Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نکاح میں تاخیر کیوں؟

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

کسی معقول عذر کے بغیر شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح جو عورتیں مطلقہ یا بیوہ ہوجائیں ان کا نکاح ثانی جلدازجلد کردینا چاہیے۔

موجودہ دور کے مروجہ جدید آلات کے ہوتے ہوئے بدنظری اور پھر بے راہ روی عام ہوتی چلی جارہی ہے‘ اس لیے بدنظری کے مضراثرات سے بچنے اور حرام موقع سے محفوظ رہنے کیلئے نکاح کو عام کرنے اور آسان کرنے کی ضرورت ہے جس معاشرہ میں نکاح جس قدر آسان ہوگا وہ معاشرہ اسی قدر فواحش سے محفوظ رہے گا اور جہاں نکاح مشکل ہوگا وہاں فواحش کی بہتات ہوگی۔ اس لیے حضور پاکﷺ نے خاص طور پر نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اے نوجوانوں کی جماعت !تم میں سے جو قدرت رکھے تو اسے چاہیے وہ شادی کرلے اس لیے کہ وہ نگاہ کو بہت زیادہ نیچا رکھنے اور شرمگاہ کی حفاظت کا ذریعہ ہے اور جوقدرت نہ رکھے تو اسے چاہیے کہ روزہ رکھے یہی شہوت روکنے کا راستہ ہے۔‘‘(بخاری شریف)۔ اس لیے ضروری ہے کہ لڑکا لڑکی کے بالغ ہوتے ہی مناسب رشتے کی تلاش شروع کی جائے اور رشتہ ملتے ہی جلدازجلد نکاح کردیا جائے ورنہ نکاح کی تاخیر کی وجہ سے لڑکے‘ لڑکیاں جس فحش کام میں مبتلا ہوںگے ان کا وبال ان کے والدین پر بھی ہوگا۔ ایک حدیث مبارکہ میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص کے کوئی اولاد ہو تو وہ اس کا اچھا نام رکھے اور ادب سکھائے پھر جب وہ بالغ ہوجائے تو اس کا نکاح کردے اگر وہ بالغ ہوگیا اور اس نے نکاح نہیں کرایا پھر وہ کسی گناہ (فواحش) میں مبتلا ہوگیا تو اس کا وبال اس کے والدین پر بھی ہوگا۔ (مشکوٰۃ شریف)
لہٰذا معلوم ہوا کہ خواہ مخواہ نکاح میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اس سے بڑے مفاسد پیدا ہوتے ہیں۔ بعض خاندانوں میں یہ رواج ہے کہ جب تک لڑکا لڑکی بڑی عمر کو نہیں پہنچتے ان کا نکاح ہی نہیں کیا جاتا۔ یہاں تک کہ عمریں پینتس سے چالیس سال تک ہوجاتی ہیں تو یہ طریقہ قطعاً غلط ہے اسے بدلنا ضروری ہے۔ کسی معقول عذر کے بغیر شادی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح جو عورتیں مطلقہ یا بیوہ ہوجائیں ان کا نکاح ثانی جلدازجلد کردینا چاہیے۔ اسے ہرگز معیوب نہ سمجھیں ایسی عورتوں کا گھر بیٹھے رہنا فتنہ سے خالی نہیں ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 047 reviews.