Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

الحمدللہ! زندگی بہت پرسکون ہے‘ ابھی دل میں ہلکی سی طلب ہوتی ہے تو وہ چیز مل جاتی ہے۔ میرے بچے بھی اب آپس میں بہت کم لڑتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے مجھے کہا تھا کہ اپنے وظائف و اذکار مجھے لکھ کر بھیجا کرو‘میرے جو وظائف معمولات ہیں وہ درج ذیل ہیں:۔
سورۂ فاتحہ کا خاص عمل۔ سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص اول وآخر درودشریف کے اکتالیس نصاب ابھی تک پڑھ چکی ہوں۔ تہجد پڑھنے کی بھرپور کوشش اور اس میں منتخب احادیث کی دعائیں پڑھتی ہوں۔ہروقت باوضو رہتی ہوں‘ سوتی ہوں تو وضو ٹوٹ جاتا ہے جیسی ہی آنکھ کھلتی فوراً دوبارہ وضو کرلیتی ہوں۔ رات کو سوتے وقت دل میں اللہ کا نام رکھ کر سوتی ہوں یعنی سوتے وقت تصور ہی تصور میں اللہ کا نام اپنے دل کا ڈھکن کھول کر اس میں رکھ کر سوتی ہوں۔ بیڈ ٹی کا عمل ہر صبح اٹھ کر ضرور کرتی ہوں۔ اپنی ہر بیماری اور مشکل میں وضو کے تین گھونٹ پانی اور روحانی غسل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ہر مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ شجرہ طیبہ پڑھتی ہوں۔ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ ‘ تین بار سورۂ اخلاص اور کلمہ طیبہ پڑھ کر تمام بزرگان ‘ امت اور انبیاء کرام کو روزانہ ہدیہ کرتی ہوں۔ ایک بار کلمہ پڑھ کر اللہ کے ہاں امانت کے طور پر رکھواتی ہوں کہ یااللہ یہ کلمہ پڑھ کر میںتیری بارگاہ میں امانت رکھوا دیا ہے جب میرے مرنے کا وقت آئے تو میری امانت مجھے لوٹا دینا تاکہ مرتے وقت میری زبان پر کلمہ جاری ہوجائے۔
الحمدللہ! زندگی بہت پرسکون ہے‘ ابھی دل میں ہلکی سی طلب ہوتی ہے تو وہ چیز مل جاتی ہے۔ میرے بچے بھی اب آپس میں بہت کم لڑتے ہیں‘ پہلے مجھے غصہ بہت آتا تھا مگر ان درج بالا اعمال کی برکت سے غصہ اب بہت کم آتا ہے۔ جب بھی کوئی مشکل ہوئی میں نے درج بالا وظائف پڑھے اور مسئلہ فوری حل ہوگیا۔ ہر چھوٹا بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ پچھلی سردیوں میں گیس نہیں آرہی تھی میں نے سورۂ کوثر پڑھنا شروع کردی تو ہیٹر جلتا رہا‘ گیزر بھی ہروقت پانی گرم دیتا ہے۔ میری ہر ضرورت پوری ہوتی ہےاللہ کا بڑا ہی خاص کرم ہے۔ اللہ پاک آپ کو زندگی‘ صحت‘ عافیت دیں۔ دنیا کی اور آخرت کی خیریں آپ کے اور آپ کی نسلوں کا مقدر ہوں۔ آمین! اللہ پاک آپ سے میرا، میری نسلوں کا تعلق قائم رکھیں کہ ہمارا شمار بھی گندم کی بوری میں پتھر کی طرح ہوجائے۔(ایک بیٹی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 035 reviews.