آج گیارہ سال ہوگئے‘ صرف وہ عمل کررہی ہے اور زندہ اور صحت مند ہے۔ اگر وہ نوکری نہ چھوڑتی تو کلاس اول کی آفیسر ہوتی اب وہ اتنی صحت مند ہے کہ ایک سکول میں بچوں کی کینٹین چلارہی ہے اور جو عمل اس نے کیا وہ عمل عبقری رسالے میں ستمبر 2008ء میں شائع ہوا تھا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری آفس کی سہیلی کو بریسٹ کینسر ہوگیا تھا‘ بریسٹ کٹ گیا‘ انجکشن لگنے شروع ہوگئے‘ اُس نے پہلا کورس انجکشن کاکرالیا جس سے وہ گنجی ہوگئی اور دل بھی بہت گھبراتا تھا بعد انجکشن لگنے کا عمل تکلیف دہ تھا جس پر اس نے علاج بند کردیا‘ موت کی تیاری شروع کردی اور نوکری چھوڑ دی۔ مطلب اللہ والی ہوگئی۔ ایک دن اسے کہیں سے ایک عمل ملا اس نے وہ عمل کرنا شروع کردیا آج گیارہ سال ہوگئے‘ صرف وہ عمل کررہی ہے اور زندہ اور صحت مند ہے۔ اگر وہ نوکری نہ چھوڑتی تو کلاس اول کی آفیسر ہوتی اب وہ اتنی صحت مند ہے کہ ایک سکول میں بچوں کی کینٹین چلارہی ہے اور جو عمل اس نے کیا وہ عمل عبقری رسالے میں ستمبر 2008ء میں شائع ہوا تھا‘ اُس رسالے کے صفحہ نمبر30 پر وہ عمل ہے۔ یقین اور ایمان کے ساتھ کریں اللہ شفاء دے گا۔ اس عمل کا پچھلے سال میں نے ایک اور خاتون کو بتایا تھا اللہ نے اُسے بھی شفاء عطاکی ہے۔ قرآنی آیت جن سے کینسر کا علا ج ممکن ہے درج ذیل ہیں ۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْم
(1) وَنُنَزِّ لُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھُوَ شِفَائٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ (سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر82)
(2) وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِo (سورۃ الشعرا آیت نمبر80 )
(3 ) (سورہ المومنون آیت نمبر 118 )وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ
اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْئَ (4)(سورئہ النمل آیت نمبر 62
(5)قُلْنَا یٰنَا رُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ )(سورئہ الانبیا ء آیت نمبر 69
(6)وَاَیُّوْبَ اِذْنَادٰی رَبَّہٗ اَنِّی مَسَّنِیَ الضُّرُّوَاَنْتَ اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ(سورئہ الا نبیا ء آیت نمبر 83 ))
(سورئہ القمرآیت نمبر10) (7) رَبِّ اِنِّی مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ
(8)لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ
(9)فَاسْتَجَبْنَا لَہٗ ۙ وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذٰلِکَ نُـْۨـجِی الْمُؤْمِنِیْنَ ﴿الانبیاء88﴾
(10)اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ حَفِیْظٌ (سورئہ ہو د آیت نمبر 57 )
(11)حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ (سورئہ آل عمران آیت نمبر 173 )
(12)نِعْمَ الْمَوْلٰی وِنِعْمَ النَّصِیْرo(سورۃالانفال، آیت نمبر 40)
(13) وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلاًo (سورۃ احزاب3)
(14) اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗo (سورۃالزمر، آیت نمبر36)
(15) ھُوَمَوْلٰکُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلٰی وِنِعْمَ النَّصِیْرُo (سورۃ الحج، آیت نمبر 78)
(16) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo (سورۃ فاتحہ، آیت نمبر1)
(17) فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَo(سورۃالمؤمنون، آیت نمبر14 )
(18) لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
لَآاِلٰہَ اِلَّاللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ
مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہِ صَادِقُ الْوَعْدِ الْاَمِیْنُ
نو ٹ: اول آخر درود شفا ء 7 بار اور ہر آیت پر7 بار ہر نماز کے بعد بارش، زم زم یا عام پانی پر دم کر کے خود پئیں یامریض کو پلائیں ۔ ان شاء اللہ شفاہر مر ض سے شفاء نصیب ہو گی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں