Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ کی تلاش

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

گمشدہ کی تلاش
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ایک بہت ہی مجرب وظیفہ کا علم ہے جو میں عبقری قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں۔میری جب بھی کوئی چیز گم ہوجاتی ہے یا میں کہیں رکھ دوں تو یاد نہ رہے۔ بے شک چھوٹی ہو یا بڑی‘ رقم ہو یا زیور‘ مجھے ڈھونڈنے میں اللہ کا شکر ہے کبھی دشواری نہیں ہوئی۔
میں بس فوراً اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ صرف تین بارپڑھ لیتی ہوں۔ذرا دیر ہوجائے تو دل میں پڑھتی رہتی ہوں ساتھ ڈھونڈتی رہتی ہوں یا اگر پیسے یا کوئی چیز کسی کو دی ہے اور یاد نہیں یا کوئی بات یاد نہیں تو یہ پڑھنے سے یاد آجاتی ہے۔ یہ میرا بہت آزمایا ہوا وظیفہ ہے اور جس کسی کو بتایا ضرور فائدہ ہوا ہے۔قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں ضرور یادرکھیں۔ ( ناہید‘ اٹک)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 993 reviews.