Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچوں کے نمونیا کا آزمودہ خاندانی ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک خط لکھا تھاآپ نے مجھے سورۂ فاتحہ والا وظیفہ بتایا جو نوے دن پڑھنا تھا وہ میں نے تین ماہ تک پڑھا اسی ترتیب سے جیسے آپ نے لکھا اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ میرا بیٹا دینی اور دنیاوی تعلیم کی طرف اب مکمل توجہ دے رہا ہے۔ا ب میں اپنا ایک خاندانی آزمایا ہوا ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں جو کئی سالوں سے ہم اپنے گھر میں کرتے ہیں۔ بچے تو ہر گھر میں ہوتے ہیں وہ چھوٹے بچے جن کو سردی لگ جاتی ہیں اور بلغم کی شکایت رہتی ہے یا ان کی پسلیاں چلتی ہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ دو عدد پان کے پتے‘ سرسوں کا تیل لے لیں۔ پان کے پتے کے اوپر ہلکا سا سرسوں کاتیل لگا کر ان کو آگ کے اوپر نیم گرم کرلیں پھر دونوں پسلیوں کے اوپر رکھ کر ململ کا کپڑا لپیٹ لیں۔ صبح تک بچے کو آرام آجائے گا اور اس کا بلغم پاخانہ کےراستے نکل جائے گا۔ یہ عمل مسلسل تین راتیں کرنا ہے اور بچے کو نمونیا وغیرہ کی شکایت ہے تو وہ بھی ختم ہوجائے گا۔ (غلام نبی سومرو‘ سکھر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 023 reviews.