اس کے علاوہ آپ کے پاس وہ قوت ہے جس کے ذریعے آپ اپنی موجودہ حالت میں بھی تبدیلی لاسکتے ہیں
اگر آپ مشکلات کے سامنے اپنی قسمت کا رونا ہمیشہ روتے رہتے ہیں تو آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ اج اپنی زندگی میں جو کچھ ہیں اس کے لیے خود سوفیصدی ذم دار ہیں۔ آپ نے اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ آپ کے ماضی نے آپ کے زمانہ حال کو اور زمانہ حال آپ کے مستقبل کو بنائے گا۔ آپ نے ماضی میں جو کچھ کیا ہے‘ اس کے پھل کو آپ آج استعمال کررہے ہیں۔ اگر آپ اپنے زمانہ حال کو منظم عمل میں رکھنے کے لیے رہیں تو مستقبل اب آپ کےہاتھ میں ہے اس لیے آنے والی مصیبتوں کو کبھی نہ کوسیں بلکہ سچائیوں کا حوصلے سے سامنا کریں۔ اپنی زندگی کے بارے میں خود کو ذمہ دار سمھنا چاہیے اور یہ محسوس کرنا کہ آپ کے خیالات‘ الفاظ اور کام ہی آپ کے مستقبل کی بنیاد ہیں زندگی کے بارے میں آپ کے نکتہ نظر میں ایک اہم تبدیلی لاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کے پاس وہ قوت ہے جس کے ذریعے آپ اپنی موجودہ حالت میں بھی تبدیلی لاسکتے ہیں آپ کو قسمت کا غلام بنے رہنے کی ضرورت نہیں۔ مختلف مزاحمتوں کے خلاف مثبت خیالات‘ پختہ فیصلے اور قوت ارادی سے کی گئی حقیقی کوششوں کے ذریعے آپ قسمت کی قوتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے آپ کو خدا کے سامنے خود سپرد کردیں تو قسمت کے چکر سے خود کو آزاد کرنا اور بھی آسان ہوجاتا ہے کیونکہ تب آپ کو ہرقدم پر ملکوتی مدد حاصل ہونے لگے گی۔
اس طرح قسمت کے چکر میں ، خریدے ہوئے غلام کی طرح ہمیشہ چکر کاٹنےرہنا ضروری نہیں۔ آپ میں اس چکر سے باہر نکلنے اور اس کے قابو پانے میں ہونے کے بجائے اس کو ہی قابو میں کرنے کی قوت ہے۔ جیسے ہی آپ کے شعور کی سطح اوپر اٹھتی ہے آپ کے اوپر قسمت کی گرفت ڈھیلی ہوتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روحانی علم کے حامل اشخاص کو قسمت کا خوف نہیں ہوتا۔ وہ ایک سطح پر ہوتے ہیں جہاں دنیاوی چیزیں اور حالات انہیں متاثر نہیں کرتے، بلکہ وہ خود انہیں متاثر کرتے ہیں۔ قسمت کے چکر کو گھمانے والا ہینڈل اس کے ہاتھوں میں ہوتا ہے جس سے وہ ضروری حالات کو بدل سکتے ہیں۔ قسمت ان کی خدمت گار ہوتی ہے اور وہ اس کے مالک۔ وہ ہماری طرح قسمت کے غلام نہیں ہوتے اور نہ ہی قسمت ان کی مالک ہوتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں