Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

کچھ وظائف جو آزمودہ ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے کچھ وظائف ایک کتاب ’’اسلامی وظائف کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ سے چند سال پہلے پڑھے اور انہیں آزمایا تو بہت خوب پایا۔ جن جن کو بتایا انہوں نے بھی اس کے خوب فوائد بتائے۔ تو میں نے سوچا کیوں نہ یہ وظائف میں ماہنامہ عبقری کے لاکھوں قارئین تک پہنچاؤں کیونکہ اس کے پڑھنے سے لاکھوں کا فائدہ ہوگا اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا۔ وظائف درج ذیل ہیں:۔نظر کی کمزوری دورکرنے کیلئے: اگر کسی کی نگاہ کمزور ہوجائے اور کم دکھائی دیتا ہو تو یہ عمل کریں انشاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نگاہ کی کمزوری دور ہوجائے گی اور نظر ٹھہر جائے گی اور مزید نظر کمزور نہ ہوگی۔ عمل یہ ہے: ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کردیں اور آنکھوں پر پھیرلیں۔ اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین دفعہ پڑھنا ہے۔ روزانہ یہ عمل کرتے رہیں۔

)

بھڑ اور بچھو کاٹے کا علاج:بھڑ اور بچھو کےکاٹنے پر ایک بار درودشریف پڑھ کر پھر ایک سانس میں یہ آیت سات بار پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کردیں۔ تین بار یہی عمل دہرائیں۔ دن میں کم از کم تین بار ایسا کریں انشاء اللہ آرام آجائے گا اور تکلیف ختم ہوجائے گی۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔


جانور کی شرارت سے حفاظت کا عمل:اگر کوئی جانور یعنی اونٹ یا گھوڑا وغیرہ سواری کے وقت شرارت وغیرہ کرے یا سوار نہ ہونے دے تو اس آیۃ مبارکہ کو تین دفعہ پڑھ کر جانور کے کان میں پھونک مار دے۔ انشاء اللہ جانور شرارت سے رک جائے گا۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔

سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل:سانپ کے کاٹنے کے بعد زہرسے محفوظ رہنے کیلئے سورۂ فاتحہ اور آیۃ الکرسی ایک دفعہ پڑھیں۔ اس کے بعد چاروں قل تین تین دفعہ پڑھیں اور نمک پر دم کردیں۔ مریض یہ نمک کھاتا رہے اور اسی نمک کو متاثرہ جگہ پر بھی ملیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ صحت ہوجائے گی۔
دل کی شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ
درج بالا وظائف کے ساتھ ساتھ ایک نسخہ جو کہ دل کی شریانوں کو کھولنے کیلئے اکسیر ہے۔ یہ نسخہ لاتعداد لوگوں کا آزمودہ ہے۔عبقری میں پہلے بھی چھپ چکاہے۔
ھوالشافی: لیموں کا رس ایک پیالی‘ ادرک کا رس ایک پیالی‘ لہسن کا رس ایک پیالی‘ سیب کا رس ایک پیالی۔ ان چاروں کو ملا کر دھیمی آگ پر آدھ گھنٹہ پکائیں اور آدھ گھنٹہ کے بعد اس میں تین پیالی شہد ملالیں۔ جب یہ نسخہ تیار ہوجائے تو اس پر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر پھونک دیں۔ پھر نہار منہ روزانہ تین چمچ کھانے والے استعمال کریں۔ انشاء اللہ دل کی بند شریانیں کچھ عرصہ استعمال سے کھل جائیں گی۔(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
بے اولاد خواتین کیلئے لاجواب آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !یہ نسخہ بچہ دانی میں بچہ پیدا کرنے والے جراثیم پیدا کرتا ہے۔ھوالشافی: تخم کونچ 160 گرام‘ تخم حیات 80 یا 100 گرام‘ تخم سرس 100 گرام ان سب کو بالکل باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ پھر سب کو مکس کرلیں اور شیشی میں محفوظ کرلیں۔ ایک چمچہ صبح ‘ ایک چمچہ دوپہر‘ ایک چمچہ رات کو دودھ کےساتھ استعمال کریں۔ چالیس دن کا کورس ہے۔(ظاہر شاہ)
نظر بد سے بچنے کیلئے آزمودہ تعویذ

آسیبی خلل سے بچنے کیلئے: درج ذیل کلمات ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے آپ انشاء اللہ ہمیشہ آسیبی خلل سے بچے رہیں گے۔

بچہ روتا ہو تو:  سات بار یہ الفاظ لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں‘ انشاء اللہ رونا بند ہوجائے گا۔ناف کے درد کیلئے:

سات بار پڑھ کر دم کریں انشاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہوجائے گا۔ (ڈاکٹر تنویر خان‘ اسلام آباد)
آسان طبی نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ آسان آزمودہ طبی نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی خدمت میں ہدیہ کررہا ہوں۔ میری قارئین سے بھی گزارش ہے کہ اگر آپ کے پاس بھی کوئی ٹوٹکہ یا وظیفہ ہو تو ضرور ماہنامہ عبقری میں لکھیں یہ یقیناً لاکھوں کا بھلا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ نسخہ جات درج ذیل ہیں:۔
پٹھوں کے امراض کیلئے: کچلہ حسب ضرورت کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں۔ اس پر گھیگوار کا رس اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دو انچ اوپر آجائے‘ پھر سائے میں محفوظ رکھیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسی طریقہ سے ادرک کا رس دو مرتبہ خشک و تر کرلیں۔ پھر ہاون دستہ میں باریک کرلیں۔ نہایت آسانی سے کوٹا جائے گا یہی اس کا وصف ہے۔ دوسرے یہ کہ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا۔ ہاضم قبض کشا ہے۔ دو رتی ملائی میں رکھ کر یا دودھ کے ہمراہ استعمال کرائیں۔ پٹھوں کے کل امراض مثلاً لقوہ‘ فالج‘ وجع المفاصل، درد ریحی، ضعف باہ، ضعف اعصاب کیلئے مفید ہے۔
کان کے امراض کا روغن: کیکر کے پھول دو تولہ‘ روغن سرسوں پانچ تولہ میں جلا کر تیل کو صاف کرکے محفوظ کرلیں۔ چار قطرے کان میں ڈالیں۔ سردی کا موسم ہو تونیم گرم کرلیں۔ کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہو تو اس روغن سے فی الفور آرام آجاتا ہے۔
دانتوں کا صاف کرنے والامنجن: پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈا ہموزن سفوف بنالیں۔ برش یا مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں۔ یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے اور دانتوں کا خون بند کرتا ہے۔
معدہ کیلئے مفید سفوف: مصطگی رومی‘ دانہ الائچی خورد‘ طباشیر ہر ایک تین ماشہ‘مصری نو ماشہ۔ ان سب کا سفوف بنالیں۔ تین ماشہ سے چھ ماشہ تک استعمال کرائیں۔ حد درجہ مقوی معدہ ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے اور اسہال کیلئے بھی مفید ہے۔
شربت کھانسی لاجواب:ھوالشافی: عناب تیس دانے‘ لسوڑیاں پچاس عدد‘ خطمی‘ خبازی‘ گل بنفشہ ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر بیس عدد‘ زوفا تین تولہ‘ ملٹھی تین تولہ‘ پرساؤ شان دو تولہ‘ مصری آدھا کلو‘ مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک کلو پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں۔ جب پانی آدھا کلو رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کرشربت تیارکریں۔ تین تولہ یہ شربت پانچ تولہ عرق گاؤزبان اور قدرے پانی ملا کر دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ معمولی نزلہ‘ زکام و کھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے۔ یہ شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ و زکام پختہ و عام‘ نمونیہ‘ دمہ‘ سل کیلئے اکسیر وعجیب و غریب خاص چیز ہے۔ بلغم کو پکا کر نکالتا ہے۔ ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہوجائے اور زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے۔ پتھری کیلئے لاجواب کشتہ سنگ یہود: ھوالشافی: سنگ یہود پانچ تولہ کو مولی کے ایک کلو پانی میں کھرل کرکے ٹکیہ بنالیں اور گل حکمت کرکے پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر نکال کر سفوف بنالیں دو رتی خوراک کچی لسی سے صبح و شام استعمال کرائیں۔ یہ کشتہ پتھری ریگ گردہ‘ سوزاک وغیرہ کیلئے مجرب المجرب ہے۔
معدہ و قلب کو طاقت اور پوشیدہ امراض سے نجات: تالمکھانہ چار تولہ‘ طباشیردو تولہ‘ کشتہ قلعی تین ماشہ‘ دانہ الائچی خوردچھ ماشہ سب کو سفوف بنا لیں۔ تین ماشہ صبح وشام ہمراہ شیرگاؤ استعمال کرائیں۔ خصوصاً جن کے مزاج میں زیادہ گرمی ہو اور اعضاء رئیسہ کمزور ہوں ان کیلئے ازحد مفید ہے۔ منی کو گاڑھا کرتا ہے‘ معدہ وقلب کو طاقت دیتا ہے۔
رعشہ و فالج کیلئے عمدہ ترین نسخہ: سم الفار سفید‘ پھٹکڑی‘  نوشادر تمام ہموزن لیں اور تینوں کو موٹا موٹا سا کوٹ لیں‘ زیادہ باریک نہ کریں۔ پھر ایک مٹی کے کوزہ میں ڈال کر اوپر ٹین کا ایک پترہ بطور ڈھکن لگا کر اس میں ایک سوراخ کرلیں اور ڈھکن کو اردگرد سےمٹی سے اچھی طرح بند کردیں‘ پھر سلگتے ہوئے کوئلوں میں رکھ دیں۔ جب سوراخ سے دھواں نکلنے لگے تو اس میں ایک آہنی سلاخ ڈال کر اسے ہلانا شروع کردیں جب سفید دھواں نکلنا شروع ہو توکوزہ کو اتارلیں۔ جب سرد ہوجائے تو سب کو پیس لیں۔ ایک چاول مکھن یا ملائی سے دیں۔ یہ بےنظیر نسخہ رعشہ کیلئے خاص طور پر مفید اور فالج‘ لقوہ‘ استرخا‘ تشنج‘ خدر‘ درد ریح اور ہر قسم کی دردوں کیلئے عمدہ ترین چیز ہے۔ خاص الخاص مخفی کشتہ ہے۔
یرقان زرد اور سیاہ کیلئے نہایت مفید: ھوالشافی: پھٹکڑی سفید توے پر بریاں کرکے پیس لیں۔ پہلے دن ایک چٹکی‘ دوسرے دن دو چٹکی‘ تیسرے دن تین چٹکی دہی کے ہمراہ استعمال کریں۔ تین دن کے بعد تین چٹکیاں روزانہ استعمال کرتے رہیں۔ یرقان زرد اورسیاہ کیلئے نہایت مفید ہے۔ اکثر اوقات ایک ہفتہ میں حکمی شفاء بخشتی ہے۔لاتعداد دفعہ آزمایا ہوا نسخہ ہے ۔ (غلام یٰسین قادری‘ ٹنڈو آدم سندھ)
بسم اللہ کی برکت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ اگر کسی کاغذ پرلکھ کر سردرد کے مریض کے سر پر باندھا جائے تو اس کے سر کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ایک دفعہ میں اپنے سسرال گیا انہوں نے کہا ہماری بچی ہے اس کے سر میں بہت درد رہتا ہے آپ کوئی تعویذ دے دو، میں نے ایک کاغذ پر پوری بسم اللہ لکھ کر اس کے سر پر باندھنے کو کہا جیسے ہی انہوں نے تعویذ سر پر باندھا سردرد ٹھیک ہوگیا۔ اب جس کے بھی سر میں درد ہوتا ہے اس بچی سے وہ تعویذ لے جاتے ہیں اور اللہ کرم کردیتے ہیں۔ (ج۔ر، لاہور)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا مجرب و سریع الاثر عمل
اول و آخر سات مرتبہ درود شریف۔ مصلیٰ پر قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں پھر اٹھ کر دو رکعت نمازپڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں‘ پھر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں پھر اٹھ کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں۔ اس طرح کل بارہ ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی تلاوت ہوجائے گی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور دعا۔ دعا میں ہر بار ایک حاجت پیش کردی جائے ‘ دو یا تین حاجتیں اس سے زیادہ نہیں۔ یہ عمل بے حد مؤثر اور مفید ہے‘ ناجائزکاموں کیلئے ہرگز نہ کریں اور نہ ہی فضول اور مکروہ کاموں کیلئے۔
گردے کے درد اور پتھری کا آزمودہ علاج
عرق گلاب لے کر اس پر اکتالیس بار درج ذیل آیت پڑھ کر دم کریں۔


پھر سات دن ایک چمچ کی مقدار ایک گلاس پانی میں ملا کر مریض کو پلائیں‘ انشاء اللہ فوری اثر اور عجیب تاثیر دیکھیں گے۔ (محمدعاصم‘ راولپنڈی
دماغی کمزوری کیلئے اکسیر دوائی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دماغی کمزوری دور کرنے کی ایک اکسیر دوا ہے۔ یقیناً قارئین عبقری اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ھوالشافی: سفوف برہمی دس تولہ‘ دیسی گھی ساٹھ تولہ‘ مغز خیارین ایک تولہ‘ مغز کدو ایک تولہ‘ مغز بادام ایک تولہ‘ مال کنگنی پانچ تولہ‘ الائچی سفید دو تولہ‘ بوٹی سنکھاہولی اڑھائی تولہ‘ ستاور دو تولہ‘ مغز خربوزہ ایک تولہ‘ مغز تربوز ایک تولہ‘ ست گلو ایک تولہ‘ مصری دو تولہ۔ اول سفوف برہمی کو آدھ کلو پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں۔ آدھا کلو رہ جانے پر حسب ضرورت گھی ڈال کرپانی خشک کرلیں‘ بعدازاں باقی تمام اشیاء ملا کر خوب گھوٹیں تیار ہے۔فوائد: حافظہ کو تیز کرتی ہے۔ یادداشت کو بڑھاتی ہے۔ عقل حیران ہوجاتی ہے۔ ایک دفعہ کا پڑھا ہوا مدتوں نہیں بھولتا۔طالب علموں‘ وکلاء اور علماء کرام کیلئے کمال کی چیز ہے۔بس کچھ عرصہ استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں۔ ترکیب استعمال: ایک سے دو رتی روزانہ صبح نہارمنہ ہمراہ دودھ استعمال کریں۔(فاروق‘ مظفرگڑھ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 237 reviews.