محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری امی کو بہت زیادہ کھانسی تھی‘ اتنی زیادہ کہ الٹی آنے لگ جاتی‘ بہت علاج کروایا لیکن وقتی آرام آتا پھر وہی حال ہوتا۔ ایک دن میرے ذہن میں آیا کہ امی کو کہوں کہ ناف میں تیل لگائے کیونکہ رات کو بھی بہت کھانسی آتی تھی‘ سونہیں پاتی تھیں۔ امی نے رات کو ناف میں تیل لگایا‘ یقین کریں اس رات امی کو بالکل کھانسی نہیں ہوئی‘ نہ ہی پورا دن‘ اب میری امی ناف میں تیل استعمال کررہی ہیں اور میری آنٹی کو بھی کھانسی تھی‘ خشک کھانسی اور بخار بھی وہ بھی تنگ آگئی تھی تو میں نے انہیں بھی بتایا انہوں نے بھی ناف میں تیل لگایا تو اگلے دن انہیں کھانسی نہیں تھی‘ مجھے کہتی ہیں کہ تم نے تو کوئی جادو والی چیز بتادی ہے۔ (زارا خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں