Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

جو میں نے دیکھا  سنا اور سوچا

اس جادو کا میرے پاس علاج نہیں

ایڈیٹر کے قلم سے

  قارئین! ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ایک صحابی نے بہتے پانی میں وضو کا تذکرہ کیا تو آپﷺ نے بہتے پانی کے وضو میں بھی احتیاط فرمائی کہ بہتے پانی میں بھی پانی کم سے کم استعمال کیا جائے۔ ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے یہ اس وقت کی بات ہے جب پانی کم تھا‘ اب توپانی وافر مقدار میں موجود ہے۔ یاد رکھیے! سیرت کی تمام کتابیں اٹھائیں تو جگہ جگہ نبویﷺ احتیاطیں ایسے انداز میں نظر آئیں گی جن میں نصیحت بھی ‘احتیاط بھی اور آگاہی بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پانی کی نعمت دی‘ ہماری زمین کے نیچے سے پانی نکلا۔ ہم نے پانی کو ضائع کیا اور پانی ضائع کرنے کے بعد پھر اس کا احساس بھی ہمارے اندر ختم ہوگیا۔ جب کسی بھی نعمت کو انسان ضائع کرے اور ایسے انداز سے ضائع کرے کہ احساس زیاں بھی جاتا رہے تو نظام عالم میں اصول ہے کہ اللہ وہ نعمت چھین لیتا ہے۔ پچھلے دنوں حکومت پاکستان کی طرف سے ایک باتصویر عوامی آگاہی کا منصوبہ برائے تحفظ ترقی آب ملا جس میں چاروں صوبوں کے پتے لکھے ہوئے تھے اور ان سب میں باتصویر اردو اور انگلش میں پانی بچانے کی احتیاطیں اور تدابیر لکھی تھیں۔ یہ پانی بچانے کی احتیاطیں اور تدابیر آج سے صدیوں قبل مزاج نبوت ﷺ میں موجود تھیں اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو قدم بہ قدم اس کی نصیحت کی گئی۔ آئیے! ہم اس نصیحت کو اپنے لیے مشعل راہ بنالیں۔ سنت کا ہر بول‘ ہر عمل قیامت تک کیلئے آباد و شاد رہنے والا ہے۔پانی کے گھریلو استعمال میں بچت کے اصول:ہمیں صاف ستھرے اور صحت مند پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے یاد رکھیے پانی کا ایک ایک قطرہ قیمتی ہے۔ سیدھی راہ اپنائیں‘ مستقبل بنائیں۔٭ برتنوں کا صابن لگاتے وقت پانی کا نلکا کھلا مت چھوڑیں۔ ٭ ایک الگ ٹب میں پانی بھریں اور اس میں صابن لگا کر گندے برتنوں کو ڈبو کر رکھیں تاکہ بعد میں برتن دھونے میں کم پانی استعمال ہو۔ ٭ کپڑے کھنگالتے وقت پانی کا نلکا مسلسل کھلا مت چھوڑیں‘ بالٹی کا استعمال کریں۔ ٭ گاڑی دھونے کے دوران پانی کو مسلسل بہنے نہ دیں‘ بالٹی میں پانی ڈال کر اسفنج یا کپڑے سے گاڑی کی صفائی کریں۔ ٭ اگر گاڑی کو دھونا ہو توگھر کے لان کے قریب گاڑی دھوئیں تاکہ بقیہ پانی پودوں اور گھاس کو ملے۔٭ نلکوں اور پائپوں کے لیک شدہ جوڑ درست کریں۔٭ غسل خانوں میں پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔ ٭ صابن لگاتے وقت نلکا بند رکھیں۔ ٭ دانت برش کرتے وقت پانی کا نلکا بند رکھیں صرف ضرورت کے وقت کھولیں۔ ٭ فلش کے خراب ہینڈل اور پرزہ جات تبدیل کروائیں۔ ٭ کسی بھی نل کو غیر ضروری طور پر کبھی بھی ہرگز کھلا نہ چھوڑیں۔ ٭ لان اور باغیچے کو صرف بوقت ضرورت رات یا علی الصبح فوارے کے ساتھ پانی دیں۔ ٭ راہداریوں‘ پورچ اور گٹر پر پانی ضائع نہ کریں۔ سپرینکلر یا فوارے کا رخ ایسا رکھیں کہ پانی مطلوبہ جگہ سے باہر نہ گرے۔ ٭ پورچ/ راہداریوں کو جھاڑو سے صاف کریں۔ ٭ چھت کی ٹنکی کو اوورفلو سے بچائیں۔ پانی کی سطح کی نشاندہی کا آواز دینے والا آلہ لگوائیں جو کہ پی سی آر ڈبلیو آر لاہور سے بھی میسر ہے۔(پاکستانی تحقیقاتی ادارہ برائے آبی وسائل حکومت پاکستان)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 257 reviews.