چند دن قبل ہمارے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا‘ دعا کیلئے مجھے بھی جانا پڑا۔ دعا کے بعد کھانے کیلئے ایک کمرہ میں لایا گیا۔ مرحوم کا ایک داماد ہے جو طب سے دلچسپی رکھتا ہے‘ مجھ سے پوچھا کہ میری بچی کو خارش ہے‘ کئی ادویات انگریزی اور دیسی استعمال کروا چکا ہوں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آپ کوئی رہنما کریں۔ میں نے چند طریقے بتائے تو وہ کہنے لگے کہ یہ بھی کرچکا ہوں۔ میرے ذہن میں کوئی ایسی دوا نہ آئی جو بتا دیتا۔ وعدہ کیا کہ ڈائری سے دیکھ کر بتادوں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ کافی عرصہ سے ڈاکٹری ادویات لے رہے تھے۔ کہنے لگے کہ میرے پاس طب نبویؐ کی ایک کتاب ہے۔ اس میں ایک نسخہ لکھا تھا وہ بناکر دیا ان کو آرام آگیا۔ وہ نسخہ یہ تھا کہ سات عدد کھجوروں کی گٹھلی نکال کر کسی توے پر یا فرائی پین میں رکھ کر آگ پر جلالیں۔ پھر گٹھلیوں کو کھجوروں میں ملا کر کسی کھرل میں کوٹ کر اچھی طرح ملا لیں۔ (یعنی اسی کھجور میں گٹھلیاں ملاکر کھرل کریں جن سے گٹھلیاں نکالی تھیں۔) صبح نہار منہ ایک یا دو چمچ کھلادیں۔ روزانہ اسی طرح چند دن کھلانے سے دل کی ہر قسم کی تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔
ایک دوسرے صاحب پاس بیٹھے ہوئے فرمانے لگے کہ مجھے کافی سالوں سے شوگر کی تکلیف تھی‘ کڑوی چیزیں کھا کھا کر تنگ آگیا تھا‘ ہروقت مایوسی چھائی رہتی۔ ڈاکٹری علاج کیلئے پیسے بھی نہ تھے۔ ڈاکٹر کی فیس پانچ سو اور کچھ ٹیسٹ وغیرہ اور دوائیوں کے اخراجات ادا کرنے مشکل تھے۔ بہرحال جان بچانے کیلئے قرض لے کر گزارا کرنا پڑتا تھا۔ ہر دس پندرہ دن بعد ڈاکٹر صاحب کے پاس جانا پڑتا۔ کہنے لگے: ایک دن میں ڈاکٹر صاحب کے پاس ویٹنگ روم میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کررہا تھا اور بھی لوگ نمبر کا انتظار کررہے تھے ایک دوسرے سے تکلیفوں یعنی بیماریوں کا پوچھنے لگے۔ میرے پاس ایک شخص بیٹھا تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا آپ کو کیا تکلیف ہے؟ میں نے جواب دیا کہ شوگر نامراد نے پریشان کررکھا ہے۔ اس شخص نے کہا کہ تم اندر مت جاؤ‘ خواہ مخواہ پیسے ضائع کررہے ہو‘ میں ایک نسخہ بتاتا ہوں چند دن کھاؤ آرام آجائے گا۔اس آدمی نے بتایا کہ دارچینی ایک چھٹانک لے لو‘ باریک سفوف کرکے کسی شیشی میں ڈال دو۔ آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ‘ آدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت پانی سے کھالیا کرو۔ وہ صاحب فرمانے لگے میں اسی وقت وہاں سے اٹھا۔ پنساری کی دکان پر آیا۔ پندرہ روپے کی دارچینی لی۔ گھر آکر کوٹ کر سفوف بنالیا۔ رات کو بھی لی اور صبح بھی لی۔ صرف ایک ماہ کے استعمال سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ٹیسٹ کروایا بالکل صحت یاب تھا۔ مالک الملک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پندرہ روپے میں اس نے شفاء دے دی۔یہ نسخہ دردوں کیلئے بھی لاجواب ہے ‘ دہ دوست ہر شخص کو بتاتے رہتے ہیں۔
صرف سونگھیں ! نزلہ زکام اور درد شقیقہ سے نجات پائیں
چند ہفتے قبل میں نے جہلم کے ایک حکیم صحب کا ایک نسخہ برائے سردرد لکھا تھا جو نوشادر وغیرہ سونگھاتا تھا۔ ایک کتاب کے مطالعہ کے دوران کتابی نسخہ لکھ کر روانہ کررہا ہوں جو بہت ہی آسان ہے۔ حکیم صاحب کے الفاظ:۔ اس معجزہ نما دوائی کی میں خود تعریف نہیں کرتا۔ جو صاحب اس کو تیار کرکے اس کا تجربہ کریں گے وہ خود ہی اسکی تعریف کرنے میں پھولے نہ سمائیں گے۔ آپ بھی بنا کر تجربہ کریں۔ھوالشافی: نوشادر اور چونا قلعی ہموزن لیں۔ دونوں کو الگ الگ پیس کر شیشی میں بھرلیں۔ بوقت ضرورت مریض کو شیشی کا منہ کھول کر سنگھائیں۔ انشاء اللہ دو ہی منٹ میں درد سر سے آرام آجائے گا۔ علاوہ ازیں درد اُل، درد شقیقہ اور نزلہ و زکام کی بے خطا دوا ہے۔ مگر یاد رکھیں کہ پہلے ایک چیز کو باریک پیس کر شیشی میں ڈالیں بعد میں دوسری۔ بوتل کو اچھی طرح ہلا کر ملالیں۔ زیادہ دیر تک شیشی کا منہ کھلا نہ رکھیں۔ ورنہ دوا کا اثر زائل ہوجائے گا۔ اگر کسی سبب سے اثر زائل ہوجائے اور پورا اثر نہ ہو تو بوتل کو گھنٹہ دو گھنٹہ دھوپ میں رکھیں۔ اتنا ہی اثر پھر ہوجائے گا۔ (نصیر احمد‘ ایبٹ آباد)
’’لکڑہضم‘ پتھر ہضم‘‘ حقیقت میں ممکن ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دراز سے معدے کےمسائل میں یعنی بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر‘ ڈکار‘ کھانا کم کھانے کے باوجود ہضم نہ ہونا اور مسلسل قبض کارہنا‘ پٹھوں میں درد‘ سینے میں جلن اوردرد‘ بازو میں درد نکلنا اور ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو انہوں نے دل کا مسئلہ بتایا۔ ایلوپیتھک اور ہومیو ادویات بہت عرصہ استعمال کرتا رہا لیکن معدے کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔
پھر ایک مرتبہ میں نے ایک بک سٹال سے عبقری خریدا جس میں ایک ہیڈنگ’’ لکڑہضٗم‘ پتھر ہضم حقیقت میں ممکن ہے!‘‘ نے مجھے چونکا دیا۔ میں وہ رسالہ لے کر گھر آگیا اور گھر آکر وہ نسخہ بنایا اور اس کے ساتھ میں کھانے کی دعاؤں کا اہتمام بھی کرنے لگا۔ پہلے تو میں بمشکل آدھی روٹی ایک وقت میں کھاتا تھا اور ہاضمہ خراب ہوجاتا تھا اب الحمدللہ ایک سے دو روٹی کھالیتا ہوں اور لکڑہضم‘ پتھر ہضم والے نسخہ سے ہضم ہوجاتی ہے اور معدہ بھی ٹھیک رہتا ہے اور دوسرے وقت‘ وقت سے پہلے بھوک لگ جاتی ہے۔ وہ خوش ذائقہ لکڑہضم‘ پتھر ہضم چورن کا نسخہ درج ہے:۔ھوالشافی: نوشادر‘ انار دانہ‘ مرچ سیاہ‘ اجوائن دیسی‘ سونف‘ گلرخ‘ زیرہ سفید‘ پودینہ‘ الائچی کلاں‘ نمک خوردنی‘ الائچی خورد‘ نمک سیاہ تمام چیزیں دو تولہ اور ست لیموں ایک تولہ لے کر ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ پودینہ اور گلرخ آپ گھر میں بھی سکھا سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد چائے کا چمچ ایک عدد ہمراہ پانی کھائیں ہمیشہ کیلئے معدے کی تکلیف سے محفوظ رہیں۔ اس انمول تحفہ سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔(درج بالا نسخہ ماہنامہ عبقری جولائی 2011ء صفحہ نمبر 42 پر لگ چکا ہے) اس کےعلاوہ عبقری سے میرے بہت سے روحانی مسائل بھی حل ہوئے ہیں‘ میری زندگی اعمال پر آگئی ہے اور اعمال کی برکت سے میری سوچ وسیع ہوگئی ہے۔ خاص سورۂ کوثر صبح و شام 129 مرتبہ پڑھنے سے مجھے برکت ہی برکت ملی ہے اب تو جیب میں ہاتھ ڈالوں تو پہلے جیسے شرمندگی نہیں ہوتی۔(ق،ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں