Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

السلام علیکم کی برکت!معذور لڑکادنوں میں تندرست

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

اس وقت فجر کی اذانیں ہورہی تھیں‘ ماں مصلے پر نماز پڑھنے کی تیاری کررہی تھی۔ میں دوڑ کر ماں سے لپٹ کر چلایا۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔۔!!!

ہمارے علاقے میں ایک معذور لڑکا تھا۔ میں نوکری کے سلسلے میں گاؤں سے باہر تھا۔ کافی عرصہ بعد اس سےملا تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھا۔ میں بڑا حیران ہوا۔۔۔۔ اُس سے پوچھا تو وہ مسکرا کر کہنے لگا بیٹھو میں تمہیں بتاتا ہوں۔ پھر یوں گویا ہوا۔۔۔:۔
آپ کو تو معلوم ہے کہ میں شروع سے ہی معذور تھا۔ جب اور لڑکوں کو کھیلتے اور بھاگتے دیکھتا تو میرے دل میں بھی یہی خواہش ہوتی تھی کہ میں بھی ان کی طرح بھاگوں دوڑوں۔۔۔۔ میں اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ دعا کرتا کہ یااللہ! مجھے صحت و تندرستی عطا فرما۔ایک دن میں گھر کے سامنے کرسی پر بیٹھا اور لوگوںکو چلتا پھرتا حسرت سے دیکھ رہا تھاکہ ایک مولوی صاحب جوکہ بڑے عالم معلوم ہوتے تھے ان کے ساتھ چار آدمی اور تھے‘ وہاں سے گزر رہے تھے۔ مجھے دیکھا تو قریب آئے‘ سلام کیا‘ معذوری کی وجہ پوچھی‘ میں نے روتے ہوئے اپنی بے بسی کی داستان ان کو سنائی۔ پھر وہ کہنے لگے ایک عمل آپ کو بتاتا ہوں‘ انشاء اللہ آپ بالکل ٹھیک ہوجاؤ گے پھر وہ کہنے لگے: بیٹا ہر مسلمان کو سلام کیا کرو‘ چھوٹے بڑے‘ بوڑھوں سب کو کوئی بھی بندہ تم پر سلام کے بغیر نہ گزرے۔ یہ بظاہر بڑا آسان سا عمل تھا‘ میں نے اس کو بڑی پابندی سے شروع کیا‘ یقین کیجئے اتنے عرصہ میں کوئی شخص مجھ پر بغیر سلام کیے نہیں گزرا۔ کچھ عرصہ بعد میں نے خود میں ایک نئی طاقت اور تبدیلی محسوس کی‘ پھر آہستہ آہستہ میری معذوری ختم ہوتی رہی اور ایک صبح جب میں نیند سے بیدار ہوا تو میں نے دیکھا کہ میں بالکل صحیح سلامت ہوں۔
اس وقت فجر کی اذانیں ہورہی تھیں‘ ماں مصلے پر نماز پڑھنے کی تیاری کررہی تھی۔ میں دوڑ کر ماں سے لپٹ کر چلایا۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔ ماں۔۔۔ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔۔!!!
ماں نے حیرانگی اور پریشانی کی حالت مجھے دیکھا اور پھر خوشی سے انہوں نے مجھے اپنی بانہوں میں لے کر بے تحاشا چوما اور ہم دونوں زور زور سے رونے لگے۔
اس دوران سب گھر والے اٹھ گئے اور دوڑ کر ہمارے پاس آئے پھر سب گھروالوں نے خوشی سے رونا شروع کردیا۔ کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ میں ٹھیک ہوگیا ہوں۔۔۔
میں آج تک بغیر سلام کیے کسی پر نہیں گزرتا لیکن سلام پورا کرتا ہوں۔ ’’السلام علیکم‘‘ اور آج تک ایک وقت بھی ایسا نہیں گزرا ہوگا جب میں نےاپنے محسن اُس مولوی صاحب کو دعا نہ دی ہو۔ اللہ تعالیٰ اُسے ہمیشہ خوش رکھے‘ آپ کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اگر اچھی صحت چاہیے ہو تو کسی پر بھی بغیر سلام کے مت گزرو۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 653 reviews.