ایک خاتون کا بیٹا یونیورسٹی سے واپس گھر آیا تو اس کے پاؤں کے انگوٹھے میں شدید درد تھا‘ چلنے سے قاصر تھا۔ بیٹے کی ماں بے حد پریشان ہوئی‘ ڈاکٹر کےپاس لے کر گئیں۔ ڈاکٹر نے چیک کیا اور مشورہ فیس وصول کی۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے کا کہہ دیا۔ الٹرا ساؤنڈ ہوگیا‘ پھر ڈاکٹر کے پاس گئیں۔ رپورٹ چیک کی کہہ دیا آپ کے بیٹے کا آپریشن ہوگا۔ آپریشن فیس جمع کرادی‘ وہ خاتون بے حد مایوس ہوئیں‘ پھر راقمہ کے پاس آئیں۔ راقمہ نے ان سے کہا کثرت سے دو انمول خزانہ پڑھیں‘ دم کرنے کا طریقہ بتایا۔ آخری وضو کے بعد کلی کا پانی لگانے کو کہا۔ اگلی صبح کو وہ آئیں اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لائیں جو صحیح طرح سے چل رہا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ تمام رات سورۂ فاتحہ پڑھتی رہی‘ بچے پر دم کرتی رہی۔ غم سے میری آنکھوں سے آنسو گرتے وہ اپنی انگلی سے بچے کے پھوڑے پر لگادیتی۔ ان آنسوؤں اور سورہ فاتحہ کی برکت سے پھوڑا جل گیا‘ لگاتار بیٹے نے دوانمول خزانہ پڑھے۔ تین دن میں بیٹا ٹھیک ہوگیا اور پھوڑے کا نشان بھی ختم ہوگیا۔ یہ ایک سال قبل کا واقعہ ہے دوسری بار کبھی ان کو ایسی تکلیف نہیں ہوئی۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں