محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو سال سے ہر فرض نماز کے بعد یہ وظیفہ کرتی ہوں۔ الحمدللہ! میری نظر بالکل ٹھیک ہے‘ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور تمام بہن بھائیوں کیلئے میری طرف سے یہ تحفہ ہے جب بھی آپ وضو کریں آسمان کی طرف نظر اٹھا کر ایک دفعہ دوسرا کلمہ اور ایک دفعہ سورۂ قدر پڑھیں اور ہر نماز کے بعد یَانُوْرُ گیارہ دفعہ پڑھ کر ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخنوں پر پھونک ماریں اور آنکھوں پر لگائیں انشاء اللہ نظر کمزور نہیں ہوگی بلکہ عقاب سے بھی تیز ہوجائے گی۔ ہر نماز کے بعد یہ آیت مبارکہ بھی سات مرتبہ پڑھ کرآنکھوں پر دم کریں۔
فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾۔
حفظ بصار ت کیلئے ٹوٹکہ:نہایت ہی مفید ٹوٹکہ ہے‘ حفظ بصارت کے لیے لاجواب ہے۔
ھوالشافی: لونگ کی ڈوڈیاں (جو گول گول سے دانے لونگ کے اوپر ہوتے ہیں) لے کر ہم وزن پھٹکڑی خام ملا کر پیس لیں اور سرمہ بنا لیں‘ رات کو سوتے وقت ایک ایک سلائی آنکھوں میں لگائیں‘ نہایت اعلیٰ چیز ہے۔
جس کو نیند نہ آرہی ہو یہ آیت مبارکہ پڑھتے رہیں انشاء اللہ عزوجل نیند آجائے گی۔
﴾ اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿الاحزاب
اس کے علاوہ ’’مراقبہ‘‘ کرنے سے بھی نیند آجاتی ہے جو ہر ماہ عبقری میں چھپتا ہے۔
(حرا رمضان‘ اخترآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں