چنبل اور جلد کے تمام امراض کیلئے مونگ پھلی کے تیل کی مالش مفید ہے۔ کھاتے ہوئے اس کا لال رنگ کا چھلکا اتارلیں یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحت رکھتا ہے۔
سردی کے موسم کا ایک اپنا لطف ہے، قدرت نے ہر موسم کے ساتھ ہمیں کھانے پینے کیلئے انواع و اقسام کے پھلوں اور سبزیوں سے نوازا ہے جو موسم کے مطابق ہماری صحت کی حفاظت میں ہمارا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ موسم سرما کا خصوصی تحفہ خشک میوہ جات ہیں جو اپنے اندر بے شمار فوائد لئے ہوئے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ہیٹر کے پاس بیٹھ کر جہاں اس موسم کا مزا خشک میوہ جات سے دوبالا کیا جاتا ہے وہیں ہم اپنے جسم میں پلنے والی بیماریوں کو بھی دور بھگارہے ہوتے ہیں۔ آئیے ان میوئوں کے فوائد کا جائزہ لیتے ہیں۔
انجیر:انجیر جنت کا میوہ ہے اس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے سفید انجیر حلق کی سوزش، سینے کے بوجھ اور پھیپھڑوں کی سوجن میں مفید ہے۔ جن کے سینے میں بلغم ہو وہ اسے استعمال کریں کیونکہ انجیر بلغم کو پتلا کرکے خارج کرتا ہے۔ نہار منہ انجیر کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ دل کے عارضے سے بچاتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے، شوگر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔اخروٹ: دماغی کمزوری میں بہت مفید ہے۔ گرم مزاج والوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ زیادہ استعمال سے منہ میں دانے بھی نکل آتے ہیں۔ اس میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جن سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ دل کی رفتار کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ کینسر کے مرض میں بھی مفید ہے، کالے اخروٹ ہائی بلڈ پریشر، دل کی جلن اور بہت سی جلدی بیماریوں کو روک تھام میں مدد کرتے ہیں۔ بادام: دماغ، بصارت اورجسم کی تقویت کیلئے اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔ دل کی کمزوری کیلئے موسم گرما میں اس کی سردائی بناکر پینا نہایت مفید ہے۔ بادام کی سات یا گیارہ گریاں کھانی چاہئیں اس سے زیادہ کھانی نقصان دہ ہیں۔ یہ کولیسٹرول بڑھاتے ہیں۔ بادام کا حلوہ نزلہ، زکام، سردرد کیلئے مفید ہے۔ بادام میں آئرن بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو جسمانی خلیوں کو توڑ پھوڑ سے بچاتا ہے۔ بادام کا پیسٹ، بالائی اور عرق گلاب کو ملاکر چہرے پر لگانے سے رنگ گورا اور جلد چمکدار ہوجاتی ہے۔ بادام کا تیل سردرد دور کرنے کے علاوہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ قبض دور کرنے کے علاوہ جلدی امراض میں بھی بہت مفید ہے۔ پستہ: یہ دل کیلئے مفید ہے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ بدن کو فربہ کرتا ہے، دماغی کمزوری میں بھی مفید ہے۔ آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے، ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتا ہے اور بلڈ شوگرکو بھی کنٹرول کرتا ہے، قبض کشا بھی ہے۔ گرم مزاج والے اسے استعمال نہ کریں۔ کھجور: کھجور میں بہت زیادہ (کیلوریز) حرارے پائے جاتے ہیں۔ ایک کھجور میں 20حرارے ہوتے ہیں جو ایک پائے کی چمچ چینی کے برابر ہے۔ اس سے وزن بڑھتا ہے۔ قبض دور کرنے کیلئے گٹھلی نکال کر کھجوروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں صبح اسے گرائنڈر میں شیک کرکے پی لیں۔ کشمش: اس کی تاثیر گرم بھی ہے اور تر بھی۔ دل کی کمزوری میں مفید ہے، دماغ کے کل اعضاء کو تقویت دیتی ہے۔ قبض کشا ہے، بلغم دور کرتی ہے جن کے جگر اور معدے میں گرمی ہو وہ کم استعمال کریں۔ خشک کھانسی کا بہترین علاج ہے۔ رات سونے سے پہلے 41 دانے کشمش، 7عدد بادام بسم اللہ شریف اور درود شریف پڑھ کر کھالیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ ہر روز نو یا گیارہ دانے کشمش کھانے سے دماغی قوت بڑھتی ہے۔
مونگ پھلی: چنبل اور جلد کے تمام امراض کیلئے مونگ پھلی کے تیل کی مالش مفید ہے۔ اس کے زیادہ استعمال سے کھانسی لگ سکتی ہے۔ کھاتے ہوئے اس کا لال رنگ کا چھلکا اتارلیں یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحت رکھتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس میں تیل کی کافی مقدار ہونے کے باوجود وزن نہیں بڑھتا۔ مونگ پھلی کے بعد ایک یا دو گھونٹ دودھ پی لیں تو کھانسی نہیں لگتی۔ چلغوزے: دل کے ساتھ جسمانی پٹھوں کو تقویت دیتا ہے۔ گردوں اور جگر کی بیماری میں مفید ہے، بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ فالج کے اثر سے محفوظ رکھتا ہے، چلغوزے کو شہد کے ساتھ کھانا کھانسی کیلئے مفید ہے کمزور لوگ دودھ کے ساتھ کھائیں تو موٹے ہوسکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں