Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

متلی بدہضمی:مجھے عموماً قے اور متلی کی شکایت ہوتی ہے، بعض دفعہ تو دست بھی آنے لگتے ہیں۔ آپ کوئی ایسا آسان ٹوٹکہ بتائیے جس سے یہ تکلیف دور ہوجائے، عموماً گرمی میں سارے گھر والے بیمار پڑجاتے ہیں۔(حنا‘ گوجرخان)
جواب: پھلوں کے سر کے میں آپ روزانہ ایک پیاز دھوکر ملائیے، دو تین ہری مرچ کاٹیے اور تھوڑی سی ادرک، ہلکا نمک چھڑک کر پودینے کے پتے بھی ملالیں، کھانے کے ساتھ یہ استعمال کریں، سرکہ نہ ہو تو پیاز، ہری مرچ اور پودینے میں لیموں نچوڑ کر رکھ لیں، خدا نہ کرے متلی قے یا بدہضمی ہوتو یہ نسخہ استعمال کریں۔ پیاز، پودینے، ادرک اور لیموں کا رس ہم وزن لے کر کسی شیشے کی بوتل میں ملاکر فریج میں رکھیے، میٹھا سوڈا منگوا کر علیحدہ رکھ لیں، جب ضرورت ہو ایک پیالی پانی میں ایک چمچ رس ملائیں، پھر چٹکی بھر سوڈا ڈال کر فوراً پی جائیں، اچھی چیز ہے، املی یا آلو بخارہ چوسنے سے بھی متلی کی شکایت دور ہوتی ہے، اسی طرح سونف، پودینہ اور بڑی الائچی کے دانے ہم وزن چبانے سے بھی قے ٹھیک ہوجاتی ہے، سونف، پودینہ اور چھوٹی الائچی کا قہوہ بناکر لینے سے بھی بدہضمی نہیں ہوتی، آج سے نہیں برسوں سے یہ ٹوٹکے آزمائے جارہے ہیں، آپ بھی آزماکر دیکھئے۔
بہت موٹی ہوں:میری عمر بائیس سال ہے اور میں بہت موٹی ہوں، اوپر سے نیچے تک گوشت کا انبار ہے جو تھل تھل کرتا ہے، میں نے ادویات کھائیں موٹاپا کیا ختم ہوتا چہرے پر کیل مہاسے نکل آئے، اب ان کے داغ برے لگتے ہیں، ہم غریب لوگ ہیں مہنگا علاج نہیں کرسکتے، آپ مجھے کوئی آسانی علاج بتائیے، میرامنگیتر بھی اب طعنے دینے لگا ہے۔ (ش، ملتان)
جواب: بی بی آپ نے کھانے میں بے احتیاطی کر رکھی ہے، شاید اسی لئے موٹاپا بڑھ گیا ہے، اب آپ چینی، چاول اور چکنائی سے مکمل پرہیز کریں، صبح اٹھ کر نماز کے بعد دو بڑے پکے ہوئے لال ٹماٹر کھائیے، اس پر نمک نہیں چھڑکنا ہے، بس ان کے ٹکڑے کرکے آہستہ آہستہ کھائیے یہی آپ کا ناشتہ ہے، پھر آپ دس گیارہ بجے کچھ کھاسکتی ہیں، غذا میں کچی پکی سبزیاں، دہی اور سلادلیں، شربت کی بجائے آپ ایک لیموں پانی میں ملاکر لے سکتی ہیں، صرف دو ماہ اور ایک ہفتے میں آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔ ٹماٹر میں نشاستہ (کاربوہائیڈریٹس) بہت کم ہوتے ہیں، وزن کم کرنے کا یہ آسان ترین طریقہ ہے۔ اس سے جسمانی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں اور نو ہفتے میں وزن بھی کم ہوتا ہے، شرط یہ ہے کہ آپ چینی، چکنائی اور چاول سے مکمل پرہیز کریں۔ رہی کیل مہاسوں کی بات تو آپ ایک ٹماٹر کاٹ کر اچھی طرح اس کو مسل کر چہرے پر لیپ کریں، آدھے گھنٹے تک یہ لیپ لگا رہے، پھر آپ منہ ہاتھ دھوکر چہرے پر عرق گلاب لگالیجئے، تازگی کا احساس ہوگا۔ نیز چند د نوں میں کیل مہاسے اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے، آپ نے دیکھا کتنا آسان علاج ہے، آزما کر مجھے ضرور بتائیے۔
سرکے کا استعمال: اصلی اور نقلی سرکے میں کیا فرق ہے نیز سفید سرکہ کس مقصد کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ میں نے پڑھا ہے حیاتین کی گولی چیک کرنے کیلئے سرکے میں آدھے گھنٹے کے لئے ڈال دیں، اگر گولی گھل جائے تو معیاری ورنہ بیکار ہے۔ اس بارے میں ضرور لکھئے کہ ہم کتنا سرکہ استعمال کرتے ہیں۔ (عائشہ شہباز‘ لاہور)
جواب: اصلی سرکہ گوناگوں فوائد رکھتا ہے، گرمی کے موسم میں اس میں پیاز، ہری مرچ اور ادرک کاٹ کر ڈال دی جائے تو کھانے کے ساتھ مزہ دوبالا ہوتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے، سفید سرکہ بڑے بڑے دوا ساز اداروں کا تیار کیا ہوا مل جاتا ہے، رہی گولی کی بات تو میں نے کبھی نہیں آزمایا۔ آپ آزما کر دیکھئے سرکہ اچار چٹنیوں میں ڈالا جاتا ہے، زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے۔
ریشمی چادر پر بال پوائنٹ کا دھبہ: میری ریشمی چادر پر بچوں نے بال پوائنٹ کا دھبہ ڈال دیا ہے۔ اسے بہت دھویا مگر صاف نہیں ہوا‘ مجھے بتائیے یہ دھبہ کیسے دور ہوگا؟ (صائمہ بلال‘اوکاڑہ)
مشورہ: آپ بازار سے میتھلنڈ سپرٹ خریدئیے۔ روئی کو سپرٹ میں بھگو کر چادر پررکھیے پھر روئی سے رگڑئیے‘ داغ دور ہوجائے گا۔ دو تین بار روئی سپرٹ میں بھگو کر رگڑئیے۔
وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے؟: میری عمر48 سال ہے اورمیں بیوہ ہوں‘میری کوئی اولاد نہیں۔ہمارے خاندان میں ایک صاحب ہیں عمر ان کی باسٹھ سال ہے‘ ماشاء اللہ بالکل فٹ ہیں ‘ صبح وشام تین تین کلومیٹر چہل قدمی کرتے ہیں‘ نواسے نواسیاں پوتے پوتیاں ہیں‘ دس برس پہلے ان کی بیوی فوت ہوچکی ہے۔ جائیداد تقسیم کرچکے ہیں‘ رہنے کیلئے گھر اور تمام سہولتیں موجود ہیں‘ کسی چیز کی کمی نہیں۔ صرف تنہائی کا شکار ہیں انہوں نے مجھ سے شادی کرنے کے خیال کا اظہار کیا تو سب لوگ مذاق اڑانے لگے‘ بڈھا سٹھیا گیا ہے‘ اس عمر میں شادی کی ہوس ہے۔ حالانکہ اگر وہ مجھ سے شادی کرتے ہیں تو مجھ بے گھر و بے سہارا کو گھر مل جائے گا۔ آپ سب کو مشورے دیتی ہیں مجھے بتائیے کہ دوسری شادی میں کیا کوئی قانونی شرعی اور اخلاقی قباحت ہے؟ (ایک پریشان حال)
مشورہ:کئی برس پہلے میں نے ایک سچی کہانی پڑھی تھی‘ فالج کے مریض کوٹھی میں تنہا رہتے تھے‘ ایک بیوہ نوکرانی اور اس کا دس سالہ بچہ ان کی خدمت کرتے۔ بچہ پڑھنے کا شوقین تھا‘ بڑے میاں نے بستر پر لیٹے لیٹے اسے قاعدہ پڑھانا شروع کیا۔ جب اسے پتہ چلا کہ بچہ ذہین ہے تو اس کیلئے استاد رکھوا دیا۔ نوکرانی کی خدمت دیکھ کر ایک دن بڑے میاں نے اسے کہا ’’اس عمر میں تم میرے سارے کام کرتی اور رفع حاجت کراتی ہو‘ برا نہ مانو تو مجھ سے نکاح کرلو‘‘نوکرانی اپنے خاندان والوں سے نالاں تھی۔ اس نے کچھ عرصہ سوچا پھر ’’ہاں‘‘ کردی۔ مسجد کے مولوی صاحب نے نکاح پڑھایا۔ انہوں نے اس کے حق مہر میں کوٹھی لکھ کردی۔ وہ صاحب چند برس زندہ رہے پھر فوت ہوگئے۔ اس بچے نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اچھے عہدے پر فائز ہوگیا۔ اس طرح مرتے مرتے بھی صاحب نے ایک گھر آباد کردیا۔آپ آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں ایک دوسرے کے بڑھاپے کا سہارا بننا چاہتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ شادی ضرور کیجئے۔ تنہائی بہت بری چیز ہے۔ آپ اس سے بھی بچ جائیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 031 reviews.