Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

چہرےپر بھورے تل:محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بھورے رنگ کے تل نما داغ ہیں جو چھونے پر محسوس بھی نہیں ہوتےجنہیں فریکل کہا جاتا ہے۔ اگر قارئین کو اس کا بہتر حل معلوم ہو تو براہ مہربانی بتادیں۔ دعاگو رہوں گی۔ (ایس ۔کے‘ مروت)
جواب:بچیوں کے جسم کے اندرونی نظام میں عمر کے بڑھنے سے تبدیلیاں آیا کرتی ہیں۔ ان فطری تبدیلیوں کی وجہ سے بعض اوقات ان کا اثرچہرے کی جلد پر ظاہر ہوتا ہے۔ بعض اوقات سال د و سال بعد خود بخود یہ کیل مہاسے غائب ہوجاتے ہیں مگر بعض بچیوں (اوربچوں) میں یہ بہت دنوں تک بھی رہ جاتے ہیں۔ آپ آلو بخارا تین دانے‘ گل منڈی تین گرام‘ سونف چھ گرام۔ ان تینوں کو ایک گلاس پانی میں جوش دیں۔ پھر چھان لیں‘ صبح نہار منہ دو تین ہفتے یہ نباتی دوا پی لیں۔ اس سے فائدہ ہوگا‘ ان تلوں پر لگانے کیلئے دہی کی بالائی اچھی چیز ہے۔ (رحمانہ کوثر‘ راولپنڈی)
بازوؤں پر بال:محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بازوؤں پر بہت موٹے مردوں کی طرح بال ہیں جو بہت بُرے لگتے ہیں‘ کیا ان بالوں کو صاف کرنا گناہ تو نہیں‘ میں ان بالوں کی صاف کرسکتی ہوں؟اور مجھے ان بالوں کا مؤثر علاج بھی بتائیں۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھیں ہروقت سوجھی ہوئی لگتی ہیں اور چہرے پر بھی کبھی سوجن ہوجاتی ہے جس دن چاول کھاتی ہوں اس دن سوجن اور زیادہ ہوجاتی ہے‘ اُس دن صاف دکھائی بھی نہیں دیتا۔ آپ میرے مسائل کا حل بتادیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔ (نادیہ‘ ہری پور)
جواب:غیر ضروری بالوں کے مسائل عموماً ان خواتین کو ہوتے ہیں جن کے ہارمونز میں خرابی پیدا ہوگئی ہو۔ آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’پوشیدہ کورس‘‘ لےکر چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ اس کے استعمال سے آپ کے لاتعداد مسائل حل ہوجائیں گے۔ دوسرا مسئلہ کے حل کیلئے آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہرشفاء مدینہ اور سترشفائیں ڈبی میں دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ (محمد شکور‘ کراچی)
سانولہ رنگ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری رسالہ ہمیں بہت پسند ہے‘ ہم نے اس سے دینی معلومات اور بہت سے وظائف حاصل کیے ہیں۔ میرا ایک مسئلہ ہے جو میں’’قارئین کے سوال قارئین کے جواب‘‘ میں پیش کررہی ہوں۔ میرا اور میری کزن کارنگ سانولہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی باتیں اور طعنے سننے پڑتے ہیں۔ آپ کوئی ٹوٹکہ بتائیں جس سے ہمارا رنگ سفید ہوجائے اور کوئی کریم یاصابن بھی بتائیں جس سے جسم اور چہرے کا رنگ سفید ہوجائے۔ ٹوٹکہ زیادہ مہنگا نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی دے۔ ساری زندگی دعائیں دیں گی۔ (ن۔ر، اسلام آباد)
جواب: میری بہن یہ نسخہ میری بیوی کا آزمودہ ہے آپ بھی آزمائیے نہایت سستا اور کارآمد ہے۔ عبقری جنوری 2014ء میں یہ نسخہ چھپ چکا ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: کلونجی پاؤڈر 40 گرام، گلیسرین خالص 100 گرام، عرق گلاب 100 گرام، لیموں کا رس 100 گرام۔ ان تمام اجزاء کو آپس میں ملا کر لوشن تیار کریں۔ ہلکے ہاتھوں کے ساتھ صرف رات سوتےوقت استعمال کریں۔ صبح اٹھ کر چہرہ دھولیں۔ انشاء اللہ چند دن استعمال سے آپ کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہوجائے گا۔
پاؤں میں درد:قارئین! میری امی کے پاؤں کے درد کا عارضہ لاحق ہے‘ دن کے وقت کام کاج کے دوران ان کو یہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن کام کے بعد آرام کے دوران یعنی رات کے وقت ان کے پاؤں میں سخت درد محسوس ہوتا ہے۔ درد کے ساتھ ساتھ پاؤں پر سرخ نشانات ظاہر ہوجاتے ہیں جیسے خون جم گیا ہو۔ یہ درد دبانے سے ٹھیک ہوتا ہے۔ امی زیادہ تکلیف کی وجہ سے اپنے پاؤں چارپائی پر زور زور سے مارتی ہیں۔ تب تھوڑا افاقہ ہوتا ہے۔ براہ مہربانی کوئی ٹوٹکہ ‘ نسخہ یا روحانی وظیفہ بتادیں۔ (عمرفاروق‘ ضلع کرک)
جواب:آپ اپنی والدہ کونیم گرم دودھ میںدو عدد چھوٹی الائچی ڈال کر اس کے ساتھ سبزہریڑ دو عدد استعمال کریں ناصرف پاؤں کی درد بہتر ہوگی بلکہ اوردوسرے عوارض سے بھی نجات ملے گی۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ استعمال سے آپ کی والدہ بفضل خدا صحت مند ہوجائینگی۔ (عاشق حسین‘ لاہور)
ii۔اپنی والدہ سے کہیں کہ رات سونے کیلئے جب بستر پر جائیں تو 33 مرتبہ سبحان اللہ‘33 مرتبہ الحمدللہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے پاؤں پر ملیں۔
بے ضررگلٹی: قارئین!میری عمر43 سال ہے‘ شادی شدہ ہوں‘ میرے بائیں کان کے ساتھ چہرے کی طرف ڈاڑھی والی جگہ پر ایک گلٹی ہے‘ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ یہ بے ضرر ہے‘ یہ گلٹی تقریباً چار سال پرانی ہے جو نہ تو بڑھ رہی ہے اور نہ ہی کم ہورہی ہے‘ اس میں درد بھی نہیں ہوتا اور اگر اس کو اوپر نیچے‘ دائیں بائیں حرکت دیں تو یہ باآسانی حرکت کرتی ہے۔ مجھے جلد ازجلد اس کا علاج بتائیں۔ (محمد ہمایوں اشرف‘ ملتان)
جواب:ہمایوں بھائی! میری بغل میں اسی طرح کی بے ضرر سی گلٹی تھی‘جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہا۔ پھر مجھے میرے ایک دوست نے ایک وظیفہ بتایا کہ ہر نماز پڑھنے کے بعد سانس روک کر سات مرتبہ پڑھ کر انگلی پر دم کرکے گلٹی پر ملا کرو ۔ تقریباً چھ ماہ ہوگئے ہیں میں یہ وظیفہ کررہا ہوں‘ اور میری گلٹی ستر فیصد ختم ہوگئی ہے۔آپ بھی یہی عمل شروع کریں انشاء اللہ آپ کی گلٹی بھی ختم ہوجائے گی۔ (محمد جاوید خان‘ اٹک)
چھوٹے بچے کی شوگر: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جونہی عبقری سے تعارف ہوا تو سچے واقعات اور نسخہ جات میرے اندر ہلچل مچانے لگے‘میں ماہنامہ عبقری میں اپنے آزمودہ نسخہ جات و وظائف بھیجتی رہتی ہوں۔ جب سے آپ نے فون کرکے نسخہ کی تصدیق کی آپ کی عظمت میرے دل میں اور زیادہ بیٹھ گئی کہ کس طرح تصدیق شدہ اور صحیح نسخے لکھتے ہیں‘ تھوڑا سا بھی شک ہوجائے تو تصدیق کرتے ہیں‘ کس مشکل سے آپ نے مجھ سے رابطہ کیا یہ آپ کی سچائی اور عظمت کی مثال ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرا قارئین سے سوال ہے کہ میرا ایک ننھا سا پوتا ہے وہ صرف دو سال کا ہے‘ اسے شوگر ہوگئی ہے‘ اسے ابھی سے انسولین لگ رہی ہے۔ قارئین سے اس کا حل مطلوب ہے۔ (ز۔خ)
جواب:محترمہ! آپ تمام گھر والے نماز کی پابندی کریں۔ سارا دن بچے کے قریب سورۂ رحمٰن لگا کر رکھیں تاکہ بچے کے کانوں میں ہروقت سورۂ رحمٰن کی تلاوت کی آواز جاتی رہے۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ بعد فرق آپ خود دیکھیں گے۔(ح،ط)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 177 reviews.