Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر کی آرائش اور آپ

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

اگر آپ اپنے گھر کی سجاوٹ کریں گی تو آپ کا سادہ اور چھوٹا سا گھر بھی دیکھنے والے کو بہت خوبصورت لگے گا۔ ضروری نہیں ہے کہ بہت مہنگی مہنگی چیزیں خرید کر ہی گھر کو سجایا جائے بلکہ آپ اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی گھر کی سجاوٹ کرسکتی ہیں۔
(مدیحہ بدر)

شاید ہی کوئی ایسی خاتون ہوں کہ جنہیں اپنے گھر کو سجانے اور خوب سے خوب تر بنانے کی تمنا نہ ہو لیکن بہت سی خواتین کے ساتھ کچھ یوں بھی ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے گھر کی سجاوٹ میں تبدیلی کرنے کی خواہاں ہوتی ہیں تو بہت سارے خیالات ان کے ذہن میں گڈمڈ ہوجاتے ہیں اور انہیں سمجھ میں بھی نہیں آتا کہ کس طرح گھر کو سجایا جائے تو آئیے! ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح سجایا جائے۔ ذیل میں گھر کو سجانے کے مختلف طریقے بیان کیے جارہے ہیں‘ شاید یہ طریقے گھر سجانے میں آپ کی مدد کرسکیں۔
ڈرائنگ روم گھر کا وہ حصہ ہے کہ جسے مہمان سب سے پہلے دیکھتا ہے اور اگر آپ کا ڈرائنگ روم سلیقے سے سجا ہوا نہ ہو تو اس سے آپ کے گھر آنے والے مہمان پر آپ کی شخصیت کاتاثر کچھ اچھا نہیں پڑےگا۔
 اگرڈرائنگ روم کی سجاوٹ کی بات کی جائے تویوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کام میں بہت پیسے خرچ ہوجائیں گے نہیں! آپ کا یہ خیال درست نہیں ہے۔ اگر ڈرائنگ روم کی سجاوٹ میں کچھ چیزوں کا خیال رکھا جائے تو آپ کا سادہ سا ڈرائنگ روم بھی آنے والے مہمانوں پر بہت اچھا تاثر قائم کرسکتا ہے۔ ڈرائنگ روم کی سجاوٹ میں سب سے پہلی بات تو یہ یاد رکھی جائے کہ کبھی بھی آپ اپنی سینٹر ٹیبل کو مختلف شو پیس سے نہیں بھریں، کیونکہ جب آپ مہمانوں کیلئے چائے‘ مشروبات یا دیگر لوازمات کی ٹرے اندر لاکر رکھیں گی تو سب سے پہلے وہ شوپیس آپ کو سائیڈ میں کرنا پڑیں گے جو کہ ظاہر ہے آنکھوں کو بھلا محسوس نہیں ہوں گے۔ سینٹر ٹیبل پر اگر صرف آپ ایک گلدان میں تازہ یا کاغذی پھول ہی رکھ دیں تو اس سے ایک تو ٹیبل بھی خالی خالی نہیں لگے گی اور ٹرے رکھتے وقت آپ کو جلدی جلدی چیزیں بھی نہیں ہٹانا پڑیں گی۔
اگر آپ کے ڈرائنگ روم کے صوفوں کا رنگ گہرا ہے تو اس پر ہلکے رنگ کے کشنز رکھیں اور اگر صوفوں کا رنگ ہلکا ہے تو پھر اس پر گہرے رنگ کے بیک کشنز نمایاں اور اچھے لگیں گے۔ اگر کشنز سادہ ہیں تو پھر آپ ان پر خوبصورت سی کڑھائی یا پینٹنگ کرلیں تو اس سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
اگر ڈرائنگ روم کی کسی دیوار پر آپ بڑی سی پینٹنگ کرلیں تو اس سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
اگر ڈرائنگ روم میں رکھے شوپیسز کی جگہیں تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد تبدیل کرتی رہیں۔ علاوہ ازیں ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنے گھر میں موجود سارے شوپیسز سے ڈرائنگ روم کو بھردیں بلکہ تھوڑے سے شوپیسز علیحدہ بھی رکھ دیں اور کچھ دنوں کےبعد انہیں تبدیلی کیلئے ڈرائنگ روم میں رکھ دیں جبکہ پہلے والے سٹور میں رکھ دیں‘ اس طرح آپ کا ڈرائنگ روم مہمانوں کو اچھا تاثر دے گا۔
ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ اگر آپ کا ڈرائنگ روم بڑا ہے اور اس کی دیواریں ہلکے رنگ کی ہیں تو آپ گہرے رنگ کے صوفے اور پردے استعمال کریں اور اگر چھوٹا ہے تو ہلکے رنگ کے صوفے اور پردے استعمال کریں۔
بیڈ روم: بیڈروم کی سجاوٹ کرتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آپ کے بیڈروم میں کون سا رنگ پینٹ کیا گیا ہے۔ اسی رنگ کی مناسبت سے آپ کارپٹ کا رنگ منتخب کریں یعنی اگر آپ کا بیڈروم کا پینٹ ہلکا گلابی ہے تو اس میں میرون‘ سرخ یا گلابی شیڈ کا کارپٹ خوبصورت معلوم ہوگا۔ اس کے برعکس اگر آپ نیلے یا ہرے رنگ کا کارپٹ بچھالیں گی تو وہ آنکھوں کو بہت بدنما لگے گا۔ اگر آپ کے کمرے میں سفید پینٹ کیا ہوا ہے تو اس پر آپ کسی بھی رنگ کے کارپٹ اور پردے استعمال کرسکتی ہیں۔
بیڈ روم کی دیواروں پر آپ اس کمرے کے سائز اور اس میں سونے والوں کی شخصیت کے مطابق پینٹنگز بھی لگائیں۔ یعنی اگر کمرہ بچوں کے سونے کا ہے تو آپ اس میں بچوں کی پسند کی چیزیں رکھیں نہ کہ اپنی پسند۔۔۔ اس کے علاوہ بچوں کے کمرے میں ایک

Toy Rack

ہونا بہت ضروری ہے تاکہ بچے کھیلنے کے سارے کھلونے اس ریک میں رکھ دیں اور کھلونے ادھر اُدھر بکھرے ہوئے نظر نہ آئیں۔
لاؤنج: آپ لاؤنج میں مختلف سدابہار پھول رکھ سکتی ہیں‘ کرسیاں ساتھ ساتھ جوڑ کر نہ رکھیں کچھ فاصلے پر رکھیں۔ اگر لاؤنج بہت چھوٹا ہے تو اس میں کارپٹ کے اوپر اگر آپ فلور کشنز رکھیں تو آپ کا لاؤنج اور بہت خوبصورت لگے گا۔
مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھتے ہوئے اگر آپ اپنے گھر کی سجاوٹ کریں گی تو آپ کا سادہ اور چھوٹا سا گھر بھی دیکھنے والے کو بہت خوبصورت لگے گا۔ ضروری نہیں ہے کہ بہت مہنگی مہنگی چیزیں خرید کر ہی گھر کو سجایا جائے بلکہ آپ اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی گھر کی سجاوٹ کرسکتی ہیں۔ مثلاً گھر میں اکثر اچار اور جیم وغیرہ کی جو شیشیاں خالی ہوجاتی ہیں آپ ان میں پانی بھر کے منی پلانٹ کی چھوٹی چھوٹی شاخیں کاٹ کے لگائیں اور ان بوتلوں کو تار کی مدد سے یا تو دیوار پرلٹکادیں یا پھر ٹیبل یا ریک پر رکھ دیں۔
آپ گلاس پینٹنگ سے بھی دیواروں کو سجاسکتی ہیں اور آپ پوٹ پینٹنگ کرکے اس سے ڈرائنگ روم‘ لاؤنج اور بیڈروم کو بھی سجاسکتی ہیں۔
اگر آپ اپنے ہاتھوں سے بنی ہوئی چیزوں سے اپنے گھر کو سجائیں گی تو اس سے نہ صرف آپ کا گھر خوبصورت معلوم ہوگا بلکہ جب آنے والے مہمان آپ کے سگھڑپن کی تعریف بھی کریں گے تو یقیناً آپ کا سیروں خون بڑھ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 287 reviews.