Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۂ والضحیٰ اور قریش سے ہر پریشانی الجھن ختم

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

ایک مرتبہ میرے دیور سے کسی کی رجسٹری گم ہوگئی‘ بلکہ کسی نے جان بوجھ کر چرائی تھی وہ بیچارہ بہت پریشان‘ لاکھوں کی رجسٹری تھی‘ یہاں بھی اسی سورۂ نے کمال دکھایا‘ خود میرے دیور نے بھی پڑھی اور ہم سب نے پڑھی۔ تقریباً پانچویں دن کوئی لیٹربکس میں ڈال گیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک مرتبہ ماہنامہ عبقری میں میں نےسورۂ الضحیٰ کا عمل پڑھا۔ محترم حضرت حکیم صاحب یہ سورۂ بہت ہی زبردست ہے اس سورۂ نے ہماری بہت سی مشکلات حل کی ہیں ۔ میرے شوہر نے ایک مرتبہ اپنے دفتر سے ایک ماہ کی چھٹی لی۔انہیں کچھ ضروری کام تھے مگر جب ایک ماہ کی چھٹی ختم ہوئی تو وہ ایک دن مزید چھٹی کرکے دفتر پہنچے تو ان کے افسر نے ان کو ایک دن کی چھٹی کی وجہ سے سزا کے طور پر دوسرے دفتر بھیج دیا اور رات کی ڈیوٹی لگادی‘ جب ہمیں پتہ چلا تو میں بہت پریشان ہوئی کہ اب کیا کریں تو مجھے کسی نے بتایا کہ سورۂ والضحیٰ71 مرتبہ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کرکے پھونک ماردینا۔ یہ سورۂ دلوں کو نرم کرتی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ یقین کریں کہ میں نے پاگلوں کی طرح یہ سورۂ پڑھنی شروع کردی۔ برتن دھورہی ہوں‘کپڑے دھورہی ہوں بلکہ ہر وقت میری زبان پر بس یہ سورۂ جاری رہتی۔ وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالیٰ بندے کو اس کی طاقت سے زیادہ نہیں آزماتا۔ تقریباً ایک سال پورا میں نےپڑھی‘ ہمت نہیں ہاری کہ ایک دن جب میرے میاں شام کی ڈیوٹی کیلئے گئے تو وہ صاحب جنہوں نے سزا دی تھی خود گاڑی پر آئے اور میرے میاں کو واپس اپنی ڈیوٹی پر لے گئے۔ جب مجھے پتہ چلا تو اسی وقت شکرانے کے نفل پڑھے تو یہ ہے سورۂ والضحیٰ کا کمال۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ایک مرتبہ میرے دیور سے کسی کی رجسٹری گم ہوگئی‘ بلکہ کسی نے جان بوجھ کر چرائی تھی وہ بیچارہ بہت پریشان‘ لاکھوں کی رجسٹری تھی‘ یہاں بھی اسی سورۂ نے کمال دکھایا‘ خود میرے دیور نے بھی پڑھی اور ہم سب نے پڑھی۔ تقریباً پانچویں دن کوئی لیٹربکس میں ڈال گیا اور رجسٹری میری دیور تک پہنچ گئی۔ یہ صرف اسی سورۂ کی وجہ سے اتنی بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ سبحان اللہ!(یاسمین‘ اٹک)
سورۂ قریش کا معجزہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت سے امید ہے آپ اچھے اور عافیت سے ہونگے آپ کو اور آپ کے اہل وعیال اور مریدین کوسدا خوش رکھے۔ میں آج آپ کو سورۂ قریش کی کرامت سنانا چاہوں گا۔ چند دن پہلے 19 تاریخ کو میں نے ڈی آئی خان سے پشاور ایمرجنسی جانا تھا ‘ جب میں پشاور کی ٹکٹ لینے گیا انیس تو کیا بیس تاریخ کی ٹکٹ بھی نہ مل سکی۔ مگر جانا بہت ہی ضروری تھا۔ بیس تاریخ کو صبح آٹھ بجے اللہ کا نام لے کر اڈے پر پہنچا۔ چونکہ ان دنوں عید سر پر تھی اس لیے اڈے پر جاکر دیکھا تو عوام کا ایک سیلاب تھا‘ گاڑیوں کی چھت پر بھی لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ایک طرف کھڑا ہوگیا ‘ گیارہ بار اول و آخر درود ابراہیمی اور درمیان میں اکتالیس بار سورۂ قریش پڑھ کر جب منشی کے پاس گیا تو وہاں حیران کن طور پر ایک واقف کار مل گیا‘ جس نے منشی کو کہا کہ رشید صاحب کو گیارہ بجے والی گاڑی میں جہاں جگہ مل جائے بٹھا دینا‘ بے شک فولڈنگ ہی ہو جبکہ اس وقت نو بجے تھے لیکن اللہ پاک نے اس سورۂ کی برکت سے مزید سہولت سے نوازا کہ وہیں ایک اور واقف کار مل گئے وہ مجھے اڈے کے منیجر کے پاس لے گئے اور منیجر سے بات کی تو انہوں نے مجھے گیارہ بجے والی گاڑی کی بجائے دس بجے والی گاڑی کی سیٹ نمبر پانچ پر بٹھا دیا جو کہ کوسٹر کا دل سیٹ ہوتی ہے۔ سفر آرام دہ تھا اور میں وقت پر پشاور پہنچ گیا اور اپنے تمام کام بخیرو عافیت نمٹالیے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! مجھے اللہ پاک کی ذات پر یقین محکم تھا کہ وہ سورۂ قریش کی برکت سے میرا مسئلہ ضرور حل فرمائے گا اور ایسا ہی ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے ۔آمین!۔(محمد رشید‘ پشاور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 970 reviews.