محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو اتنا زبردست میگزین نکالنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ! بے شک عبقری دکھی انسانیت کیلئے ایک مرہم سکون ہے۔ ماہنامہ عبقری ہی میرے گھر میں سکون کی وجہ ہے۔ خاص کر اس میں موجود روحانی محفل نے تو کمال ہی کردیا ہے۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر نشے کے عادی تھے‘ ہروقت نشے میں ڈوبے رہتے‘ نہ ماں کی عزت‘ نہ بہن کی عزت‘ نہ ہی بیوی کی عزت۔ جب بھی گھر آتے گالم گلوچ‘ لڑائی جھگڑا‘ مار کٹائی۔ ہم سب گھر والے ان کے اس رویہ سے سخت پریشان تھے‘بڑوں بوڑھوں نے بہت سمجھایا مگر وہ اپنی عادت سے کب باز آنے والے تھے۔
میرے شوہر نے میرا زیور تک بیچ دیا تھا‘ اب ان کی گھر کے دوسرے سامان پر نظر تھی۔ میرےسسر بہت بڑے زمیندار ہیں‘ جس کی وجہ سے گھر کا گزر بسر بہت اچھے سے ہوجاتا ہے۔ پہلی دفعہ میرے سسر گھر میں عبقری لائے‘ میں نے پڑھا تو مجھے لگا کہ یہ میگزین نہیں اللہ نے ہماری مدد کا ذریعہ ہمارے گھر بھیج دیا ہے۔ میں نے اس میں موجود روحانی محفل اپنے شوہر کی نیت کرکے کرنا شروع کردی‘ میں نے اور میری امی (ساس) نے مسلسل دو سال روحانی محفل اپنے (ج) کی نیت کرکے کی۔ میں ہرمحفل کے بعد اللہ سے رو رو کر اپنےشوہر کی اس نشے سے چھٹکارے کیلئے اللہ سے دعامانگتی۔ الحمدللہ! میرے شوہر اب پہلے سے بہت بدل گئے ہیں‘ اب صرف سادہ سگریٹ پیتے ہیں باقی ہر قسم کا نشہ ختم کردیا ہے‘ بُرے دوستوں میں اٹھنا بیٹھنا ختم کردیا ہے‘ شام ہوتے ہیں گھر آجاتے ہیں اور آکر گھروالوں کے ساتھ خوب باتیں کرتے ہیں اور ہنستے کھیلتے ہیں۔ روحانی محفل اب بھی ویسے ہی جاری ہے‘ مجھے کوئی مسئلہ ہو‘ کوئی مشکل ہو‘ کوئی ضرورت ہو میں صرف روحانی محفل کرکے دعا کرتی ہیں اللہ کرم فرما دیتا ہے۔ (ٹ، کھاریاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں