Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیزیں فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

معمول کا کلینک جاری تھا کہ ایک مریضہ آئیں جنہوں  نےآتے ہی عبقری اور یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے فوائد بتانے شروع کردئیے‘ میں نے وقت کی کمی کی وجہ سے کہا کہ آپ کو ماہنامہ عبقری سے جو بھی فوائد ملے ہیں وہ لکھ کر دفتر میں دے جائیں میں پڑھ لوں گا‘ آج جب اُس لڑکی کا خط میرے سامنے آیا تو وہ کچھ اس طرح لکھا تھا:۔ محترم حکیم صاحب السلام علیکم! سداسکھی اور تاحیات سلامت رہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں دن دگنی ‘ رات چگنی ترقی و برکات عطا فرمائے۔ میں نےاس رسالہ میں سےبہت تجربات کیے اور انہیں آزمایا اور بہت سے لوگوں‘ دوستوں اور دکھی انسانوں کو بھی بتایا میں تقریباً ایک سال سے عبقری کی قاریہ ہوں‘ میرا عبقری سے تعارف میری خالہ کی وجہ سے اپریل 2014ء سے ہوا۔ تب سے لےکر اب تک لگاتار عبقری رسالہ لیتی ہوں اور پڑھتی ہوں۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ آج کل آپ جیسے فرشتہ صفت لوگ بھی ہیں۔ میں نے رسالے سے بہت سے وظائف پڑھے ان پر عمل بھی کیا جس میں دو انمول خزانہ اوریَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی بات ہی الگ ہے۔ میں نے اپنی پڑوسن کو بھی بتایا وہ بھی اب لگاتار رسالہ عبقری پڑھتی ہےا ور درس بھی سنتی ہے اور اکثر آکر بے شمار فوائد بتاتی ہے۔ میں نے سورۂ شمس اور کھیعص کو بھی دو بڑے مسائل کیلئے پڑھا اور بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس کے علاوہ آخری چھ سورتیں بھی اکثر پڑھ فوائد حاصل کرتی ہوں۔ عبقری نے میری زندگی بنادی یا مجھے جینے کی راہ دکھادی‘ شاید عبقری نہ ملتا تو میں مرچکی ہوتی۔ میرے بہت بہت بہت مسائل حل ہوئے۔ مجھے تو روحانی پھکی سے بھی بے حد فوائد حاصل ہوئے۔
محترم حکیم صاحب! میری ایک جاننے والی کا شوہر اسے بے حد تنگ کرتا تھا‘ بات بات پر لڑائی جھگڑا‘ گالم گلوچ اکثر بات مار کٹائی تک جاپہنچتی‘ خرچہ نہ دیتا‘ حقوق پورے نہ کرتا‘ ہروقت بیچاری روتی رہتی۔ ایک دن مجھے ملی تو رونا شروع کردیا میں نے وجہ پوچھی تو اپنی دکھ بھری ساری داستان مجھے بہتے آنسوؤں کے ساتھ سنادی۔ کہنے لگی میں تو نام نہاد اخباری پیروں فقیروں کے پاس جا جاکر تھک چکی ہوں پتہ نہیں کسی نے کیا کروایا ہوا ہے‘ میری تو زندگی جہنم بن چکی ہے۔ کہنے لگی خدارا میری مدد کرو‘ نہیں تو میرے پاس خودکشی کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ میں نے اسے یہی یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ والا وظیفہ بتایا۔ میں نے کہا یہی وظیفہ ہے جو تمہاری زندگی کو جہنم سے نکال کر جنت میں لے جائے گا۔ بس یقین، توجہ اور مستقل مزاجی سے ہروقت پڑھتی رہو۔ ابھی چند دن پہلے ہی اس کا فون آیا تو اس نے کہا واقعی تم نے سچ کہا تھا اس وظیفے نے میری زندگی کو جہنم سے نکال کر جنت میں ڈال دیا ہے۔ میرے شوہر میں ناقابل یقین حد تک مثبت تبدیلیاں آچکی ہیں۔ اب میں اپنے گھر میں بہت خوش وخرم ہوں۔ میرے شوہراب میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور پچھلی زندگی سے توبہ اور مجھ سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔
دوسرا خط: تمام تر رحمتیں نازل ہوں ہمارے آخری الزمان نبی رحمت حضرت محمدﷺ پر اور ا ن کی آل اولاد پر۔ آمین ثم آمین۔محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو بارہ سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک میں اولاد کی نعمت سے محروم ہوں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس نعمت سے محروم نہ کرے۔میر ا عبقری رسالہ سے تعارف کیسے ہوا یہ آپ بھی پڑھیے۔میں پیشے کے اعتبار سے لیڈی ہیلتھ وزیٹر ہوں۔ ایک دن ایک پڑوسن کے گھر میں ان کی اماں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ میں بی پی چیک کرنے گئی‘پریشانی تو دل میں تھی‘ بی پی چیک کرنے کےد وران اماں نے مجھ سے پوچھا تمہارے کتنے بچے ہیں میں نے کہا اماں ابھی تو نہیں ہے۔ اماں بولی: اللہ مالک ہے انشاء اللہ وہ ضرور دے گا۔ بیٹا پریشان نہ ہو‘ اللہ مہربان ہے‘ یہ رسالہ لو تمہاری تمام پریشانیوں کو حل اس میں ہے۔ میں نے سوچا پتہ نہیں کیسا رسالہ ہوگا؟ کوئی فلمی میگزین نہ ہو‘ کسی طرح گھر آئی‘ رسالہ کمرے میں بیڈ پر پھینک کر خود کاموں میں مصروف ہوگئی۔ پھر جب فارغ ہوئی تو میں نے سوچا اس کو ایک بار پڑھنا تو چاہیے جب میں نے پڑھا تو پڑھتی ہی چلی گئی اور ایک کی بجائے تین بار مکمل رسالہ ایک نشست پر ہی پڑھ لیا اور بعد میں اپنی گندی سوچ پر خود ہی شرمندہ ہونے لگی۔ میں نے سوچا اللہ اس دنیا میں ابھی تک نیک لوگ موجود ہیں اللہ آپ کو اس کا اجرعظیم ضرور دے گا۔ محترم حکیم صاحب! میں نے اس رسالہ میں سے ایک وظیفہ پڑھا۔۔۔ وظیفہ کیا تھا جیسے مسائل حل کرنے کی چابی ہاتھ لگ گئی۔ ادھر چابی گھماؤ اُدھر مسئلہ حل۔ یعنی ادھر وظیفہ پڑھا اُدھر مسئلہ حل۔ میں نے جو وظیفہ پڑھا وہ تھایَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاس وظیفے نے میری زندگی، گھریلو حالات بہت بہتر کردیے ہیں۔میرے شوہر ایک سرکاری محکمے میں آفیسر ہیں ہمارے پوسٹنگ ہمارے شہر سے کافی دور ہوگئی میں خود بھی جاب کرتی تھی مگر مجھے اپنے شوہر کے ساتھ جانا پڑا‘ ہم نے اپنے شہر پوسٹنگ کیلئے بڑی تگ و دو کی مگر محکمہ ہمیں واپس شہر بھیجنے کو تیار نہ تھا۔ میں نے اس مسئلے کے حل کیلئے یہی درج بالا وظیفہ پڑھا اور آفیسر صاحب کوایک خط لکھا کہ میں خود جاب کرتی ہوں آپ ہماری پوسٹنگ دوبارہ ہمارے شہر میں کردیں۔ ایک ہفتہ بار آفیسر صاحب نے فون کیا اور بولے کہ بیٹا آپ کو ہم واپس بھیج رہے ہیں۔ الحمدللہ! اس وظیفے نے میری زندگی کا اتنا بڑا مسئلہ اتنی آسانی سے حل کردیا۔ حالانکہ وظیفہ پڑھنے سے پہلے یہی آفیسر لاکھ منتوں کے باوجود نہیں مان رہے تھے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 714 reviews.