محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ اوربکس سے خوب خوب مستفیض ہوتی ہوں۔ کتب میں خاص طور پر ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی تھی۔ اس نے میرا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا۔ مجھے لَو بلڈپریشر کا مرض تھا‘ جس نے میرا جینا اجیرن کردیا تھا۔اس میں سے دیکھ کر ایک نسخہ استعمال کیا تو اب میں سوفیصد تندرست ہوں۔ نسخہ یہ ہے:۔ ایک کپ گرم پانی میں ایک لیموں کا رس اور دو چائے کے چمچ شہد ملا کر ایک چٹکی پسی ہوئی لونگ کے ساتھ گھونٹ گھونٹ پینا ہے۔ بے مثال ہے اور میرا آزمودہ ہے۔ (اسماء سفیر‘ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں