اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس کے لیے مندرجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے۔
نزلہ زکام کا علاج
اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑ لیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ اگر غیرعورت ہے تو پانی پر دم کرکے دے دے وہ پانی پی لے۔ یہ عمل تین دن کرے انشاء اللہ تعالیٰ نزلہ و زکام سے نجات حاصل ہوگی۔
اولاد نرینہ کیلئے
اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیربہدف ہے۔ بعد نمازعشاء باوضو سات بار ایک سفید کاغذ پر لکھے اور آب زم زم یا بارش کے پانی یا پاک و صاف پانی سے دھو کر میاں بیوی پی لیں اور اسی طرح روزانہ لکھ کر سات دن تک پئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاد نرینہ پیدا ہوگی۔
کتے کاٹےکا علاج
اگر کسی کو کتا کاٹ لے اور ہسپتال قریب نہ ہو تو اس کیلئے فوراً چینی کی پلیٹ پر مندرجہ ذیل مفرد حروف باوضو لکھے اور روغن زیتون سے دھوکر اس شخص کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ وہ مفرد حروف یہ ہیں۔
مرگی کا بہترین عمل
اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس کے لیے مندرجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دوبارہ دورہ نہیں پڑے گا۔ وہ حروف مقطعات یہ ہیں:۔
شوگر کا علاج
اگر کسی شخص کو ذیابیطس (شوگر) ہوگئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو نمازعصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ذیابیطس سے نجات حاصل ہوگی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں۔ آیت درج ذیل ہے:۔
ہر قسم کی طلب حاجت
جو شخص کوئی حاجت رکھتا ہو اور اس کو پورا کرنے کی طلب ہو تو اس کیلئے باوضو بعد نماز فجر سورۂ مزمل پڑھے اور پڑھتے پڑھتے ان آیات پر آئےتو ان آیات کو تین تین بار پڑھے۔ آیات یہ ہیں:۔
اس عمل کے اول و آخر درودشریف تین تین مرتبہ پڑھے اور اس عمل کا ثواب حضور نبی اکرم ﷺ کی روح اقدس کو ہدیہ پیش کرے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت پورا ہونے کی دعا کرے۔
چوری سے مال کی حفاظت
اگر کسی شخص نے گھر یا دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورۂ رعد پارہ نمبر13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے۔ اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کرکے باڑے یا مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی سورۂ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑھ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مار دے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ رہے گا اور چور چوری نہ کرسکے گا۔ اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں خیروبرکت ہوگی اور بارہ آگ، جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
ا
حمل کی حفاظت کیلئے
اگر کسی عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس کیلئے آیت ذیل باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے عورت کے گلے میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل ہرقسم کے حملہ سےمحفوظ رہے گا اور قائم رہے گا۔وہ آیت یہ ہے:
کتے کے کاٹنے اور اس کے حملے سے حفاظت
اگر کسی شخص پر کتا حملہ کردے یا کسی کو ڈر ہو کہ کتا اسے کاٹ لے گا تویہ آیت گیارہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کے حملے سے محفوظ رہے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں