Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھ سورتوں کا روحانی پیکج (حکیم محمد طارق محمودمجذوبی چغتائی)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

ایک ذاتی نشست میں دیرینہ مخلص اور محسن جناب پروفیسر حافظ تہذیب الحسن سے ملاقات ہوئی۔ موصوف انجیئنرنگ یونیورسٹی لاہور میں بیسیویں گریڈ میں الیکٹریکل کے پروفیسر ہیں۔ دورانِ گفتگو فرمانے لگے کہ ہمارے ایک جاننے والے صالح شخص نے مجھے ایک روحانی فارمولا بتایا کہ اگر سر کے بالوں سے لے کر پاﺅں کے ناخن تک کوئی بھی درد ہو تو یہ عمل آخری شفایابی کا پیغام ہے۔ وہ عمل یہ ہے، فجر کی دو سنتیں، ظہر کی دو سنتیں، مغرب کی دو سنتیں اور عشاءکی دو سنتوں میں آخری چھ سورتیں مع تسمیہ پڑھیں۔ ترکیب یہ ہو گی، پہلی رکعت میں پہلی تین سورتیں یعنی سورہ الکافرون، سورئہ نصر اور سورئہ لہب مع تسمیہ اور آخری رکعت میں آخری تین سورتیں یعنی سورئہ اخلاص، سورئہ خلق اور سورئہ والناس پڑھیں۔ پروفیسر صاحب کی بات سنتے ہی بندہ کو اپنے اور دوسرے احباب کے تجربات یاد آگئے۔ وہ تجربات بیان کرنے کے بعد آپ کی ملاقات ان سے کرائیں گے، جنہوں نے محترم پروفیسر صاحب کو یہ روحانی نسخہ بتایا تھا۔ 4نمازوں کی2 سنتو ں میں پڑھا جانے والا یہ عمل پرانی، لاعلاج اور پیچیدہ بیماریوں کے لیے ایک تریاق اور تیر بہدف عمل ہے۔ ایک صاحب ناف کی تکلیف میں مبتلا ہوئے۔ دم کرایا، ملوایا اور مالش کرائی، ساتھ ساتھ ادویا ت بھی استعمال کیں، لیکن فائدہ نہ ہوا۔ انہیں یہ عمل مستقل پڑھنے کو عرض کیا یعنی فجر، ظہر، مغرب اور عشاءکی دوسنتوں میں چھ سورتیں پڑھیں الغرض انہوں نے یقین، توجہ اور دھیان سے یہ عمل شروع کیا چونکہ علاج معالجہ سے عاجز اور تنگ آچکے تھے، چند ہی دنوں میں مریض میں صحت یابی کے اثرات آنا شروع ہوئے اور بالکل تندرست ہو گئے۔ ایک صاحب دل کے آپریشن کے بعد اتنے کمزور ہو گئے کہ کروٹ بدلنا مشکل ہو گئی، یہاں تک نہیں بلکہ مرض کے بعد مرض اور مرض بڑھتا گیا، یعنی ایک مرض سے نکلے تو دوسری مرض پہلے سے منتظر تھی۔ گھر والے، دوست، احباب اور خود مریض بھی عاجز آگیا ۔حتیٰ کہ موت کی دعا کرنے لگے ۔ان سے عرض کیا کہ آپ لیٹے ہوئے ہی نماز پڑھیں اور یہ چھ سورتوں والا عمل مستقل کریں۔ انہوں نے یہ عمل مستقل کیا اور ساتھ انہیں ”

لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ

“ پڑھنے کا مشورہ دیا کہ ہرپل، ہر سانس، وضو بے وضو، پاک ناپاک، ”

لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ

کا بکثرت وظیفہ پڑھیں کیونکہ یہ 99 مرضوں کا علاج ہے۔ قارئین یقین جانئیے چند ہی دنوں میں مریض ایسے تندرست ہو اکہ جیسے فریب کیا ہوا تھا۔ ایک خاتون بڑے گھر کی درمیانے طبقے میں بیاہی گئی۔ خدا کا کرنا ہوا وہاں پریشان، بیمار اور ٹینشن میں مبتلا رہنے لگی۔ نفسیاتی علاج معالجے کرائے اور ادویات استعمال کرائیں گئیں۔ مریضہ تنہائی کا شکار ہو گئی یا بعض اوقات غصے اور چڑچڑا پن کے دورے پڑتے، سارا گھر پریشان۔ طرح طرح کی نفسیاتی حرکتیں کرتی، انہیں یہ عمل بتایا کہ مریضہ خود کرے ورنہ اس کی طرف سے تمام گھر والے اس کی نیت سے کریں۔ عمل شروع ہوا اور اللہ کا کرم ہوا۔ آہستہ آہستہ مریضہ بالکل تندرست ہو گئی۔ قارئین یہ چند واقعات جسمانی، نفسیاتی، ٹینشن اور ڈپریشن کے مریضوں کے آپ نے پڑھے ورنہ تو یہ عمل ٹینشن، ڈپریشن، سٹریس اور عاجز کر دینے والی نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں کے لیے تریاق عمل ہے۔ اس دوران بے شمار تجربات ایسے مریضوں کے ہوئے جن کے ہاں بندش، رکاوٹ، نظربد اور جادو جنات کے اثر تھے۔ چاہے ان کے گھروں میں تھے، کاروبار میں یا کسی اکیلے انسان پر تھے۔ جادو اور بندش کے مارے لوگوں نے یہ عمل کیا یا ان کی طرف سے نیت کرکے ان کے مخلص اور عزیزوں نے کیا تو انتہائی فائدہ ہوا۔ اتنا فائدہ ہوا کہ انسان گمان نہیں کر سکتا۔ لڑکیوں میں شادی کی بندش، کاروباری بندش، گھریلو بندش، گھر میں جھگڑے فساد یا اس کے علاوہ کوئی بھی جادوئی مسئلہ ہو اس کے لیے نہایت موثر ہے۔ قارئین یہ عمل تمام جسمانی امراض، پیچیدہ نفسیاتی تکالیف، ٹینشن، ڈپریشن، جادو جنات، نظربد اور بندش کے لیے ایک عجیب الاثر عمل ہے۔ اگر میں ان مذکورہ بیماریوں سے شفایاب ہونے والوں کا تذکرہ کروں تو ایک مکمل کتاب بن سکتی ہے لیکن یقین والوں کے لیے یہی الفاظ کافی ہیں۔

ایک صاحب  جن کے انگ انگ میں مخلوق کی خدمت اور درد بھرا ہوا ہے۔ بندہ نے ان سے رابطہ کیا پھر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے حاضر ہوا۔ بہت

محبت دینے اور محبت کرنے والے، عمر رسیدہ مخلص شخصیت سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ایک عرب شیخ نے یہ روحانی فارمولا مجھے عطا کیا اور پھر میں نے لوگوں کو بتانا شروع کیا۔ جس جس کو بھی بتایا اسے سر کے بالوں سے لے کر پاﺅں کے ناخن تک ہر درد میں بہت فائدہ ہوا، جسم ہلکا، دل تندرست، نظر لاجواب اور طبیعت ہشاش بشاش ہوئی۔ اب تک نامعلوم سالہا سال سے کتنے بے شمار لوگوں کو بتایا اور جس کو بھی بتایا اسی کو فائدہ ہوا اور لاجواب فائدہ ہوا۔ جوڑوں اورجسم کے درد کے ایسے لاعلاج مریض جو نئے گھٹنے اور نئے جوڑ باہر کے ملکوں سے ڈالو آئے تھے، لیکن پھر بھی افاقہ نہ ہو،ا وہ فوری تندرست ہو گئے۔ قارئین اگر یہ عمل گھر کا ہر فرد کرتا رہے تو گھریلو جھگڑوں، مسلسل بیماریوں، ناچاقیوں اور پریشانیوں کا بالکل آسان اور سستا علاج ہے۔ بندہ نے بےشمار ایسے لوگوں کو جن کے ہاں جادو، جنات، نظربد اور ٹونے بندش کی علامات تھیں، انہیں بہت فائدہ ہوا حالانکہ اس سے پہلے وہ تمام علاج سے تنگ آگئے تھے۔ پاگل خانے تک پہنچے ہوئے لوگو ں کی زندگی کو پھر سے گھر میں ہنستا مسکراتا لانا اس عمل کا ادنیٰ سا فائدہ ہے۔ کاروباری رکاوٹ اور بندش جو کسی بھی طرح درست نہ ہوتی ہو، اس کے لیے نہایت ہی اکسیری اور آزمودہ وظیفہ ہے۔ بس قارئین اتنا کہنا لازم سمجھوں گا کہ محنت اور مستقل مزاجی ہی سب اعمال کے نفع سے استفادہ کراتی ہے۔ جلدی کریں گے تو بدگمان ہو جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 571 reviews.