Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نہایت ہی گناہوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ خوش قسمتی سے میں نے نیٹ پر آپ کا درس سنا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے توسط سے مجھے اور میری بیوی کو نمازی بنادیا ہے اور ہم باقاعدگی سے روزانہ نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے آپ کے درس سنتے ہیں۔ درس سے اختتام پر ہونے والی دعاؤں سے ہمارے گھر میں بہت برکت آئی اور ہم میاں بیوی اور ہمارا بیٹا سیدھے راستے پر چل پڑے ہیں۔ جب سے آپ سے روحانی تعلق بنا ہے میری کیفیت یہ ہے کہ پہلے تو میں کبھی عید کی نماز پڑھنے بھی مسجد میں نہیں گیا تھا عجیب سی ایک طاقت تھی جو مجھے مسجد کی طرف جانے ہی نہ دیتی تھی مگر اب خداوند کریم کے فضل سے تہجد بھی پڑھتا ہوں۔ کچھ عرصہ ہوگیا ہے کہ عجیب کیفیت بن رہی ہے کہ نماز پڑھتے ہوئے یا سجدہ میں مجھے بہت زیادہ رونا آنا شروع ہوگیا ہے اور اب تو مجھے وہم سا ہوگیا ہے کہ جس دن عبادت میں رونا نہ آئے مجھے لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی گناہ ہوگیا ہے اور میرا رب مجھ سے ناراض ہے کہ مجھے نماز میں رونا نہیں آیا۔ پہلے میرا دل بہت سخت تھا مگر اب میرا دل بہت نرم ہوگیا ہے۔ دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتا ہوں تو خداوند کریم کے فضل کو سوچ کر میری ہچکی بندھ جاتی ہے۔ اب مجھے بزرگوں‘ بوڑھوں کی خدمت کرکے سکون ملتا ہے اکثر کوشش کرتا ہوں کہ بڑوں بوڑھوں کو اکٹھا کرکے ان کی محفل میں بیٹھوں‘ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے اس قابل بنادے۔ آپ جب درس میں اللہ والو! کہتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے‘ مجھ ناچیز کی دعا ہے خداوند کریم آپ کی اس دعا کو قبول کرے۔ مجھے بس میرا اللہ، اللہ والا بنادے اب اور مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ مجھے تو معلوم ہی اب ہوا ہے کہ اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھنے سےکیا ملتا ہے اصل زندگی کا سکون تو ہے ہی اسی میں باقی تو سب فریب ہے۔ میں نے اپنی زندگی کے اتنے سال ایسے ہی بے کار گزار دئیے۔ نہ کبھی نماز‘ نہ روزہ‘ نہ تسبیح‘ نہ کسی کے ساتھ اچھائی‘ نہ صلہ رحمی۔ اللہ سے رو رو کر اپنی گزشتہ زندگی پر توبہ کرتا ہوں اور ساتھ اس کا لاکھوں شکر بھی ادا کرتا ہوں کہ اس کریم نے مجھ پر کتنا کرم کیا ہے کہ مجھ کو گندے کیچڑ سے اٹھا کر نمازی بنادیا ہے۔ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں اور اپنی زبان اردو تو بھول ہی گیا تھا آج بیس سال کے بعد اردو لکھ رہا ہوں تو عجیب سا اپنا پن محسوس ہورہا ہے‘ عجیب سی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ آخر میں گنہگار کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے‘ آپ کے اس نیک مشن کو کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 220 reviews.