Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

میرے آزمودہ طبی و روحانی ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج میں قارئین کو اپنے طبی روحانی چند ٹوٹکے نذر کررہی ہوں یقیناً قارئین ان سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
ہر کام میں آسانی کیلئے: نماز کی پابندی کے بعد درود شریف سات بار‘ سورۂ فاتحہ سات بار‘ آیۃ الکرسی سات بار‘ سورۂ حشر کی آخری چار آیات سات بار‘ چاروں قل سات بار‘ درود شریف سات بار‘ صبح و شام پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکیں۔ افضل وقت سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد کا ہے۔
گنجا پن دور کرنے کیلئے: آم کا کم ازکم ایک سال پرانے اچار کا تیل گنج کےمقام پر لگانے سے چند روز میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اولاد کے حصول کیلئے:چالیس لونگوں پر سات بار درج ذیل آیت کو پڑھے اور حیض کے غسل سے فراغت کے بعد روزانہ ایک لونگ کھائے‘ لونگ رات کو کھانی ہے اور اس پر پانی نہیں پینا۔ اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ اِذَا اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ ﴿النور۴۰﴾
دل کے بند والو کیلئے:ھوالشافی: سیب کا سرکہ ایک کپ‘ سادہ سرکہ ایک کپ‘ ادرک کا رس ایک کپ‘ لہسن کا رس ایک کپ۔ کسی برتن میں ڈال کر آگ پر چڑھادیں‘ دو ابال آنے پراتار لیں اور اس میں شہد اتنا ڈال دیں کہ کھٹاس ختم ہوجائے‘ دو گھونٹ پی لیں۔
بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو: اگر بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو نیم کے پتے پیس کر فیڈر کے نپل پر لگادیں‘ انشاء اللہ فیڈر چھوڑ کر کپ میں دودھ پینا شروع کردے گا۔
بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے نسخہ: ھوالشافی: کدو کو دھو کر اس کا پانی نکال کرمصری ملا کر نہار منہ سات دن کر پئیں۔
ہاضمہ خراب ہونے کی صورت میں: ھوالشافی: سیاہ مرچ‘ سفیدزیرہ‘ نمک ہموزن ملا کر اچھی طرح پیس لیں‘ تازہ تربوز کاٹ کر اس پر یہ مصالحہ چھڑک کر کھالیں۔
خشک کریم کو کارآمد بنانے کیلئے: اگر آپ کی کوئی کریم خشک ہوگئی ہے تو اس میں مناسب مقدار میں عرق گلاب ملالیں تو کریم کو دوبارہ کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔
پیازکے فوائد: ہیضے کی وبا میں پیاز چھیل کر گھر میں لٹکادی جائے تو دست اور قے کی شکایت نہیں ہوتی۔ سرکے میں پیاز کے ٹکڑے ڈال کر کھانے سے قوت ہاضمہ تیز ہوتا ہے‘ اس کے ساتھ دائمی قبض اور گیس سے نجات مل جاتی ہے‘ پیاز کے رس میں چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر ملائیں اور اسے بار بار چٹانے سے دست اور الٹیاں بند ہوجاتی ہیں۔
موٹاپے سے نجات:صبح نہار منہ پانچ گلاس پانی پی لیا کریں۔ رات کو کام ختم کرنے کے بعد مسور کی دال چار کھانے کے چمچ‘ چار گلاس پانی میں ڈال کراتنا پکائیں کہ ایک گلاس باقی رہ جائے۔ پھر اس کو گلاس میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ پی لیں۔ چالیس دن تک یہ عمل کرنا ہے ‘ روز تازہ بنانا ہے‘ دال کو پھینک دیں۔ یہ عمل صرف شادی شدہ خواتین و حضرات کرسکتے ہیں۔ (خدیجہ عامر‘ گوجرانوالہ)
کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا روحانی ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ میں نے عبقری مارچ 2011 شمارہ کے صفحہ نمبر25 پر کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا عمل پڑھا۔ میں نے آج تک جس کسی کو بھی یہ عمل دیا اس کا کام پورا ہوا۔ یہ بہت جاندار و زبردست عمل ہے۔ کافی لوگوں کا آزمودہ ہے۔ عمل یہ ہے: جو کوئی اپنے کرایہ دار سے مکان یا دکان خالی کروانا چاہتا ہو یا کوئی ناجائز قابض ہوگیا ہو اور کسی بھی جائز طریقے سے خالی کرنے کو تیار نہ ہو تو ذیل کا عمل کرے۔ اس مقصد کیلئے قبلہ رخ کھڑے ہوکر بعد نمازمغرب اول و آخر گیارہ بار درودپاک‘ اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ اکتالیس بار سورۂ اخلاص اور تین سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر اپنے ہاتھ دعا کیلئے بلند کرے کہ وہ سر سے اوپر ہوجائیں پھر اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا مانگے۔ یہ عمل گیارہ دن تک مسلسل کرے انشاء اللہ مراد ضرور پوری ہوگی۔ تنبیہ: خبردار! اس عمل کو ناجائز ہرگز ہرگز نہ کرے اور گیارہ روز سے زائد کرنے کی بھی اجازت نہیں اگر گیارہ روز سے پہلے مقصد حاصل ہوجائے تو اس عمل کو اسی وقت روکدیں اور مقصد حاصل ہونے کے بعد حسب توفیق خیرات فقراء میں تقسیم کریں۔ (ہاشم خان خٹک لاچی‘ کوہاٹ)
تلی کا بڑھ جانا یا سکڑ جانا کا نایاب و کامیاب علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری ایک مرتبہ ایسے ہی بک سٹال سے خریدا اور اب تک خریدتا ہی چلا جارہا ہوں‘ مجھے اس شمارے کا ہر ماہ بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ میرے پاس تلی کے امراض کاایک نایاب و کامیاب علاج ہے۔اس مرض کے مریض کو مسلسل بخار رہتا ہے۔ علاج یہ ہے کہ مرد ہو تو بکرے کی تلی‘ عورت ہو تو بکری کی تلی ‘ درخت کیکر کے سات عدد کانٹے اور سورۂ یٰسین پڑھنی ہے۔ پہلی مبین پر پہنچیں تو ایک کانٹے پر پھونک ماریں اور کانٹے کو تلی میں چبھودیں اسی طرح ساتوں کانٹوں کو تلی میں چبھودیں۔ پھر سورۂ کو مکمل کرکے تلی پر پھونک ماریں۔ پھر تلی کومریض کی چارپائی کے اوپر چھت سے لٹکادیں تاکہ مریض اس کےنیچے رہے‘ چند دنوں میں انشاء اللہ مریض شفایاب ہوجائے گا۔ یہ میرے تجربے میں ہے کئی مریضوں کو اس عمل سے شفاء مل چکی ہے۔ قارئین! انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو یہ عمل ہرگز مایوس نہیںکرے گا۔ (سید تصور حسین شیرازی ‘ مانسہرہ)
کھانسی ہو‘ گلے میں ورم یا بخار سب ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس میرے کچھ آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔
کھانسی سے آرام: ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچہ ہلدی ایک ٹکڑا ادرک‘ چند عدد کالی مرچ ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اس میں شہد ڈال کر رات کو سونے سے پہلے پئیں‘ تین دن میں ہی آرام آجائے گا۔
گلے کا ورم: املتاس کی پھلی پانی میں ابال کر صبح اس پانی سے غرارے کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد فرق محسوس ہوگا۔
بخار کیلئے: خاکسیری کو منقوں میں بھر کر تولے پر گرم کرکے پانچ عدد منقیٰ استعمال کرنے سے پرانا اور تیز بخار اتر جاتا ہے۔
قے کی صورت میں: پودینہ‘ سونف‘ بڑی الائچی کا قہوہ بنا کر دن میں بار بار پینے سے قے فوراً ختم ہوجاتی ہے۔
قبض اور بواسیر: چند عدد انجیر کو رات پانی میں بھگودیں اور صبح نہار منہ چبا کر کھالیں اور اوپر سے یہ پانی پی لیں۔ بہت اکسیر ہے۔(روحی فرزانہ‘ اسلام آباد)
گلے کی گلٹیاں ایک دم سے ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2012ء اپریل فیصل آباد کے نڑوالا چوک کے بازار میں گئی‘ وہاں ایک بک سٹال پر میں نے عبقری دیکھا‘ جس کے ٹائٹل پر لکھا تھا ’درود خضریٰ پڑھیے ہر پریشانی سے نجات پائیے‘ میں نے جب یہ لکھا دیکھا تو فوراً رسالہ خرید لیا۔ گھر آکر پڑھا‘ درود خضریٰ سے مجھے محبت ہے‘ اس لیے خرید لیا تھا۔ جب میں نے رسالہ پڑھا تو مجھے لگا جیسے میرے ہاتھ کوئی بہت بڑا خزانہ لگ گیا‘ میرے پاؤں میں بہت درد رہتا تھا‘ مجھے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا‘ پاؤں میں جوتے نہیں پہن سکتی تھی ‘ بازار میں اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر بڑی مشکل سے گئی تھی۔اس دن سے لے کر آج تک ہرماہ باقاعدگی سے رسالہ عبقری خریدتی ہوں۔ کوئی نہ کوئی ٹوٹکہ ضرور آزماتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
میں نے اپنے پاؤں کے درد کیلئے ایک عمل کیا جو کہ یہ ہے: یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَارَقِیْبُ یَاوَکِیْلُ یَانَاصِرُ یَابَصِیْرُ یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُگیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر ہاتھ کمر پر‘ چہرے پر اور پاؤں پر پھیر لیے اس کے علاوہ ہاتھ پاؤں پر بھی پھونک ماردی۔ چند دن یہ عمل کرنےکے بعد میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف تھی وہ ختم ہوگئی۔ اس کے علاوہ میرے گلے میں گلٹیاں تھی‘ رسالے میں لکھا ہوا تھا کہ پتھر پر لکھ کر دم کریں‘ میرے پاس پتھر نہیں تھے میں نے درج بالا الفاظ پڑھ کر ہاتھوں کی پوروں پر دم کرکے اپنے گلے پر پھیرلیا کرتی تھی ‘ الحمدللہ کچھ عرصہ یہ عمل کرنے سے میرے گلے کی گلٹیاں ختم ہوگئیں۔اس کےعلاوہ میرے زندگی میںدو عمل ہیں جو میں ہر مشکل و مصیبت کی گھڑی میں کرتی ہوں اور وہ مصیبت ختم ہوجاتی ہے۔ کوئی مشکل یا مصیبت آئے تو میںحَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُبہت زیادہ پڑھتی ہوں‘ بہت جلد پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ دوسرا عمل جب قرضہ بہت زیادہ ہوجائے تو کوئی ذریعہ اترنے کا نظر نہ آرہا ہو تو نماز فجر اور مغرب کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودابراہیم کے ساتھ وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ ﴿الشعرا۱۳۰﴾ ایک سانس میں سات سات مرتبہ پڑھیں۔ ایک اور عمل جب کوئی زہریلا جانور ڈنگ مار دے تو ڈنگ والی جگہ پکڑ کر ایک سانس میں سات مرتبہ درج بالا آیت پڑھیں اور وہاں تھوک لگادیں یا پھونک ماردیں۔ تین یا پانچ مرتبہ دم کرنے سے درد رک جاتی ہے‘ سوزش بھی نہیں پڑتی۔ (صغراں بی بی‘ سائیاں والا)
بد مزاج ترین شخص بھی محبت سے ملے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب بے حد شکرگزار ہیں‘ آپ کے اور آپ کے عبقری رسالے کے جس کے ذریعے مخلوق خدا کو اپنی پریشانیوں سے نجات مل رہی ہے اور اللہ کا قرب نصیب ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔ صحت اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ آمین!میں نے عبقری رسالے میں یَااَحَدُ یَاوَدُوْدُ پڑھا تھا۔ میں نے جب جب اسے آزمایا اور اس کا ورد کیا بد سے بدمزاج شخص بھی مجھ سے بے حد محبت اور اپنائیت سے ملا۔سنت میں بے حد طاقت ہے: ڈاکٹرز نے میرے دانتوں پر مکمل Sealingڪا کہا تھا لیکن آپ کے درس سننے کے بعد میں نے مسواک یہ نیت کرکے استعمال کرنا شروع کیا کہ سنت میں بے حد طاقت ہے۔ یقین جانیے! تین چار دن کے اندر اندر میرے دانت بالکل صاف اور چمکدار ہوگئے اور میں دوسروں کو بھی یہ عمل بتاتی ہوں۔ آپ کے درس کی بدولت ہی آہستہ آہستہ میرے دل کی دنیا بدلنی شروع ہوگئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہم سب لوگوں کیلئے دعا کیجئے کہ ہم سب ویسے بن جائیں جیسا اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھنا چاہتےہیں۔(عیشہ سید)
پھٹی ایڑیوں کیلئے آزمایا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی تقریباً جاچکی ہیں اور سردیوں کی آمد آمد ہے۔ سردیوں میں گھریلو عورتوں اور گاؤں میں زمینوں پر کام کرنے والوں کو سب سے بڑا جو مسئلہ ہوتا ہے وہ پھٹی ایڑیوں کا ہے۔ میرے پاس ایک ہمارا آزمودہ گھریلو ٹوٹکہ ہے جس کے استعمال سے اب کی بار سردیوں میں عبقری کے کسی قاری کو ایڑیوں کے پھٹنے کا مسئلہ نہیں ہوگا۔کوئی بھی صابن چاہے لائف بوائے ہی ہو یا جو نہانے کیلئے گھر لاتے ہیں۔ صابن کا تھوڑا سا حصہ کاٹ کر پانی میں بھگودیں‘ دو گھنٹوں کے بعد جب وہ نرم ہوجائے تو اسے کریم کی طرح بنالیں اس میں حسب ضرورت گلیسرین ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں جب کریم کی طرح بن جائے تو اسے کسی کھلے منہ والی بوتل میں رکھ لیں‘ دن میں دو تین بار ایڑیوں پر لگائیں۔ رات کو سوتے وقت لگا کر سوئیں‘ صبح اچھی طرح صاف کرلیں۔ صرف دو دن استعمال سے ہی واضح فرق نظر آجائے گا‘ ایڑیاں چاہے جتنی بھی پھٹی ہوں‘ یوں صاف اور نرم ہوجاتی ہیں جیسے چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں۔ اس کریم کو ہاتھوں اور پورے پاؤں پر بھی لگاسکتےہ یں ہاتھ پاؤں نرم ملائم ہوجاتے ہیں اور رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔ چہرے پر ہرگز نہ لگائیں۔ میرے ماموں جو صادق آباد میں رہتے ہیں‘ زمیندار ہیں‘ سردیوں میں فصلوں میں کام کرنا پڑتا ہے‘ کماد کی فصل میں ان کے ہاتھ پاؤں بہت زیادہ پھٹ جاتے تھے وہ یہی کریم لگاتے ہیں اب انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ بہت ہی آسان اور سستا نسخہ ہے۔ آزما کر دیکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (مدیحہ ارم‘ بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 056 reviews.