محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سردیوں میں کینو کے چھلکے سکھا کر پیس کر دودھ یا بالائی ‘ عرق گلاب‘ بیسن اور ہلدی میں ملا کر چہرے پر لگاتی ہوں اور بڑی مہنگی کریموں سے زیادہ فائدہ اس پیسٹ سے ملتا ہے۔ اس مرتبہ میں نے آپ کے بتائے ہوئے عمل ایک تسبیح پڑھ کر اس پر دم کیا۔ میری چھوٹی انگلی خشکی کی وجہ سے پک گئی تھی کسی بھی کریم سےآرام نہیں آرہا تھا۔ میں نے کینو کے پاؤڈر کو لیپ بنا کر ایک دن اپنے چہرے پر اس ہاتھ سے لگایا تو کچھ پیسٹ اس انگلی پر بھی لگ گیا تو میں نے غور کیا کہ انگلی ٹھیک ہوگئی ہے۔ الحمدللہ! حضرت حکیم صاحب! میں فرض نماز میں چھ سورتیں باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور روحانی غسل بھی کرتی ہوں۔ بیت الخلاء والی دعا بھی پڑھتی ہوں وضو کے بعدتین گھونٹ بھی پیتی ہوں۔ الحمدللہ! زندگی میں بہت سکون ہے۔ (بشریٰ یوسف‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں