Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات نے مجھے ‘ میرے بھائی اور بہن کو برباد کردیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

میں جب 15سال کی ہوئی تو میری منگنی ہوگئی‘ سسرال والے بہت پیار کرنے والے تھے مگر اچانک ایک خواب میں اُسی جن کو دیکھا اس نے مجھے ایک پرانے گھر میں بند کررکھا تھا اور وہ مجھے کہہ رہا تھا میں تجھے کسی سے شادی کرنے نہیں دوں گا۔

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بارہ یا تیرہ سال کی عمر میں ہی جادو اور آسیب کی لپیٹ میں آچکی تھی۔
میری والدہ بھی شروع ہی سے جادو ‘ آسیب اور جنات کے عذاب میں مبتلا تھی مگر مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک بشارت کے ذریعہ تمام جادو اور جادوکرنے والے کے بارے میں علم عطا کردیا مگر اس کو ختم کرنے کا جو طریقہ تھا وہ میں آج تک کرنے سے محروم ہوں۔ یہ جادو میری ایک ذاتی ڈائری پر ایک شخص نے کروایا تھا اور اس جادو کے بعد یہ ڈائری مجھے دیوانوں کی طرح عزیز ہوگئی تھی‘ میں اس ڈائری کو ہر لمحہ اپنے سینے کے ساتھ لگا کر پھرتی تھی مگر بشارت کے بعد جب میں نے اس کو پھینکنے کی نیت سے ڈھونڈا تو وہ اچانک غائب ہوگئی اور آج اس بات کو تقریباً آٹھ یا نو سال گزر گئے ہیں‘ ڈائری آج تک غائب ہے‘ بہت ڈھونڈا پر ناکام رہی۔
اس کے ساتھ ہی آپ کو بتانا چاہتی ہوں جب مجھے جنات نظر آنے شروع ہوئے تو میں بہت بیمار ہوگئی حتیٰ کہ میں قریب المرگ ہوگئی‘ مگر اللہ نے مجھے اپنے خاص فضل سے زندگی عطا کی۔ صحت یاب تو ہوگئی مگر ان جنات نے سانپوں کی شکل اختیار کرلی اور میرے ساتھ ہولیے‘ ہروقت میری نظروں کے سامنے رہتے‘ کبھی کم ہوجاتے کبھی زیادہ‘ ان کے سردار کا نام ہری والا ہے اور وہی میرا دعویدار بنا ہوا ہے۔
میں جب 15سال کی ہوئی تو میری منگنی ہوگئی‘ سسرال والے بہت پیار کرنے والے تھے مگر اچانک ایک خواب میں اُسی جن کو دیکھا اس نے مجھے ایک پرانے گھر میں بند کررکھا تھا اور وہ مجھے کہہ رہا تھا میں تجھے کسی سے شادی کرنے نہیں دوں گا۔
تو میری بیوی ہے‘ میں نے اس خواب کو صرف خواب ہی سمجھا لیکن زندگی میں حقیقت کچھ ایسی ہی ہوگئی۔ منگنی تو سال کے اندر ہی ٹوٹ گئی اور خوبصورتی کے باوجود کسی نے آج تک مجھے شادی کی نیت سے پسند نہیں کیا۔ بیماری بڑھ چکی اور پوشیدہ امراض میں مبتلا ہوگئی۔ عمر 34 سال ہوچکی ہے مگر پچاس سال کی لگتی ہوں‘ بیماریاں چھائی رہتی ہیں۔ بہن کا رشتہ بھی نہیں ہونے پاتا۔ بھائی اچھے روزگار سے محروم ہے۔ ماں بھی بہت بیمار رہتی ہے۔ اس جن کا کہنا ہے تمہارا بھائی اور تمہاری بہن کو بھی برباد کردوں گا۔ آج تک ان جنات سے حالت جنگ میں ہوں۔ یہ جن نہ مجھے جینے دیتا ہے نہ مرنے دیتا ہے‘ ہروقت اذیت میں مبتلا رکھتا ہے۔مگر۔۔۔! اب پہلے سے حالات قدرے بہتر ہیں‘ آخری چھ سورتوں اور روحانی غسل سے بھی بہت فائدہ ہورہا ہے‘ موتی مسجد جاکر بھی کافی سکون اور فائدہ ملا ہے۔
آج بھی آپ کو خط لکھتے ہوئے جنات نے میری بازو کو بُری طرح جام کردیا ہے‘ کمر میں شدید تکلیف شروع ہوگئی ہے‘ صرف اللہ تعالیٰ ہی مجھ سے یہ خط لکھوا رہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 307 reviews.