محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ آپ اس طرح ہی دکھی انسانیت کی مدد کرتے رہیں۔ میں نے آپ کو 2013ء میں خط لکھا تھا آپ نے چالیس درس سننے کو کہا تھا جو میںسن رہا ہوں‘ مجھے ان سے بہت فائدہ ہوا۔ میں ایک کھانسی کے شربت کا نسخہ بھیج رہا ہوں جو بھی اس کو استعمال کرےگا بہت فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: بنفشہ ایک تولہ‘ خطمی خبازی ایک تولہ‘ تخم کثوث ایک تولہ‘ تخم بانسہ ایک تولہ‘ نیلوفر ایک تولہ‘ پھول گلاب ایک تولہ‘ کوزہ مصری ایک تولہ‘ عناب دس دانے‘ ملٹھی ایک تولہ‘ لسوڑیاں ایک تولہ۔ ان سب کو رات کودیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر بھگودیں‘ صبح چولہے پر رکھ دیں جب پانی خشک ہوکر آدھا رہ جائے تو نیچے اتار کر ٹھنڈا کریں اور دن میں دو دفعہ کھانےکا والا چمچ پئیں۔ (محمدوقاص‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں