Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2008ء

مراقبہ یوں لگتا ہے کہ دماغ بند ہو چکا ہے اور سر کسی نے جکڑ رکھا ہے۔جو کچھ پڑھتی ہوں وہ فوراً ہی ذہن سے نکل جاتا ہے۔ زیا دہ وقت پریشانی میں گزرتا ہے۔ میں نے یَاحَیُّ، یَاقَیُّومُ کا ورد شروع کیا ہے اور کئی دوسرے اوراد بھی کر رہی ہوں۔ میں مراقبہ سے بھی مدد لینا چاہتی ہوں۔ کیا مراقبہ کیلئے پاک ہونا ضروری ہے؟(الفت سفینہ، لاڑکانہ) جواب: آپ صرف یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ کا ورد کریں۔ جب بھی فارغ ہوں یا معمول کے کاموں میں مشغول ہوں اس ورد کو پڑھا کریں۔ نماز فجر کے فوراً بعد آرام دہ حالت میں اور خالی پیٹ بیٹھ کر آہستگی سے گہراسانس لیں اور ایک بار یارحیم پڑھ کر آہستگی سے باہر نکال دیں۔ یہ عمل مسلسل دس منٹ تک کیا جائے۔ مراقبہ ذہنی یکسوئی کیلئے کیا جاتا ہے اور اس کیلئے پاک ہونا ضروری نہیں ہے۔ رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں اور تصور کریں کہ آپ شیشے کے ایک گول کمرے یا گنبد کے اندر موجود ہیں۔ یہ تصور دس منٹ کیا جائے۔ ذہنی سکون کی تلاش میری عمر اکیس سال ہے اور میڑک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ میرے اندر بہت سی کمزوریاں اور الجھنیں موجود ہیں۔ ذہنی دباﺅ اور افتراق کا شکار رہتا ہوں۔ موت کا خوف رہتا ہے۔ حسد کا مادہ زیادہ ہے۔ نفسیاتی خواہشات کا غلبہ رہتا ہے۔ لوگوں سے نفرت محسوس ہوتی ہے۔کثرت سے چائے اور سگریٹ نوشی کرنے لگا ہوں۔ شاید مجھے ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔ کتابیں اٹھاتا ہوں تو دل نہیں لگتا۔ ان حالات میں مجھے اپنا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے۔ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرکے ایک کامیاب زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔(محمد جمال‘ لاہور) جواب: نماز فجر کے بعد کسی مناسب جگہ نصف گھنٹے تک خالی الذہن ہو کر چہل قدمی کیا کریں۔ اس دوران ذہن کو ایک نقطے پر قائم رکھتے ہوئے یَا رَحِیمُ کا ورد کریں۔ شام کے وقت سورئہ الناس اور سورة فلق تین تین بار پانی پر دم کرکے پیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے نصف گھنٹہ اندھیرے میں بیٹھ کر گزاریں اور یَا سَلَامُ مھَیمِنُ قُدُّ وسُ آرام و اطمینان کے ساتھ پڑھتے رہیں اور پھر سو جائیں۔ اس پروگرام پر کم از کم تین ماہ عمل کیا جائے۔ تین سال پہلے میں پریشانی کی حالت میں خط لکھ رہی ہوں۔ تین سال پہلے کسی نے جادو کے ذریعے میرے حالات میں رکاوٹیں اور مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ کوشش کے باوجود ناکامی مقدر بن گئی ہے۔ نماز کی پابند ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ جلد ان اثرات کا خاتمہ ہو جائے۔ میرے حالات بہتر ہونے اور جادو کے اثرات ختم کرنے کیلئے کوئی موثر اسم و دعابطور ورد بتا دیں۔(س‘ فیصل آباد) جواب: صبح و رات سورة فلق پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں اور ساتھ ہی ہاتھوں پر دم کرکے پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عصر کے بعد یااللّٰہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحِیمُ ایک سو ایک بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس یقین سے ہی انسان کو اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔ وسوسوں میں گرفتار نہ ہوں۔ ناکامی کا خوف معمولی باتوں کو میری طبیعت بہت محسوس کرتی ہے۔ خیالات بہت زیادہ آتے ہیں اور پریشان کرتے ہیں۔ سکون کی کمی محسوس کرتا ہوں۔ لوگوں سے ملنے جلنے میں خوف اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ لوگ مجھے بری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ انٹر کا امتحان دیا ہے۔ سوچتا ہوںکہ اگر ناکام ہو گیا تو لوگ کیا کہیں گے۔ پوری رات جاگ کر گزار دیتا ہوں اور نیند نہیں آتی۔ اگرمیرا یہی حال رہا تو ضرور نقصان اٹھاﺅں گا۔(عاشق علی‘ سیالکوٹ) جواب: رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے بیٹھ جائیں‘ دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر گیارہ بار اِن اللہ علی کل شی قدیر پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ سر اور پورے چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کیا جائے اس عمل کو کم از کم چالیس دن کیا جائے ۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح یَااللّٰہُ یَاکَرِیمُ کی پڑھ لیا کریں۔ انشاءاللہ ذہن سے اندیشوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تنگ دستی میری بڑی بہن کی شادی کو بیس سال ہو چکے ہیں اور بچے جوانی کی حدوں میں داخل ہو گئے ہیں ان کے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کوئی بیمار ہو جائے تو دوا کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں۔ بہنوئی سپیئرپارٹس کا کام کرتے ہیں لیکن آمدنی بہت کم ہے اور کبھی حالات بہت خراب ہو جاتے ہیں۔ آج کل تو وہ دکان پر جانے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتے اور گھر بیٹھے رہتے ہیں۔(شمشاد شفیق۔گجرات) جواب: بہن اور بہنوئی سے کہیں کہ وہ نماز عشاءکے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ گیارہ سو بار یَاوَہَّابُ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں معاشی مشکلات کے حوالے سے دعا کیا کریں۔ معاشی معاملات میں پوری محنت اور دیانت داری سے کام لیا جائے اور اللہ پر توکل کیا جائے۔ کسی نہ کسی ذریعے سے آپ کی معاشی ضرورتیں پوری ہو جائیں گی۔ انشاءاللہ بند دروازے میری عمر بڑھتی جارہی ہے لیکن رشتے کی بات شروع نہیں ہوتی۔ پانچ سال پہلے ایک رشتہ آیا تھا لیکن والد اور بھائی نے انکار کر دیا اس کے بعد سے جیسے دروازے بند ہوگئے ہیں ۔میں نے یَا وَکِیلُ کا وظیفہ بھی پڑھا تھا۔ والد اور بھائی کا رویہ میرے ساتھ اچھا نہیں ہے جس کی وجہ سے میری پریشانی اور تفکرات بڑھتے جارہے ہیں۔(ش ناز، شکار پور) جواب: نماز عشاءکے بعد گیارہ سو بار یَالَطِیفُ پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں دعا کیا کریں اور کم از کم چار ماہ تک اس اسم کو پڑھیں اور بارگاہ الٰہی میں دعا کرتی رہیں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس کی جانب سے جو کچھ ہو گا بہتر ہوگا۔ خوف کے سائے میں ایک پٹرول پمپ پر نوکری کرتا ہوں اور رات کو چوکیداری کا کام کرتا ہوں۔ میری ڈیوٹی کے دوران رات کو ڈاکہ پڑا۔ اس دن سے خوف میرے اندر سرایت کر گیا ہے۔ رات کو خاص طور پر چونک جاتا ہوں اور کبھی تو لگتا ہے کہ ڈاکو داخل ہو گئے ہیں۔ ان کیفیات کی وجہ سے میں یکسوئی سے کام کر سکتا ہوں اور نہ اطمینان نصیب ہوتا ہے۔(گلزار ، کراچی) جواب: ہر نماز کے بعد اور رات کو کئی بار یَااللّٰہُ یَا حَفِیظُ یَا بَدِیعُ یَا وَدُودُ گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ‘ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ انشاءاللہ بہت جلد خوف کے سائے ختم ہو جائیںگے۔ غصہ کی آگ ہمارا گھر سکون سے محروم ہے۔ ایک چھوٹا بھائی ہے اور وہ بھی غصے کا تیز ہے۔ بات بات پر لڑتا جھگڑتا رہتا ہے۔ بہنوں میں بھی تلخی پائی جاتی ہے۔ والدہ پریشان ہو کر بددعائیں دینے لگتی ہیں۔ والد صاحب معذور ہیں اور ان حاالات کی وجہ سے افسردگی اور پریشانی میں رہتے ہیں۔ میں بھی ان حالات کی وجہ سے ذہنی دباﺅ میں گرفتار ہوں۔(اکرام، مردان) جواب: نماز فجر کے فوراً بعد ایک ہزار بار یَا وَدُودُ پڑھیں اور گھر کے لوگ جہاں سے پانی پیتے ہیں اس جگہ یا چیز پر دم کریں مثلاً صراحی مٹکے وغیرہ پر اس طرح تین بار کیا جائے۔ ہر نماز کے بعد سورة کوثر ایک بار پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں پر دم کردیں۔ ان دونوں وظائف کو کم از کم چا ر ماہ مکمل توجہ اور دھیان سے کریں انشا ءاللہ بہت زیا دہ فا ئدہ ہو گا ۔ اونچی آواز پڑھنے کیلئے بیٹھتی ہوں تو ذہن ادھر ادھر کی باتوں میں لگ جاتا ہے اور کتابوں کو ہاتھ لگانے کو جی نہیں چاہتا۔ تین چار سالوں سے تعلیم کے میدان میں ناکامی کا سامنا کر رہی ہوں۔ والدین میرے احوال سے پریشان ہیں اگرچہ حصول علم کو اپنے لیے ضروری سمجھتی ہوں لیکن دل و دماغ ساتھ نہیں ہوتے۔ میری ذہنی کیفیات بھی توجہ طلب ہیں۔ معمولی باتوں کو بہت محسوس کرتی ہوں۔ ہمہ وقت ایک بے چینی ذہن کے اندر موجود رہتی ہے۔ اپنے فیصلوں پر عمل کے بعد سوچتی ہوں کہ صحیح کیا یا غلط۔ والدین کے آگے اونچی آواز میں بات کرنے لگ جاتی ہوں۔ اگرچہ جان بوجھ کرایسا نہیں کرتی لیکن غصے کی وجہ سے اپنے اوپر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔ (عائشہ‘ لاہور) جواب: آپ ذہنی طور پر انتشار اور عدم مرکزیت میں مبتلا رہتی ہیں جس کی وجہ سے پوری توجہ سے کام نہیں کر سکتیں۔ نیز اعصابی ہیجان میں مبتلا وہ کر ایسی باتیں کر جاتی ہیں جو نہیں کرنی چاہیے۔ آپ خود اپنے خیالات کا تجزیہ کرکے زیادہ سے زیادہ پرسکون رہنے کی کوشش کریں اور زائد خیالات سے دور رہیں۔ اس بات کے حصول کیلئے نماز فجر کے فوراً بعد تین بار یَا وَدُودُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ پھر اسی تعداد میں یہ اسم پانی پر دم کرکے پی لیں۔ باقی چار نمازوں کے بعد یَااللّٰہُ یَا حَفِیظُ یَا مُرِیدُ گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ان شاءاللہ چند بہت زیا دہ نفع ہو گا ۔ بہنوں کی شادی مسئلہ میری بڑی بہن کی شادی سے متعلق ہے۔ ان کا رشتہ طے ہونے میں مشکلات اور رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ ایک جگہ رسم منگنی ہو گئی لیکن پھر بات ختم ہو گئی۔ رشتے آتے ہیں لیکن بات طے نہیں ہوتی۔ گھر والے زیادہ پریشان اس لیے ہیں کہ ان کے بعد بھی تین بہنوں کی شادیوں کا مسئلہ ہے۔ کیا رشتے میں کوئی بندش ہے کیوں کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک عورت حاسد ہے اور جادو ٹونے میں دلچسپی لیتی ہے۔(سلیم‘ لاہور) جواب: بہن سے کہیں کہ نماز فجر کے بعد یَااللّٰہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحِیمُ سو بار اور نماز عشاءکے بعد تین سو بار کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں اور بندش اور جادو کے اثرات کا خیال نہ کریں۔ اللہ نے چاہا تو جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ دو گھرانے میں جس جگہ شادی کی خواہش مندہوں وہاں شادی میں بہت سی رکاوٹیں ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ اس بات سے دونوں گھرانوں میںناراضگی اور اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ ایسا نہ ہو‘ کوئی دعا یا وظیفہ بطور ورد بتائیں کہ اللہ تعالیٰ میری خواہش کو قبول فرما لیں اور بے جا اختلافات اور ناراضگیوں سے اللہ تعالیٰ دونوں گھرانوں کو محفوظ رکھے۔ جواب: نماز عشاءکے بعد تین سو بار یَا وَکِیلُ اور نماز فجر کے بعد سو بار یَا حَکِیمُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کیا کریں‘ ان وظائف کو کم از کم تین ماہ تک پڑھا جائے اور جن دنوں میں پڑھنا مجبوراً ممکن نہ ہو وہ شمار کرکے بعد میں دونوں کی تعداد پوری کر لیں۔(م‘ ناروے) نوکری کی تلاش میں بی اے کے بعد دو سالوں سے نوکری کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کامیابی نہیں ہوتی شاید میرے پاس سفارش نہیں ہے۔ والد صاحب ضعیف ہیں اور گھر کی ذمہ داریاں مجھ پر آرہی ہیں لیکن انہیں ادا کرنے میں دشواریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ ایک چھوٹی سی دکان ہے، جس سے گھر کا گزارا مشکل ہے۔ والد صاحب کی خواہش ہے کہ میں جلد نوکری پر لگ جاﺅں تاکہ مالی بوجھ ہلکا ہو جائے لیکن قسمت راضی نہیں ہے۔ ایک جگہ درخواست دی ہوئی ہے لیکن کامیابی کی امید کم ہے‘ کئی وظائف پڑھے لیکن نوکری نہیںملی۔ ایک بزرگ نے بتایا کہ شاید نوکری تمہاری قسمت میں نہیں ہے ویسے میرا ذہن بھی تیز نہیں چلتا یہ بھی بڑی مشکل ہے۔( فاروق میمن‘ ہالا) جواب: نماز فجر کے بعد تین سو بار ”یَا بَاسِطُ“ اور نماز عشاءکے بعد 66بار ”اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ ج وَہُوَالقَوِیُّ العَزِیزُ“(سورئہ الشوریٰ آیت نمبر 19) پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے فراخی رزق کیلئے دعا کریں‘ کوئی نہ کوئی کام ضرور کرتے رہا کریں چاہے دکان سے متعلق ہی کیوں نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی ذریعے سے آپ کو مالی آسودگی فراہم کردیں گے محض نوکری کو ذہن میںرکھنا درست نہیں ہے۔اوپر دیے ہوئے وظیفہ کو پو ری توجہ اور دھیان کے ساتھ پڑھیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 545 reviews.