانہ پڑھے گا قیامت کے دن کوئی اس سے افضل عمل والا نہیں ہوگا مگر وہ جس نے اس مقدار یا اس سے زائد یہ دعا پڑھی۔ (مسلم‘ ترمذی‘ نسائی)مزید: اس دعا کے بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضور نبی کریم ﷺ کا یہ ارشاد پاک نقل فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی دن یہ کلمات ایک ہزارمرتبہ پڑھ لے اس نے اللہ تعالیٰ سے اپنا نفس خرید کر عذاب الٰہی (عذاب خدا) سے بچالیا اور زندگی کے آخری دن وہ عتیق اللہ (اللہ کاآزاد کیا ہوا) کے لقب سے ملقب ہوگا۔ فائدہ: یہ بہت بڑا فائدہ اور سعادت کی بات ہے جس شخص کو عتیق اللہ کا لقب حاصل ہوجائے وہ تو کامیاب ہے اس لیے ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔ (ثوبان علی‘ لاہور)
کان کے ہر مسئلے کا آزمودہ و یقینی حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی‘ کیا لاجواب کتاب ہے۔ اس کے تو ایک ایک صفحے پر لاکھوں کا ایک نسخہ ہے۔ اسی کتاب میں سے میں نے ایک علاج پڑھا‘ بنایا استعمال کیا اور اللہ نے مجھے شفاء دے دی۔ وگرنہ میں نے تو بہت علاج کروائے مگر آرام نہیں آیا‘ لاکھوں خرچ کرچکا تھا۔ جو لوگ کان کے مسائل میں ہیں جن کو پیپ آتی ہو‘ سنائی نہ دیتا ہو‘ وہ استعمال کریں انشاء اللہ تعالیٰ اللہ شفاء دے گا۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: ملٹھی‘ ہلدی‘ سونف ہموزن اور کالانمک حسب ضرورت لے کر باریک کرکے چھان لیں یہ پھکی بن جائے گی۔ آدھا چمچ دن میں تین بار کھانے کے بعد جن کو دائمی نزلہ زکام ہے‘ دائمی ریشہ ہے استعمال کریں انشاء اللہ آرام آجائے گا ایک ماہ مسلسل استعمال کریں۔ (ضیاء الحق)
دلائل الخیرات پڑھنے کا انعام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج کے دور میں جب ہر طرف پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں۔ ماہنامہ عبقری کی خدمت ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ اس کو ترقی عطا فرمائے۔ آمین! اور آپ کو لمبی عمر و صحت عطا فرمائے۔ آپ کے مرشد سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کو خزانہ عرش سے خاص رحمت عطا کرے۔ آمین۔
بندہ ناچیز کافی عرصہ سے روحانی علم کا طالب علم رہا‘ کافی وظائف اور کتب پڑھیں۔ پھر کہیں سے عبقری کے رسالے پر نظر پڑھی‘ تمام کتب چھوٹ گئیں۔ تین سال سے پڑھ رہا ہوں اس کی ویب سائٹ سے کافی علم کا خزانہ ہاتھ لگا۔ بندہ کافی عرصے سے دلائل الخیرات پڑھتا رہا جس کی برکت سے حضور نبی کریمﷺ کا دیدار کا شرف حاصل ہوا۔ ایک بہت بڑا انعام اور خوش قسمتی ہے جس کی ہر مسلمان کو خواہش ہوتی ہے۔ رسالے سے آپ سے ملاقات کا نمبر لیکر فون کرکے آپ سے ملاقات کا ٹائم لیا۔ جب ملاقات ہوئی اور اپنے گھریلو مسائل بیان کیے‘ آپ نے چند وظائف پڑھنے کو بتائے۔ الحمدللہ! مسائل کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ جب سے میں نے آپ کے دئیے وظائف شروع کیے ہیں میرے بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں جیسا کہ میری بیوی کا رویہ میری کم آمدنی کی وجہ سے میرے ساتھ کچھ اچھا نہ تھا‘ ہروقت نوک جھونک چلتی رہتی تھی۔ مگر اب ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ ایک
دن بے چینی اور سخت غصے کے موڈ میں جبکہ بیوی کےساتھ تھوڑی تلخ کلامی ہوئی۔ میں نےچار رکعت نماز حاجت پڑھی اور ہر سجدہ میں چالیس دفعہ آیت کریمہ پڑھی۔ خواب میں عجیب و غریب شکل کے انسان تھے‘ ان کو بری طرح مرے ہوئے دیکھا‘ کسی کا پیٹ پھاڑ دیا گیا تھا اور کسی کے منہ سے انتڑیاں نکالی گئی تھیں۔ جنگ کا سماں تھا۔ اسی طرح میں درود خضریٰ بہت شوق سے پڑھتا ہوں تو کچھ عرصہ پہلے مجھے خواب میں دیدار رسول اکرم ﷺ ہوا۔ خواب میں میں نے آقا دو جہاں حضور نبی کریم ﷺ سے عرض کیا حضور ﷺ گستاخی معاف ہو‘ میں اونچی آواز میں بات کرتا ہوں‘ آپ ﷺ نے فرمایا یہ درود پڑھا کرو‘ آپ ﷺ کے سامنے ایک پیالہ تھا۔ اس میں لیمینیشن کارڈ تھے جن پر درود شریف لکھا تھا۔ ایک کارڈ پکڑا اور مجھے دے دیا۔ میں نے کہا حضور ﷺ میں نے فلاں درود پڑھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں وہ کرو۔ وہ درود یہ تھا: وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ لْاُمِّیِّ وَآلِہٖ۔ (محمد ذیشان انور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 326 reviews.