Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بےمثال حسن اور لاجواب صحت پائیے! آسان ٹوٹکوں سے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

تازہ پھل‘ متوازن غذا‘ دہی اور مکھن استعمال کریں۔ روزانہ بالوں میں لکڑی کی بنی ہوئی کنگھی استعمال کریں کیونکہ اس سے بالوں کی ورزش ہوتی ہے۔ نہانے کے بعد بالوں کو تولیے سے اچھی طرح خشک کریں اور پھر تیل لگائیں‘ گیلے بالوں میں تیل ہرگز نہ لگائیں۔

حسن و صحت‘ فٹنس کے موضوع پر درج ذیل عنوانات کے تحت ضروری معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ کیل مہاسے اور چھائیاں دور کرنا: بعض نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سن بلوغت میں چہرے پر کیل نکل آتے ہیں اگر ان کیلوں کو زخمی کردیا جائے تو یہ چہرے کی جلد پر داغ چھوڑ جاتے ہیں‘ ان کے علاج کیلئے درج ذیل نسخوں پر عمل کریں۔ 1۔ دواخانہ عبقری کی ’’مرہم سکون‘‘ چہرے پرلگائی جائے۔ 2۔ کلونجی‘ برگ مہندی‘ سنامکی‘ حب الرشاداور صعتر کے12 گرام ایک لٹر فروٹ سرکہ میں حل کرنے کے بعد گرم کرلیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اورچہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ 2۔کلونجی تیس گرام‘ قسط شیریں سترگرام‘ برگ کاسنی سات گرام سب کو پیس کر سفوف بنائیں اور کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد چھ گرام خوراک صبح وشام کھائیں۔ 4۔جامن کا شربت متواتر استعمال کریں۔ 5۔ لیموں کو کاٹ کر چہرے پر ملا جائے تو کیل مہاسے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ 6۔ہلدی پیس لیں‘ پانی میں گھول کر تین بار روزانہ داغوں پر لگائیں۔ 7۔کچے ناریل کا دودھ سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور ایک ہفتہ مسلسل یہ عمل کریں۔ 8۔بکری کا دودھ بکثرت استعمال میں لائیں۔ 9۔ کیل مہاسے‘ ہاضمہ کی خرابی‘ خون کی خرابی اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر نکلتے ہیں‘ سنگترے کے چھلکے سکھا کر باریک پیس لیں اور پانی میں گوندھ کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں‘ نیز تین کنو روزانہ کھائیں۔
چہرے کی رنگت نکھارنا: قدرت نے اس زمین پر بے شمار ایسی اشیاء تخلیق فرمائی ہیں جن کے استعمال سے بیشتر جسمانی نقائص دور ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل سلیم کی دولت سے مالا مال کیا ہے تاکہ وہ ایسی اشیاء کا کھوج لگائے کہ ان کے استعمال سے جسمانی نقائص دور کرے اور چہرے کو خوبصورت و دلکش بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہے۔ چند احتیاطی تدابیر درج کی جاتی ہیں۔ 1۔ کھانا سادہ اور زود ہضم کھائے۔ 2۔ جب تک حقیقی بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائے اور ابھی کچھ بھوک باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ اٹھالے۔ 3۔ مصالحے اور چٹپٹی و ترش اشیاء سے پرہیز کرے۔ 4۔ جسمانی صحت کا خاص خیال رکھا جائے‘ غسل اور مالش کو اپنا معمول بنائیں۔ 5۔ صبح کی سیر اور ورزش کو اپنے اوپر لازم کرلیں۔ 6۔ گیرو ملے پانی میں چار قطرے روغن کلونجی شامل کریں اور رات سونے سے قبل چہرے پرلگائیں‘ صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔
گرتے بالوں کو محفوظ کرنا: تازہ پھل‘ متوازن غذا‘ دہی اور مکھن استعمال کریں۔ روزانہ بالوں میں لکڑی کی بنی ہوئی کنگھی استعمال کریں کیونکہ اس سے بالوں کی ورزش ہوتی ہے۔ نہانے کے بعد بالوں کو تولیے سے اچھی طرح خشک کریں اور پھر تیل لگائیں‘ گیلے بالوں میں تیل ہرگز نہ لگائیں۔ سردیوں میں ہفتے میں ایک دو بار مچھلی ضرور کھائیں۔ روزانہ رات کو سوتے وقت گیارہ عدد بادام کی گری کھائیں۔ عبقری دواخانہ سے تیار کردہ طب نبویؐ ہیرآئل سے مالش کریں علاوہ ازیں یہ نسخہ جات استعمال کریں۔ ھوالشافی: کلونجی 6 گرام‘ مہندی کے پتے 6 گرام دونوں کو اچھی طرح پیس لیں‘ ان کا سفوف 200گرام سرکہ میں حل کرکے بالوں پر لگائیں۔ 2۔ ھوالشافی: کلونجی کو جلا کر اس کی راکھ‘ زیتون کےتیل میں حل کرکے گنج پر لگائی جائے۔ 3۔ مولی کا پانی سر پر ملتے رہیں۔ 4۔ پیاز کا رس اور شہد ملا کرروزانہ گنج پر لگائیں‘ نئے بال اگ آئیں گے۔ 5۔ روغن کلونجی کی مالش کریں۔ 6۔ مرد حضرات ایک ماہ تک متواتر روزانہ سر پر استرا پھروائیں‘ پھر صبح وشام روغن زیتون ملیں‘ نئے بال اگ آئیں گے۔
موٹاپا ختم کرکے سمارٹ اور دلکش بنیں: ہر شخص کی یہ فطری خواہش ہوتی ہے کہ اس کاجسم سمارٹ اور دلکش ہو‘ جسم سے فالتو چربی ختم کرکے موٹاپے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ نشاستہ اور میٹھی غذاؤں کے بکثرت استعمال سے موٹاپا آجاتا ہے۔ چکنی اور مرغن غذائیں موٹاپے کا موجب بنتی ہیں‘ محنت مشقت کے کام نہ کرنے اور ورزش نہ کرنے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے۔ موٹاپے سے بچنے کیلئے سادہ اور زودہضم غذا کھائیں۔ کھانا آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھائیں جب تک بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائیں اور ابھی بھوک باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں۔ ہلکی ورزش اور چہل قدمی کریں۔ نمک اور نمکین اشیاء سے پرہیز کریں‘ کھانے میں گوشت کم اور سلاد زیادہ استعمال کریں۔ سبزیوں کا زیادہ استعمال موٹاپا دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس ڈالیں اور چمچ شہد کی ملا کر بلاناغہ استعمال کریں۔ فالتو چربی پگھل جائے گی۔ ھوالشافی: لاکھ دانہ‘ سیاہ زیرہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں اور کیپسول بھرلیں۔ ناشتے سے قبل ایک کیپسول کھالیں۔ عبقری دواخانہ سے روحانی پھکی لے کر اس کا استعمال کریں۔ اپنا بی۔ ایم۔ آئی معلوم کریں‘ اس کو معلوم کرنے کا فارمولہ یہ ہے: باڈی ماس انڈکس (بی۔ ایم ۔ آئی)
وزن (کلوگرام میں)
قدxقد (میٹر میں)
یادرکھیں آپ کہ آپ کا بی۔ ایم ۔ آئی 20 تا25 کی رینج میں ہے تو آپ نارمل ہیں۔ 26 تا30 درجے میں موٹاپے کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں۔ 31 تا 35 درجے میں شدید موٹاپے کا شکار ہیں۔ 36 یا اس سے زائد درجہ مہلک موٹاپے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ جونہی آپ کا بی ایم آئی 26 درجے میں یا اوپر داخل ہوا تودرج ذـیل بیماریاں آپ کے استقبال کیلئے دوڑ کر آتی ہیں۔ امراض قلب۔ ہائی بلڈپریشر۔ شوگر۔ کولیسٹرول میں زیادتی۔ پتے کی پتھری۔ جگر کی خرابی۔ ناف کی ہرنیا۔ بواسیر۔ رحم کا سرطان۔ یورک ایسڈ کا بڑھنا وغیرہ۔ برص دورکرنا: برص کے سفید دھبے انسانی شخصیت کو گہنا دیتے ہیں۔ ان کو دور کرنے کیلئے باتھو کا سالن کھائیں۔ ڈراپر کے ذریعے باتھوں (بتھوے) کا پانی داغوں پر لگائیں یا ہلدی باریک پیس کر خالص شہد میں ملائیں۔ روزانہ صبح وشام برص کے داغوں پر لگائیں یا چند کھجوریں گٹھلی سمیت جلائیں۔ ان کا سفوف برص کے داغوں پر دن میں ایک مرتبہ لگائیں۔قد بڑھانا: چھوٹا قد‘ بعض اوقات شخصیت پر اثرانداز ہوتا ہے بالخصوص جب چھوٹے قد کے ساتھ پیٹ بڑھا ہوا ہو۔ قد بڑھانے کیلئے چند نسخہ جات پیش کیے جاتے ہیں۔ 1۔عبقری دواخانہ کا ’’قد دراز کورس‘‘ آزمایا گیا ہے ایک کورس سے دو انچ کے لگ بھگ قد بڑھ جاتا ہے۔ 2۔تخم سرس‘ اجوائن دیسی‘ ہم وزن پیس کر آدھا چمچ پانی کے ساتھ ہر کھانے کے بعد پانچ ماہ تک استعمال کریں۔ 3۔ساگ میں ادرک شامل کریں‘ اس کے کھانے سے قد اور وزن دونوں بڑھتے ہیں۔ 4۔ ٹراؤٹ مچھلی یا عام مچھلی کے کانٹے لے کر ہم وزن کنگھی بوٹی میں ملا کر رگڑیں۔ صبح وشام دو یا چار رتی استعمال کریں۔ ایک مہینے میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 239 reviews.