حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد مبارکہ: ’’اے اہل بیت! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہرطرح کی) آلودگی دور کردے‘‘ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آیت مبارکہ پانچ ہستیوں حضور نبی اکرم ﷺ‘ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے بارے میں نازل ہوئی۔ (طبرانی)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: لوگ جدا جدا نسب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں اور علی ایک ہی نسب سے ہیں۔ (طبرانی)حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خیبر کے روز حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے قلعہ خیبر کا دروازہ اٹھالیا یہاں تک کہ مسلمان قلعہ پر چڑھ گئے اور اسے فتح کرلیا اور یہ آزمودہ بات ہے کہ اس دروازے کو چالیس آدمی مل کر اٹھاتے تھے۔ (امام ابن ابی شیبہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں