Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سینوں کے راز - اسپیشل ایڈیشن حصہ 6

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

سفوف مغلظ خاص

(محمد سلیم شہزادسُمرا‘دنیاپور)

ھوالشافی: بہوپھلی50 گرام‘ لاجونتی 50 گرام‘ تخم سریالہ 50 گرام‘ سمندر سوکھ 50 گرام‘ تخم تال مکھانہ 50 گرام‘ بیج بند 50 گرام‘ تخم اوٹنگن 50 گرام‘ کشتہ قلعی 10 گرام‘ اجوائن خراسانی 10 گرام‘ مصری 800 گرام۔ کوٹ پیس لیں ‘ سفوف مغلظ تیار ہے۔ کبھی کبھی چھلکا اسپغول 200 گرام ڈال دیتا ہوں۔ بغیر چھلکا اسپغول کے سفوف مغلظ دو تا تین گرام صبح و شام ہمراہ دودھ دیں۔فوائد: احتلام‘ جریان‘ کمی سپرم‘ مغلظ منی‘ مقوی باہ اور ٹائمنگ کو بڑھاتا ہے۔

روحانی علاج برائے احتلام:احتلام والے مریض شہادت کی انگلی سے دل پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ لکھیں اگر رات کو پھر آنکھ کھل جائے تو دوبارہ لکھیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ احتلام نہیں ہوگا۔

پوشیدہ امراض اور نزلہ زکام سے نجات:کثرت منی‘ کثرت پسینہ‘ کثرت احتلام اور نزلہ زکام کیلئے مفید ہے۔

ھوالشافی: جوزما شل سیاہ ایک تولہ‘ فلفل سیاہ دو تولہ‘ بہمن سفید دو تولہ‘ گوند کیکر دو تولہ۔ کوٹ پیس کرکالی مرچ کے برابر گولی بنائیں اور ورق نقرہ چڑھا لیں۔ بعدازغذا ایک گولی صبح و شام‘ خشکی زیادہ کرے تو دودھ پی لیں‘ دس دن سے زیادہ استعمال ہرگز نہ کریں۔

معجون درد کش خاص:اعصابی کمزوری‘ جسمانی کمزوری‘ کمر میں دردٹانگوں میں درد‘ گنٹھیا وغیرہ کیلئے مفیدو بے ضرر نسخہ حاضر ہے۔ بنائیے مجھے اور محترم حکیم صاحب کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ھوالشافی: اسگندھ ناگوری‘ بدھارا‘ بکھڑہ‘ سنڈھ‘ مغز بادام قندھاری‘ کھوپرا‘ منقیٰ گٹھلی دور کردہ‘ مغز چلغوزہ کوٹ پیس کر برابر وزن تین گنا شہد ملالیں‘ معجون تیار ہے۔ ایک چمچ صبح و شام ہمراہ دودھ لیں‘ مفید و مؤثر ہے۔

سفوف ہاضم برائے لوبلڈپریشر:ھوالشافی: یہ نسخہ حکیم حافظ ارشد صاحب کا عطیہ ہے اور ان کا معمول مطب ہے۔

کلونجی دو سوگرام‘ میتھرہ دوسوگرام‘ کالی مرچ سوگرام‘ کالا نمک سوگرام‘ نشادر سوگرام۔ کوٹ پیس کر سفوف بنالیں‘ پھکی تیار ہے۔ بعدازغذا ایک تا تین ماشہ صبح وشام ہمراہ پانی دیں۔ گیس بادی‘ لوبلڈپریشر‘ تبخیرمعدہ کیلئے بہترین پھکی ہے۔ ہائی بلڈپریشر کے مریض اس سے دور رہیں۔

بندش حیض وغیرہ کیلئے اکسیر:ھوالشافی: تخم گاجر چھ ماشہ‘ تخم مولی تین ماشہ‘ سوئے تین ماشہ‘ اجوائن تین ماشہ کو ایک پاؤ پانی میں ابالیں‘ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان لیں‘ اس کپ میں شربت خاتون شفاء (عبقری کا) دو چمچ تا چار چمچ ملا کر صبح وشام پلادیں۔ ایام خاص سے چار یوم پہلے دیں‘ انشاء اللہ بندش حیض اور دردوں کیلئے بہترین نسخہ ہے۔

موٹاپے سے نجات کیلئے کڑوی پھکی:موٹاپا دور کرتی ہے‘ خون کی صفائی کرتی ہے‘ ریح ‘ گیس اور ورموں کو تحلیل کرتی ہے۔ھوالشافی: کالی جیری‘ سونف‘ چرائتہ نیپالی‘ اجوائن دیسی‘ سوئے‘ نمک سیاہ‘ کوڑتمہ (حنظل)۔ کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ تین تا پانچ گرام صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ نوٹ: اگر ہائی بلڈپریشرکے مریضوں کو دینی ہو تو نمک سیاہ ہرگز نہ ڈالیں۔

سفوف موٹاپا دور:قبض‘ گیس‘ تبخیرمعدہ‘ بھوک کی کمی‘ اپھارہ وغیرہ۔ھوالشافی: پوست ہلیلہ زرد ایک پاؤ‘ سونف ایک پاؤ‘ تمہ پچاس گرام‘ اجوائن دیسی سوگرام‘ کالی مرچ پچاس گرام‘ برگ پودینہ سوگرام‘ نشادر ٹھیکری پچاس گرام‘ گل گلاب پچاس گرام‘ کالا نمک پچاس گرام‘ ست پودینہ پانچ گرام۔ کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ خوراک: تین تا پانچ گرام صبح و شام ہمراہ پانی۔

نسخہ برائے شوگر:بار بار پیشاب آنے کیلئے‘ مصفی خون‘ مقوی مثانہ‘ شوگر کے زخموں کو مندمل کرنے میں معاون ہے اور آئندہ زخموں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ غرض یہ کہ کئی مریض اس کی بدولت صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ھوالشافی: کریلا خشک سوگرام‘ تمہ ساٹھ گرام‘ تخم جامن سوگرام‘ اندر جوتلخ ساٹھ گرام‘ چاکسو ساٹھ گرام‘ گڑماربوٹی سوگرام‘ دارچینی پچاس گرام‘ مغزبادام قندھاری سوگرام۔ کوٹ پیس کر مکس کرلیں۔ تین تا پانچ گرام روزانہ لیں۔

ذیابیطس (شوگر)۔

(حاجی محمد وارث‘ راولپنڈی)

شوگر کے مریضوں کیلئے قرآنی آیت:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا ﴿بنی اسرائیل۸۰﴾ تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔ شروع اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھیں۔

شوگر کا قدرتی بوٹیوں سے مجرب نسخہ:ھوالشافی: کچور آدھی چھٹانک‘ چرائتہ آدھی چھٹانک‘ کوڑ آدھی چھٹانک‘ تمہ آدھی چھٹانک‘ کالی مرچ دو ماشہ۔

شوگر کا ٹیسٹ دوائی شروع کرنےسے پہلے کروائیں۔ دوائی کو کونڈی میں پیس لیں۔ آٹھ دن تین ٹائم کھانا کھانے کے بعد پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ دوائی کھائیں۔ دوائی آٹھ دن کھا کر شوگر کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر شوگرابھی باقی ہو تو مزید آٹھ دن دو ٹائم کھائیں۔ پرہیز: بڑا گوشت‘ چاول‘ تلی ہوئی اشیاء۔

شوگر کے متعلق معلومات

مرض ذیابیطس (شوگر)1895ء میں دریافت کیاگیا۔

اس مرض کی مدافعت کی سب سے مؤثر دوا انسولین 1930ء میں دریافت کی گئی۔ مریض کو تھکن محسوس ہوتی ہے۔ بھوک کم ہوجاتی ہے۔ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ پیاس زیادہ لگتی ہے۔ پیشاب باربار آتا ہے۔ خارش بھی ہوتی ہے۔ جلد کا انفیکشن اور پیشاب کی تکلیف کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی نئی ایجاد مصنوعی لبلبہ ہے۔ اندھا پن‘ گردے فیل ہونا‘ نچلے دھڑ کا فالج‘ دل کی بیماری کا ہوجانا۔ یہ بیماری بھارت‘ چین‘ ملائیشیا‘ آسٹریلیا اور جاپان میں ہے۔ زیادہ قوت بخش اور مرغن اشیاء استعمال کرنا۔ متوازن غذا اور ورزش ہی اس کے بچاؤ کا طریقہ ہے۔ ذیابیطس کو خاموش قاتل بھی کہا جاسکتا ہے۔ ذیابیطس کا مرض دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ سلاد کا استعمال مثلاً کھیرا‘ مولی‘ گاجر اور ٹماٹر زیادہ کریں۔ سب سے بڑا انسان وہ ہے‘ جس نے سب سے زیادہ انسانوں کی خدمت کی۔ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہوگئی ہے۔

شوگر کے مریض یہ اشیاء شوق سے کھاسکتے ہیں

اروی کے پتے‘بندگوبھی‘ بھنڈی توری‘ سبزتوری‘ پھول گوبھی‘ پھلیاں‘ ادرک‘ پودینہ‘ پانی‘ سلاد‘ سفیدمولی‘ بینگن‘ سوکھی پیاز‘ چائے‘ قہوہ‘ کافی (بغیر چینی)‘ کدو‘ ککڑی‘ کھیرا‘ کریلا‘ چونگائی‘ لال مرچ‘ مولی‘ لیموں‘ ہری مرچ‘ ہری پیاز‘ گوشت (بغیر چربی کے) مچھلی (بغیر تلی ہوئی) مرغی‘ قیمہ‘ ٹماٹر‘ سبزدھنیا‘ پالک ساگ‘ ٹینڈے‘ مٹر‘ شلجم‘ نمک‘ مرچ مصالحہ‘ سرکہ‘ سرکہ والا اچار‘ نمکین لسی‘ نمکین سکنجبین‘ جامن‘ فالسہ‘ چکوترہ‘ ڈائیٹ کوک‘ ڈائیٹ سیون اپ‘ چینی کی بجائے گولیاں پاؤڈر‘ سیب‘ امرود‘ خربوزہ۔

مصائب و مشکلات کا حل:حضرت انس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کو کوئی امرغمگین کرتا تو آپ ﷺ یہ دعا پڑھتے۔یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ یہ دعا نماز کے بعد بکثرت پڑھیں اور چلتے پھرتے بھی۔

آپ کا بی ایم آئی کتنا ہے؟

(پرنسپل (ر)غلام قادر ہراج‘ جھنگ)

بی ایم آئی سے مراد Body Mass Index ہے۔ یہ ایک عالمی فارمولہ ہے جس کے ذریعے معلوم کیا جاتا ہے کہ کوئی موٹاپے کی حدود میں داخل ہوچکا ہے یا معیاری وزن رکھتا ہے۔ موٹاپےکی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں مثلاً وراثتی/ ہارمون کی خرابی یا خوش خوراکی۔۔۔۔

بازار سے خوش رنگ‘ خوش ذائقہ‘ ڈبہ بند غذائیں دستیاب ہیں۔ ان میں اضافی Preserratorsاور مصنوعی رنگوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ یہ غذا بہت دیدہ زیب بن جاتی ہے مگر الرجی‘ جلدی دھبے‘ بے خوابی اور کھجلی جیسے عوارض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ طول عمر چاہیے توموٹاپے کے قریب نہ جائیں۔ اگر کوئی شخص اپنے معیاری وزن سے چالیس پاؤنڈزیادہ وزن رکھتا ہے تو اس کی عمر میں پینتالیس فیصد کمی کا امکان ہے۔ موٹاپےکے باعث دل کی دھڑکن میں ایک منٹ میں چالیس فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ سال میں اس کو تین ماہ سترہ دن زیادہ کام کرنا پڑتا ہے ۔ کام کی زیادتی کے باعث موٹاپے کے شکارآدمی کی عمر کم ہوتی چلی جائے گی درج ذیل چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال موٹاپےکا سبب بن سکتا ہے۔

مٹھائیاں‘ مشروبات‘ جام‘ جیلی‘ آم‘ انگور‘ شہتوت‘ انناس‘ ڈبہ بند پھل‘ کسٹرڈ‘ روسٹ ومرغن غذائیں‘ آئس کریم‘ میٹھی گولیاں‘ ٹافیاں‘ کریم‘ کیک‘ پیسٹری‘ بسکٹ‘ چاول‘ گری دار میوہ جات‘ ڈبل روٹی‘ آلو‘ مکھن‘ گھی‘ زیادہ چینی‘ زیادہ نمک‘ ہڈیوں کا گودا۔۔ ۔ علاوہ ازیں بسیار خوری‘کاہلی اور ورزش نہ کرنا‘ موٹاپے کا موجب بنتی ہیں۔ اگر کسی آدمی کو کسی وجہ سے پیدل چلنے کا وقت نہیں ملتا تو اس کیلئے ضروری ہے کہ غذا کم کردے۔بی ایم ایل معلوم کرنے کا فارمولہ یہ ہے:۔

وزن (کلوگرام میں)۔= BM.L 

قد(میٹرمیں)۔

اگر آپ کا بی ایم آئی 20 سے 25 کے درمیان ہےتو آپ کا وزن نارمل ہے‘ آپ موٹاپے کا شکار نہیں ہیں۔

 ۔26تا 29.9 بی ایم آئی ہو تو آپ موٹاپے کے پہلے درجے میں ہیں۔

 ۔30تا 39.9 بی ایم ایل ہو تو آپ شدید موٹاپے کے درجہ میں ہیں۔

 یا اس سے اوپر خطرناک اور مہلک موٹاپے کی زد میں ہیں۔

اکبر کا وزن75 کلوگرام اور قد5.1 میٹر ہے اس کا بی ایم ایل کیا ہوگا۔

75

1.5x1.5 = 33.3کلوگرام فی مربع میٹر

اکبر 33.3کلوگرام فی مربع میٹر بی ایم ایل رکھنے کی وجہ سے شدید موٹاپے کا شکار ہے۔

یاد رکھیں! جب آپ 26 درجہ یا اس کے اوپر بی ایم ایل کی حدود میں داخل ہوتے ہیںتو مندرجہ ذیل بلائیں آپ کے استقبال کیلئے دوڑتی ہیں اور وہ کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتی ہیں۔امراض قلب۔ ہائی بلڈپریشر۔ سانس لینے میں رکاوٹ۔ شوگر۔ کولیسٹرول کی زیادتی۔ پتے میں پتھری۔ جگر کی خرابی۔ سرجری اور آپریشن میں پیچیدگیاں۔ خون میں فاسد مادوں کا اکٹھا ہونا۔ حمل میں پیچیدگیاں۔ ناف کی ہرنیا۔ بڑی آنت کا کینسر۔ بڑی آنت کا مختلف جگہوں سے پھول جانا۔ بواسیر۔ رحم کا سرطان۔ یورک ایسڈ کا بڑھنا۔ جلد کی سوزش۔ گرمی کابرداشت نہ ہونا۔ جلد میں سرخی اور سوزش۔

موٹاپے سے بچاؤ کی تدابیر:روزانہ واک کریں۔ آپ کی عمر جتنے سال ہے‘ کم از کم اتنے منٹ تیز تیز چلیں‘ ورزش کو اپنا معمول بنالیں‘ چکنائیوں‘ شکر اور میٹھی اشیاء کو مناسب حدود میں استعمال کریں۔ اپنی خوراک میں چربی کو صفر کردیں۔ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں استعمال کریں۔ ریشہ دار غذاؤں کو اپنے شیڈول میں شامل کریں۔ روسٹ اور تلی ہوئی

چیزوں سے حتیٰ الامکان پرہیز کریں‘ کھانا آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھائیں جب تک ایک لقمہ حلق سے نیچے نہ اترے‘ دوسرے لقمہ کوہاتھ نہ لگائیں جب تک حقیقی بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائیں اور ابھی بھوک باقی ہو تو دستر خوان سے ہاتھ اٹھالیں۔ کھانے کے فوراً بعد تیز چلنے یا دوڑنے کی عادت  چھوڑ دیں۔ چینی (جسے عرف عام میں سفید زہر کہا جاتا ہے) اور نمک کو اعتدال کی حد میں استعمال کریں۔نہار منہ‘ نیم گرم پانی میں آدھا لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر پینے کا معمول بنالیں۔ مکئی کے بھنے ہوئے دانے یا مکئی کی روٹی بکثرت کھائیں۔ میتھی کا ساگ استعمال کریں۔مزید تفصیلات کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی شاہکار تصنیف ’’موٹاپے سے نجات‘ علاج نبویؐ اور جدید سائنس‘‘۔ جلدنتائج کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ادارہ کا تیار کردہ ’’موٹاپا نجات کورس‘‘ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ کیلئے تشخیصی علامات اور موافق غذائیں

القادر طبیہ کالج آستان فضل سرگودھا کی گراں قدر تحقیقات کے حوالے سے مختلف بلڈگروپس کی تشخیصی علامات اور موافق غذائیں پیش خدمت ہیں۔

 بلڈگروپ:۔ A+۔1۔

مزاج سرد تر‘ ذائقہ پھیکا‘ رنگ سفید نیلگوں‘ متاثرہ مقام دائیں نصف حصہ‘ سر سے شانہ تک کے تمام امراض یعنی دایاں کان‘ دانت‘ ناک‘ گلا‘ گردن‘ رعشہ‘ کثرت رطوبات‘ اندھراتا‘ برص‘ بلغم‘ سستی‘ سردرد‘ لکنت‘ اعصابی فالج‘ نسیان‘ سفید موتیا‘ کان بہنا‘ خسرہ‘ خون اور بھوک کی کمی‘ اونچا سننا‘ سرسام‘ مرگی۔

مفید غذائیں: گوشت گائے بھینس‘ بھیڑ‘ خرگوش‘ مچھلی‘ باجرہ مکئی‘ بیسن کی روٹی‘ جَو‘ ماش‘مونگ‘ گوبھی‘ مونگرے‘ کچنار‘ لوبیا‘ چقندر‘ ٹماٹر‘ پیاز‘ آلو‘ شکرقندی‘ جامن‘ آلو‘ سیب‘ لوکاٹ‘ مونگ پھلی‘ فالسہ‘ناشپاتی‘ جاپانی پھل‘ مربہ آملہ۔

 :بلڈگروپ B-اور AB۔2۔

مزاج خشک سرد‘ ذائقہ ترش‘ رنگ سفید سرخی مائل‘ متاثرہ مقام: دائیں مثانے سے جگر تک کے تمام امراض یعنی دایاں شانہ‘ بازو‘ پھیپھڑے‘ پسلیاں‘ سانس کی نالیاں‘ تیز حرکت قلب‘ دبلا پن‘ ریاح اور خشکی کی زیادتی‘ قبض‘ نمونیا خشک‘ پھیپھڑوں کا ورم‘ دمہ‘ ہچکی‘ تبخیر معدہ‘ خارش‘ خناق‘ رعشہ گنٹھیا‘ موتیا سیاہ‘ درد گردہ‘ ریاحی۔

مفید غذائیں: بھنا ہوا گوشت گائے بھینس‘ بھیڑبکری‘ اوجھری‘ پرندوں کا گوشت‘ کباب‘ چنے‘پکوڑے‘ دال چنا‘ بیسن ملی گندم کی روٹی‘ کریلے‘ چونگاں پالک‘ سبز چنے‘ ٹماٹر‘ کشمش‘ چلغوزہ‘ ناریل‘ چھوہارے‘ آڑو شیریں۔

:۔بلڈگروپ B+اور AB+۔3۔

مزاج خشک گرم‘ رنگ سرخ زردی مائل‘ متاثرہ مقام: جگر سے دائیں پاؤں تک کے تمام امراض یعنی تمام عضلات میںسکڑ‘ رطوبات کی کمی‘ خشکی زیادہ خون کا دباؤ‘ ریاح کی زیادتی‘ شدید قبض‘ مالیا خولیا‘ عرق النساء‘ دایاں مثانہ اور خونی بواسیر‘ اختلاج قلب‘ نچلے دھڑکا فالج‘ درد گردہ‘ یورک ایسڈ کی زیادتی‘ احتلام‘ خون کی خرابی‘ کثرت حیض‘ ہرنیاں‘ ناسور‘ ہسٹریا‘ کینسر‘ پیشاب کی بندش۔

مفید غذائیں: چھوٹا گوشت‘ بطخ اور پرندوں کا گوشت‘ انڈے کی زردی‘ دال مسور‘ نمک مرچ اور بیسنی روٹی‘ ساگ‘ تارامیرا‘ رائی‘ میتھی‘ مکو سرسوں‘ چنے سبز‘ توت‘ شہتوت سیاہ‘ کھجور‘ انجیر‘ آم‘ پودینہ۔

4۔بلڈگروپo+: مزاج گرم خشک‘ رنگ زرد سرخی مائل‘ متاثرہ مقام بائیں سر سے مثانے تک کے تمام امراض یعنی بایاں نصف‘ دماغ‘ گال آنکھ کان دانت جبڑا‘ جگر کا سکڑنا‘ غشی‘ درد شقیقہ‘ دل کا پھیلاؤ‘ جنون‘ آنکھ‘ کان‘ جبڑے کا درد‘ نکسیر‘ کھانسی‘ سِل‘ بے خوابی ‘ کدو دانے‘ سرعت انزال۔

مفید غذائیں: گوشت‘ بھیڑ‘ دنبہ‘ بکری‘ ٹینڈے‘ توری کے ساتھ دیسی گھی میںپکا ہوا انڈےکا حلوہ‘ دال مونگ‘ تلوں والے روغنی نان‘ روٹی گندم‘ ادرک‘ لہسن‘ توری ساگ‘ کلفہ‘ شلجم‘ انگور شیریں‘ کھجور‘ تر (ہلدی‘ سونڈھ‘ کالی مرچ بطور مصالحہ)

5۔بلڈگروپ o-:مزاج گرم تر‘ ذائقہ نمکین‘ رنگ زرد سفیدی مائل‘ متاثرہ مقام بائیں شانے سے طحال تک کے تمام امراض یعنی بازو‘ پھیپھڑا‘ چھپاکی‘ سانس کی نالی‘ طحال‘ انتڑیوں کی سوزش‘ شدید پیچش‘ پیشاب میں جلن‘ سوزاک‘ داد‘ پھنسیاں‘ لیکوریا‘ کانچ کا نکلنا‘ دایاں فالج‘ ہائی بلڈپریشر‘ ذات الجنب۔

مفید غذائیں: مغز سری پائے ‘ بھیڑبکری اور دنبے کا گوشت‘ دودھ گائے‘ بکری‘ بالائی‘ مکھن‘ دیسی گھی‘ دلیہ‘ سویاں‘ دال ماش‘حلوہ‘ سوجی‘ ساگودانہ‘ گندم کی روٹی‘ ستو‘ کسٹرڈ‘ کھچڑی‘ حلوہ کدو‘ گاجر‘ پیٹھہ‘ مولی‘ پستہ‘ بادام‘ خوبانی‘ امرود‘ خربوزہ‘ گرما‘ کیلا‘ شریفہ۔

6۔بلڈگروپ A-: مزاج تر گرم‘ ذائقہ میٹھا‘ رنگ سفید زردی مائل‘ متاثرہ مقام طحال سے بائیں پاؤں تک کے تمام امراض یعنی طحال ‘ لبلبہ‘ ریکٹم‘ گردہ‘ مثانہ‘ موٹاپا‘ بایاں عضو تولید‘ جسم کا پھولنا‘ لیکوریا‘ باربار پیشاب‘ شوگر‘ جریان‘ اسہال‘ بول بستری‘ بندش حیض‘ آتشک‘ بایاں فالج۔

مفید غذائیں: انڈے کی سفیدی کا پانی‘ بریانی‘ چاول‘ چھلکا اسپغول‘ کھیرساگودانہ ‘ گندم کی روٹی‘جوار سفید‘ بھنڈی توری‘ اروی‘ گھیاتوری‘ ٹینڈے کدو‘ گھیا‘ مالٹا‘ لیچی‘ چکوترا‘ فروٹر‘ تربوز‘ سردا‘ دھنیا سبز‘ ککڑی‘ مولی کے پتے‘ کھیرا‘ چقندر‘ مصالحہ میںخشک دھنیا۔ نوٹ: سرگودھا یونیورسٹی کےشعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کی ریسرچ کے مطابق مختلف بلڈگروپس کے لیے پسندیدہ موسم اور غذائی اعتبار سے بطور Nutxientدرج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے۔

نمبرشمار

نام گروپ

پسندیدہ موسم

غذائی لحاظ نیوٹرسنیٹ

1

A-,A+

سردی

زنگ اور میگنیشیم

2

O-,O+

بہار

آیوڈین

3

B-,B+

گرمی

لوہا

4

AB-,AB+

خزاں

کیلشیم

آک کے عجیب و غریب و مفید نسخہ جات

باؤلاکتا کاٹ لے تو:ھوالشافی: پاؤ شیرمدار‘ پاؤ آب برگ بھنگڑہ سفید‘ مریض کوپلادیں تاکہ وہ قے کردے۔

درد سر کیلئے اور زکام کیلئے نسوار:آک کے پھول سایہ میں خشک کریں‘ کوزہ میں بند کردیں‘ دو تین سیر اوپلوں میں جلادیں‘ بوتل میں محفوظ کرلیں‘ نسوار تیار ہے۔

درد کان کیلئے:آ ک کے زرد پتے‘ گردو غبار سے صاف کریں‘ گھی سے چپڑ کر آگ پر گرم کریں‘ سکڑنے پر ہتھیلی سے مسلیں اور کان میں نچوڑ دیں‘ درد کان ختم۔

بہرہ پن:اوپر کے طریقہ سے پانی کو شیشی میں محفوظ کرلیں‘ چند روزہ استعمال سے بہرہ پن دور۔

کھانسی کیلئے فقیرانہ گولیاں:آک کے سبزپتوں پر باریک رواں ہوتا ہے چاقو سے جدا کرکے باجرے کے دانے کے برابر گولیاں بنالیں۔ صبح و شام کھلا کر بعد میں پان کا بیڑہ کھلادیں۔

پرانی کھانسی و دمہ دور:آک کے لونگ دو عدد روزانہ کھائیں‘ ہفتے کے بعد ایک لونگ کااضافہ کرتے جائیں اور دس لونگ روزانہ تک کھائیں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ بعد آرام آجائے گا۔

 

مارگزیدہ کیلئے:ڈسی ہوئی جگہ پر شیرمدار قطرہ قطرہ ٹپکائیں‘  جذب ہوجائے گا‘ جذب ہونا بند ہوجائے تو بس کردیں۔

 

بچھو کاٹے کیلئے:آک کا پتہ تلوں کے تیل میں چرب کرکے باندھیں‘ بیج مدار چبوائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 120 reviews.