Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اورآزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

کسی کو مجھ سے محبت نہیں:میں بہت بیمار رہتی ہوں، دیکھنے میں بھی کمزور نظر آتی ہوں۔ علاج کے باوجود بیماری سے نجات نہیں ملتی۔ اپنے آپ میں گم اور الجھی رہتی ہوں۔ میری کوئی کسی کام میں مدد نہیں کرتا اور خود سے کچھ کرتی رہوں تو حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ بہن بھائی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، انہیں کوئی نہیں روکتا۔ گھر میں کسی کو مجھ سے محبت نہیں جو میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کرتے ہیں۔ میرا نفسیاتی علاج بھی ہوچکا ہے۔ اب گھر میں مجھے پاگل اور بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ اب گھر میں مجھے یاد نہیں کہ میری عمر کے کچھ سال بھی اچھے گزرے ہوں۔ (نازو‘ راولپنڈی)
جواب: جسمانی صحت پر جذبات کے اتار چڑھائو کا اثر ہونا عام سی بات ہے۔ غصے کی حالت میں چہرہ سرخ ہوجاتا ہے، دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔ بعض لوگ غصے کی شدت سے کانپنے لگتے ہیں اسی طرح مایوسی کی حالت میں بیماری کا سا احساس ہوجاتا ہے۔ علاج کے باوجود بیماری سے نجات نہ ملنے کی وجہ آپ کا ذہنی رویہ ہے۔ آپ خود کو بہتر محسوس ہی نہیں کررہیں۔ اس لئے طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔ بعض مستقل بیمار رہنے والے ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرتے ہیں۔ اکثر اوقات فرار کی یہ کوشش لاشعوری ہوتی ہے، اس لئے ایسے کسی فرد کو احساس دلایا جائے تو وہ برا مان جاتا ہے۔ آپ کو شعوری طور پر یہ کوشش کرنی ہوگی کہ خود کو بہتر محسوس کیا جائے، خوش رہا جائے اور اپنی حوصلہ افزائی خود کریں، ذہنی سکون حاصل کرکے، دوسروں سے توقع نہ رکھیں۔ اپنی عزت کروانے کی کوشش دوسروں کی عزت کرکے کریں اور کسی معاملے میں مداخلت نہ کریں۔ لوگ آپ کو کچھ کہیں تو نظر انداز کردیں۔ اس حقیقت کا یقین کرتے ہوئے کہ آپ پاگل نہیں ہیں، زندگی خود بخود اچھی نہیں بنتی، اسے بنانا پڑتا ہے۔ اچھا محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پوزیشن سے محرومی :آٹھویں جماعت تک میری پوزیشن آئی ہے۔ کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل نہ کرسکی تو میرا دل پڑھنے میں نہیں لگا۔ انٹر سال دوم کے پیپرز دے چکی ہوں، بی کام کرنے کا ارادہ ہے، چاہتی ہوں کہ پہلے کی طرح پوزیشن حاصل کروں۔ لگتا ہے محنت کے باوجود ایسا نہیں ہوسکتا۔ (کلثوم‘ملتان)
جواب:محنت سے کیا نہیں ہوسکتا؟ اور آپ کیلئے تو زیادہ آسان ہے کیونکہ کئی مرتبہ پوزیشن لے چکی ہیں۔ آپ کو اندازہ ہے ہی کہ کتنا پڑھنا پڑھتا ہے۔ ماشاء اللہ ذہانت بھی ہے، پھر دوبارہ کوشش کریں۔ ایک بار پھر پوزیشن لینے کے قابل ہوجائیں گی ورنہ بہترین گریڈ تو آہی جائے گا۔ محنت کا صلہ مل کر ہی رہتا ہے، ارادہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
بھوت پریت کی کہانیاں:گزشتہ دنوں میری خالہ انڈیا سے آئیں اور ایک ماہ ہمارے ساتھ رہیں۔ وہ بچوں سے بہت پیار کرتیں اور ہر رات بچے ان کے گرد جمع ہوجاتے، وہ انہیں پرانے قصے سناتی رہتیں، ان کی باتیں اس قدر دلچسپ اور پرتجسس ہوتیں کہ بچے ٹی وی بھی نہیں دیکھتے۔ اب وہ واپس جاچکی ہیں، بچے انہیں یاد کرتے ہیں۔ ایک مسئلہ بھی ہوگیا کہ بچوں نے رات کو اندھیرے سے ڈرنا شروع کردیا ہے۔ ہر وقت مجھےساتھ اپنے کمرے میں رکھنا چاہتے ہیں ورنہ خوفزدہ ہونے لگتے ہیں، لائٹ چلی جاتی تو چیخیں مارتے ہیں، ان کی اس کیفیت سے تو میں بہت پریشان ہوگئی ہوں، کہیں یہ خوف بڑے ہونے پر بھی برقرار نہ رہے۔ (شازیہ‘ لاہور)
جواب: لگتا ہے جیسے کہ آپ کی خالہ نے بچوں کو بھوت پریت وغیرہ کی کہانیاں سنائی ہیں، ان میں اندھیرے کا بھی ذکر ہوا ہے اور اب جب بھی اندھیرا ہوتا ہے وہ ڈرنے لگتے ہیں۔ اب یہ خوف دور کرنا آپ کا کام ہے، ان سے محبت سے پوچھیں کہ وہ کیوں ڈرتے ہیں۔ جب وہ وجہ بتائیں تو اس حوالے سے انہیں سمجھائیں۔ وہ کہانیوں کا ذکر کریں تو آپ بتائیں کہ وہ کہانیاں جھوٹی تھیں۔ اندھیرے میں ٹارچ یا موم بتی سے روشنی کرکے دکھائیں کہ خوف کی کوئی بات نہیں بلکہ ان کو ٹارچ دے دیں تاکہ جیسے اندھیرا ہو، وہ جلالیا کریں اور یہ اطمینان کرلیں کہ اندھیرے میں کچھ نہیں ہوتا۔ اگر آپ ابھی ان کا خوف دور کرنے میں مدد کریں گی تو یہ بڑے ہونے تک برقرار نہ رہے گا۔
مجھے افسوس ہے :میں نے اس سال میٹرک کیا ہے، مجھے افسوس ہے کہ اچھے کالج میں داخلہ نہ مل سکا کیونکہ امتحان میں نمبر اچھے نہیں آئے تھے جبکہ میں نے بہت زیادہ پڑھا تھا، اپنی درسی کتابوں کا بار بار مطالعہ کیا تھا، بہت کم وقت کھیلتا اور کہیں جاتا، تقریباً ہر وقت ہی پڑھتا رہتا۔ رات کو دیر تک پڑھتا اور صبح پھر مطالعہ کرنے لگتا۔ اس کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے پر مایوس ہوں۔ آخر ایسا کیا طریقہ ہے کہ میں اب انٹر میں اچھے نمبر لاسکوں اور پھر یونیورسٹی میں داخلہ مل جائے۔ اب تو بہت سخت مقابلہ ہوتا ہے، کم از کم اے گریڈ آنا ضروری ہے۔ (فرمان علی۔ کوئٹہ)
جواب: ہمارے ملک میں امتحانات کا عجیب نفسیاتی تاثر ہے، جس کی وجہ سے اکثر طالب علم خواہ وہ کسی جماعت میں ہوں، فکر مند اور پریشان نظر آتے ہیں۔ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا کسی فن سے کم نہیں، جو طالب علم ڈھیلے اعصاب کے ساتھ امتحان دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اعتماد کے ساتھ کسی بھی امتحان میں شرکت کرکے کم وقت میں یکسوئی سے محنت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہر وقت پڑھنا، سیروتفریح سے مکمل دور ہوجانا انسان کو بیزار کردیتا ہے۔ اگر آپ دلچسپی کے ساتھ تنہائی، سکون اور صبح کے وقت رات کی پرسکون نیند سے بیدار ہوکر مطالعہ کریں گے تو کم وقت میں زیادہ مواد ذہن نشین کرلیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 196 reviews.