Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

شوگر سے نجات سوال: عرض ہے کہ میر ی والدہ صاحبہ عرصہ دس سا ل سے شوگر کے مو ذی مر ض میں مبتلا ہیں ۔ ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھک علاج کرایا ہے ۔ اس سے شوگر کبھی ختم ہو گئی تو کبھی تھوڑ ی بہت رہی اور کبھی زیا دہ بھی ہوئی ۔ مگر ان دوائیوں سے کنٹرول کر نے کی کو شش اب تک ہو رہی ہے ۔ اب تو سیدھا پیر بھی بالکل حرکت نہیں کر تا ۔ تقریباً چا ر سال ہو گئے ہیں اور ساتھ ساتھ سیدھے ہا تھ کی انگلیا ں بھی منجمد ہو گئی ہیں ۔ بڑے بڑے ڈاکٹرو ں کو دکھا یا ہے لیکن کو ئی فا ئدہ نہیں ہوا ۔ ڈاکٹر بھی یہ بتا تے ہیں کہ فا لج نہیں ہے ۔ سید ھا ہا تھ تو کہنی سے مڑ گیا ہے اور سینے کے ساتھ لگا رہتاہے ۔کھینچ کر سیدھا کر و تو پھر سید ھا ہو تا ہے لیکن جیسے ہی اپنا ہا تھ ( جس سے پکڑ کر کھینچا تھا ، ہٹا ﺅ تو پھر ان کا ہا تھ اسی طر ح سینے سے لگ جا تا ہے ۔ درد بھی بہت ہو تا ہے ۔ پیر میں اور ہا تھ میں بھی ۔ کسی کے سہا رے سے چلتی ہیں ۔ (طاہر جاوید ۔ گو جرہ ) جو اب: محترم شوگر کی وجہ سے یہ تما م بیما ریا ں شروع ہو ئی ہیں ۔ آپ دراصل شو گر ہی کا علاج کریں ۔ شو گر کا نسخہ رسالہ میں شائع ہو ا ہے بے شما ر لو گو ں کواس سے فا ئدہ ہو اہے ۔اس کے علا وہ ما ہنامہ عبقری کے دفتر سے شو گر کور س اوپر لکھی ہوئی ہدا یا ت کے مطابق استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ چارٹ سے غذا نمبر 3 اور 2 استعمال کریں ۔ وزن کی زیادتی سوال : میری عمر بتیس سال ہے ۔ تین بچے ہیں ۔ قد 57انچ اور وزن 103 کلو ہے ۔ جسامت چوڑی ہے ۔ مگر وزن کی زیا دتی بے حد ہے ۔ نسوانی تکالیف کوئی نہیں ۔ ماہانہ نظام ٹھیک ہے مگر Discharge اکثر و بیشتر رہتا ہے ۔ شاید اسی وجہ سے آنکھو ں کے گر د حلقے ہیں ۔ اصل مسئلہ وزن ہے ۔ بھوک بہت لگتی ہے ۔ قبض نہیں ہے ۔ ورزش اختیا ر کر کے چھوڑنے پر اسکے بے پنا ہ نقصانا ت اٹھا نے پڑتے ہیں ۔ Walk اس ما حول اور حالات میں ممکن نہیں ۔ خصوصاً نقاب لگا کر Brisk Walking ممکن نہیں ہو تی ۔ اب چا ر میل چلنا کم از کم ایک خاتون خانہ کے لیے ممکن نہیں ۔ و زن کا تعلق تھائی را ئڈ کی کا ر کر دگی سے ہو تاہے ۔ مجھے تھائی رائڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ الحمد اللہ ۔ ( مسز مہرینہ ۔ کراچی ) جوا ب : بہن آپ کی مجبو ریا ں بالکل درست ہیں ۔ اگر آپ واک ممکن بنا سکیں تو بہترورنہ یہ نسخہ استعمال کریں ۔ ورچ ، کچور ہموزن کو ٹ پیس کر آدھ چمچ صبح و شام شہد کے نیم گرم گھلے ہوئے پانی کے ہمرا ہ مستقل دو ماہ استعمال کریں ۔ موٹاپے کی احتیا طیں 4 ” چ “ ہیں جن کی تفصیل رسالے میں درج ہے اور چارٹ سے غذا نمبر 4 استعمال کریں۔ نزلہ، کیرا سوال : حکیم صاحب !عرصہ سالہا سال میں میرے گلے میں کیر ا گرتا ہے ۔ بار با رتھوکنا اور کھا نسنا پڑتا ہے ۔ سردیو ں میں اور ٹھنڈی چیز کھا نے سے مر ض بڑھ جا تاہے ۔ اس کی ابتداءکچھ اس طر ح ہوئی کہ مجھے مخصوص ایام کے دوران ایک شادی میں جانا ہو ا۔ وہا ں ہر قسم کی خوراک اور غذا کو بغیر احتیا ط سے استعمال کیا ۔ بالکل توجہ نہیں کی ۔ کئی دن تک یہ بے احتیاطی چلتی رہی ۔ پھر بھی میں نے پر واہ نہیں کی ۔ آخر کا ر میرے مخصوص ایام ڈسٹرب ہوئے اور پھر یہ نزلہ شروع ہو ا جو کہ کیرا بن گیا ۔ اب میں کسی محفل یا کسی کے گھر نہیں جا سکتی کیو نکہ با ر با ر تھوکنا معیو ب اور برا لگتا ہے ۔ اس کے لیے الرجی ٹیسٹ بھی کرا ئے ہیں ۔ لیکن افا قہ نہیں ہوا۔وقتی طور پر الر جی کی ادویا ت کھا نے سے فا ئدہ ہو جا تاہے لیکن پھر ویسے ہی طبیعت ہو جا تی ہے ۔ میری ایک ملنے والی نے آپ سے علا ج کر ایا ۔ انہیں بہت فائدہ ہوا لہذا میرے لیے کوئی دوا تجویز کریں۔ (عالیہ جبیں ، خانیوا ل ) جوا ب : سب سے پہلے تو آپ غذائی بے احتیا طی چھوڑ دیں اور خاص طور پر کھٹی ، ٹھنڈی اور بادی چیزو ں سے مکمل پرہیز کریں ۔ مندرجہ ذیل نسخہ مکمل توجہ اور دھیا ن سے کچھ عرصہ استعمال کریں ۔ ھوالشا فی : کلونجی باریک کر کے رکھیں ۔ اطریفل اسطخدوس کاایک چھوٹا چمچہ چائے والا گرم پانی کے کپ میں گھول کر اس میں ایک چو تھا ئی چمچہ کلونجی ڈال کر حل کر کے پی لیں اور او پر سے کوئی ٹھنڈا پانی یا ٹھنڈی غذا ہر گز ہر گز استعمال نہ کریں ۔ اس طر ح صبح و شام کھا نے سے قبل استعمال کریں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 2 مکمل پرہیز کے ساتھ استعمال کریں ۔ دماغی کمزوری سوال: میر ی عمر بار ہ تیر ہ سال ہے ۔ میرے سر میں ہر وقت درد رہتا ہے ۔کبھی بہت زیادہ ہو جا تاہے اور کبھی کم ۔ نزلہ و زکام ہر وقت لگا رہتاہے ۔ آنکھو ں کے آگے اندھیرا چھا جا تاہے ۔ جس کی وجہ سے کم دکھائی دیتا ہے۔ کبھی آدھے سر میں بھی درد ہو تاہے ۔ میرے چہرے پر تل ہیں۔ کالے اور بھولے رنگ کے ہیں ۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ۔ حکیم صاحب میرے لیے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیں عین نواز ش ہو گی ۔ ( ایک بیٹی ۔ را ولپنڈی ) جوا ب: نزلہ، زکام اور چہرے پر تلو ں کا مسئلہ دراصل دما غی کمزوری کی وجہ سے ہے۔ آ پ مندرجہ ذیل نسخہ کم از کم تین ما ہ استعمال کریں ۔ اطریفل اسطخدو س ، خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا ، جوارش جا لینو س ، معجو ن عشبہ ، کسی اچھے دوا خانہ سے لے کر اوپر لکھی ہوئی تر کیب کے مطا بق استعمال کریں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 4 مکمل پرہیز اور احتیا ط کے ساتھ استعما ل کریں۔ چھوٹے جوڑوں میں درد سوال : عرصہ درا ز سے میرے جو ڑو ںاور خا ص طور پر میرے چھوٹے جو ڑو ں میں درد اور ورم ہے ۔ اب تو ہا تھ پا ﺅں او ر جو ڑوں پر ورم اور اٹھن ہو جا تی ہے ۔ گر جا تا ہو ں ، کئی چو ٹیں لگچکی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اب تک کسی ہڈی وغیرہ کے ٹوٹنے سے بچالیا ہے ۔ درد کو ختم کرنے والی ادویا ت بکثرت کھا نے سے معدہ مستقل خرا ب رہتاہے اور جگر بھی متاثر ہو گیا ہے ۔ بعض دیسی ادویا ت بھی استعمال کیں ۔ ہو میو ادویا ت تو بہت ہی زیا دہ استعمال کی ہیں ۔ اب آپ کی طر ف رجو ع کیا ہے ۔ خصوصی توجہ فرمائیں اور کوئی ایسا شافی علا ج عطا فرمائیں جو کہ کم قیمت ہو لیکن مو ثر ہو کیو نکہ اب میں زیا دہ قیمتی علا ج برداشت نہیں کر سکتا۔ (شیخ ریا ض ۔ اسلام آبا د) جوا ب : کالے چنے دیسی 20 گرام ۔ را ت کو ایک کپ تیز گر م پانی میں ابال کر را ت کو بھگو دیں ۔ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں اور چنے تل کر کھا لیں ۔ 2 ماہ ایسا کریں ۔ مزید کلونجی باریک کی ہوئی آدھ چمچہ پانی کے ہمرا ہ صبح و شام استعمال کریں اور جو ڑ و ں پر مندرجہ ذیل دوائی کی مالش کریں ۔ ھوا لشا فی : ست پو دینہ 6 گرام ، ست اجوائن 6 گرام ، کا فو ر12 گرام ، تیل دار چینی 6 گرام ، تیل لو نگ 6 گرام ، تمام ادویا ت آپس میں ملا کر بو تل میں محفو ظ رکھیں اور بو تل کا منہ خوب بند رکھیں پھر ایک پا ﺅ تل کا تیل لے کر تمام ادویا ت ملی ہوئی اس میں ملا دیں اورمحفوظ رکھیں ۔ اس تیل کی تھوڑی سی مقدا ر لیکر ما لش کریں اور اوپر اونی کپڑا باندھیں ، ٹھنڈی ہوا نہ لگے۔ کھٹی ، ٹھنڈی ، با دی چیزو ں سے مکمل پرہیز کریں اور چارٹ سے غذا نمبر 4 اور 3 لگاتار استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ فائدہو گا۔ اے سی کے اثرات سوا ل : گھر میں اے ، سی لگے ہوئے ہیں اور زیا دہ وقت گرمیو ں میں اس میں رہنا پڑتا تھا ۔ اندر اور با ہر آنے جانے سے مو سم اور آب و ہو ابدلتی رہتی تھی ۔تمام جسم بندھا ہوا رہتا ہے ۔ اگرکسی سے جسم دبوایا جائے تو وقتی طور پر افا قہ ہو تاہے ورنہ پھر درد، سر میں بو جھ ، اٹھنے کے بعد بیٹھنا اور بیٹھنے کے بعد پھر اٹھنا مشکل ہو گیا ہے ، حتی کہ اگر پانی میں ہا تھ ڈالا جائے تو جسم میں جھر جھری سی آجا تی ہے اور جسم روز بروز جکڑتا جا رہا ہے لہذا پہلے تو معاملہ ایسے ہی چلتا رہا ۔ پھر ایک دم احسا س ہوا کہ آخر ایسا کیو ں ہے ؟غذا کی طرف توجہ کی لیکن پھر بھی افا قہ نہ ہو ا۔ آخر سو چتے سو چتے پتہ چلا کہ اس کی وجہ درا صل اے سی کا مستقل استعمال کرنا تھا اور اس اے سی کے مستقل استعمال سے جسم کند ہو کر رہ گیا ہے ۔ آپ کے مشورے کی اشد ضرور ت ہے ۔ (قادر خان ۔ سبی ) جوا ب : اب تو سر دی شر وع ہوچکی ہے ، لیکن اے ، سی استعما ل کرنے کے اثرات اب بھی آپ کے جسم پر مو جو د ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ تکلیف میں مبتلا ہیں ۔میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ایک تو درج ذیلنسخہ نہا یت توجہ اور دھیان و اعتما د سے استعمال کر یں ۔ دوسرا چارٹ سے غذا نمبر 2 اور4ہی کے مطابق اپنی روز مر ہ غذا میں کھا نے پینے کی غذائیں استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہو گااور چند ہی دنو ں میں اگر آپ نے پرہیز مکمل طور پر کیا آپ خود اس تکلیف سے چھٹکارا ملتا ہوا محسو س کریں گے ۔ ھو الشا فی : معجون فلا سفہ ، معجون سورنجان ، جوا رش جالینو س، ہر ڈبی سے آدھ آدھ چمچہ دن میں چا ربا رکھا نے سے قبل پانی کے ہمراہ استعمال کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 609 reviews.