میری بہن یہ عہد کریں کہ شرعی پردہ کریں اور اپنا حسن و جمال سوائے اپنے شوہر کے کسی پر بھی ظاہر مت کریں۔ اپنے شوہر کیلئے اپنے آپ کو سجائیں اللہ آپ کو حوروں کا سا حسن دے گا۔ انشاء اللہ۔ آج میں آپ کو چہرہ اور جسم دونوں کوگورا کرنے کے طریقے بتاؤں گی۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ آزمائے راز اور ٹوٹکے لکھ کر میں آپ کے صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔ یہ موضوع عورتوں کا پسندیدہ ترین موضوع ہے ’’رنگ گورا کرنا‘‘ پرانے زمانے میں عورتیں صرف اپنے چہرےا ور ہاتھوں کو گورا کرنے کی کوشش کرتی تھیں کیونکہ زمانے کی خوبصورتی کا معیار گورا پن اور دبلا پن ہی تھا اور ابھی بھی ہے۔ 70ء کی دہائی تک کچھ پردے کا رواج تھا‘آپس میں خواتین بھی بیٹھی ہوتیں تو صرف چہرہ اور ہاتھ ہی واضح ہوتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جسم کےباقی حصے بھی نمایاں ہوتے گئے اور چہرہ سفید اورباقی حصہ کالا۔۔۔ یہ چیز مذاق بن کر رہ گئی۔ آخر ماہرین نے اس کا بھی حل نکالا اور پورے جسم کو گورا کرنے والے انجکشن ایجاد کردئیے اور وہ عورتیں جن کےپاس وقت نہیں تھا کہ وہ اپنی شادی کیلئے ابٹن یا فیشل کرواسکے انہوں نے جلد گوراکرنے کیلئے یہ انجکشن لگوانے شروع کردئیے۔ یہ انجکشن آپ کو بلکہ آپ کے پورے جسم کو فوری گورا ترین بنادیتے ہیں جس کا اثر چھ سے آٹھ ماہ تک رہتا ہے لیکن آپ کو اس کے مضراثرات کا اندازہ نہیں ہے‘ اصل میں یہ انجکشن یورپ میں رہنے والے سیاہ فاموں نے اپنی جلد کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے ایجاد کیے ہیں ان کا مقصد گوروں کے ساتھ مقابلہ تھا‘ وہ سیاہ رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کاشکار تھے اور گورے دھوپ میں جل جل کر اپنا رنگ سیاہ کررہے ہیں۔ یہ انجکشن اصل میں آپ کے جسم میں جا کر میلانن کی سطح کو بدل دیتے ہیں۔ میلانی کی مقدار سیاہ فام لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے اور ایسی جلد بنیادی طور پر سورج کی الٹرا ریز شعاعوں کا مقابلہ کرسکتی ہے انجکشن ان کےجسم میں جاکر میلانن کی سطح کو کم کرکے گورا پن نمایاںکردیتے ہیں لیکن اس کا اثر آپ کے جگر پر بھی پڑتا ہے اور وہ بری طرح متاثرہوتاہے۔ ہم جب فطرت کا مقابلہ کرتےہیں تو حالات نئی نئی بیماریوں کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔ ہم فطرت اور قدرت دونوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔۔۔ بلکہ ان سےفائدہ ضرور اٹھاسکتے ہیں۔
قدرتی طریقوں سے گورا پن آپ کی الرجی‘ جلد کے کینسر اور دوسری بہت سی بیماریوں سے بچاسکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ گورے رنگ کا زمانہ ہے مگر اس چیز کو اپنے سر پر سوار مت کریں۔ مارکیٹ میں مکس کریموں کی بھرمار ہے جو وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دے سکتی ہیں لیکن وہ آپ کی جلد کو قدرتی گورا پن نہیں دے سکتی۔ دانت، آنکھیں، بال اور اس کی سب چیزیں چمکدار ہی اچھی لگتی ہیں اور چیزیں لگانے سے زیادہ کھانے سے آپ کو فائدہ دے گی۔ سب سے پہلے اپنے خیالات پاک اور صاف رکھیں۔ اپنا جسم‘ گھر‘ لباس سب کچھ صاف ہو اور میری بہن یہ عہد کریں کہ شرعی پردہ کریں اور اپنا حسن و جمال سوائے اپنے شوہر کے کسی پر بھی ظاہر مت کریں۔ اپنے شوہر کیلئے اپنے آپ کو سجائیں اللہ آپ کو حوروں کا سا حسن دے گا۔ انشاء اللہ۔ آج میں آپ کو چہرہ اور جسم دونوں کوگورا کرنے کے طریقے بتاؤں گی۔
1۔آپ دو چمچ پورج یعنی دلیہ‘ دو چمچ سوکھا دودھ‘ دو چمچ آم کا گودہ اور کیری کے اندر کی گٹھلی لے کر ان سب کو اچھی طرح پیس لیں جب کریم سی بن جائے گی (ضرورت پڑے تو پانی بھی ملاسکتے ہیں) تو اپنے پورے جسم پر مساج کریں یہ ناصرف آپ کے جسم کو گورا کرے گی بلکہ جن عورتوں کو بدبودار پسینہ آتا ہے ان کی بدبو بھی کچھ عرصے استعمال کے بعد ختم ہوجائے گی اور آپ کا پورا جسم گورا ہوجائے گا‘ یہ فوری وائٹنگ حاصل کرنے کا قدرتی طریقہ ہے۔
2۔آم کے ملک شیک میں کچھ ٹکڑے ادرک اور پودینہ کی ڈلی استعمال کریں۔ یہ اندر سے آپ کو قدرتی چمک دے گا اور جن لوگوں کو آم ہضم نہیں ہوتا ان کو بھی فائدہ دے گا۔
3۔جَو کا آٹا‘ سوکھا دودھ اور سفید شکر دودھ میں مکس کرکے پورے جسم کا مساج کریں یہ بہترین باڈی اسکرب ہوگا جو قدرتی چمک اور گورا پن دے گا۔
4۔چنے کی دال کو دودھ میں بھگو دیں‘ ساتھ میں خشخاش بھی لیں کچھ گھنٹے کے بعد ان کو پیس لیں اور سوکھے بادام کا پاؤڈر لیکر اس میں مکس کریں اب اس میں تھوڑی تھوڑی دہی لیکر آٹے کی طرح گوند لیں اور چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اب روز ایک گولی لیکر کچے دودھ میں بھگودیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں اور پھر چہرہ‘ گردن پر مساج کریں اور اپنی رنگت کو اپنی آنکھوں سے بدلتا ہوا دیکھیں۔
5۔دوبادام تھوڑی سی پتیاں گلاب کی چاہے تازہ ہوں یا سوکھی ہوئی‘ دو سبز الائچی چٹکی بھر ہلدی ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور دو چمچ دہی کے ملالیں۔ جن لوگوں کی جلد خشک ہو وہ اس میں روغن بادام یا زیتون کا تیل بھی دو قطرے ڈال کر لگاسکتی ہیں۔ یہ ماسک بہت رنگ گورا کرتا ہے بس خیال رکھیں کہ زیادہ سوکھنے نہ پائے اور ہر قدرتی ماسک پانی سے دھویا کریں صابن ہرگز استعمال نہ کریں۔
6۔مالٹےکا چھلکا پیس لیں‘ دہی‘ لیموں کا رس‘ تھوڑی ہلدی اور صندل پاؤڈر مکس کرکے لگائیں۔ چھائیاں ختم ہوجائینگی۔
7۔آم اور جامن کی گٹھلی کا مغز نکال کر پانی میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں‘ چھائیاں ختم ہوجائیں گی۔
8۔تازہ گیندے کے پھول کی پتیاں لیکر دو گلاس ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں‘ پانچ منٹ کےبعد پانی چھان لیں اور شیشے کی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں‘ رات کو روئی لیکر پانی سے اچھی طرح منہ صاف کرلیں اور پانی منہ پر لگارہنے دیں‘ چند دنوں میں چہرہ صاف ہوجائے گا۔ یہ قدرتی کلینرز کا کام دیتا ہے۔
9۔مسور کی دال کا پاؤڈر بنالیں اورلیموں کا رس ڈال کر پیسٹ بنا کر لگائیں‘ چھائیاں صاف ہوں گی۔ چکنی جلد کیلئے مکئی اور جَو کاآٹا دودھ میں مکس کرکے لگائیں اور ہلکا سا مساج کریں‘ چہرہ چمک اٹھے گا۔ رات کو تھوڑے سے پانی میں اسپغول رکھ دیں‘ صبح اچھی طرح پھینٹ کر اس کا لعاب نکالیں اور دانوں پر لگائیں۔ دانے ختم ہوجائیں گے۔ چاولوں کو پیس لیں پھر اس میں ہلدی اور تربوز کا پانی ملا کر لگائیں اس سے دانوں کے بعد جو کالے کالے نشان رہ جاتے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے۔
10۔دہی میں لیموں اور گلیسرین ڈال کر نہانے سے پہلے پوری باڈی کا مساج کریں۔ اس سے جسم کی خشکی ختم ہوتی ہے۔ نیم کےپتے ابال لیں اور لیموں کا رس ڈال کر روز روئی سے منہ صاف کریں۔ دانے ختم ہوجائیں گے انشاء اللہ۔
11۔کھیرے کےقتلے لیکر عرق گلاب میں بھگو دیں آدھا گھنٹہ کے بعد ان کا مساج کریں۔ دانے، چھائیاں سب صاف ہوجائینگے۔
12۔گلقند کو روز دودھ میں ڈال کر پی لیں یہ اندر سےصفائی دے گا اور چہرہ چمکدار ہوگا۔ تین گرام آملہ کا مربہ‘ ایک چمچ سونف اور ایک چمچ شہد ڈال کر مکس کرلیںاور روزانہ کھالیں یہ آپ کی پوری باڈی کی قدرتی گوراپن دے گا اگر خون کی کمی ہوتو اس میں فوراً ایک خون افزاء ( یا کوئی بھی خون بنانے والی گولیاں) ایک گولی پیس کر مکس کرکے کھالیں۔ اس سے خون بھی بنے گا اور چہرہ سرخ سپید ہوجائے گا۔ روحانی طور پر ہروقت درودشریف پڑھیں جب بھی آئینہ دیکھیں اس کی دعا پڑھیں‘ اللہ چہرے پر قدرتی نور دے گا۔ پردے کا خیال رکھیں‘ من بھی گورا اور تن بھی گورا ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں