Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

پرکشش جسم اور گوری رنگ
میں نے ادویات استعمال کیں‘ بیوٹی پارلر سے کریمیں بنوائیں لیکن بیکار ثابت ہوئیں۔ مجھے اپنے ہاتھ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کتنے بھدے اور کتنے کالے ہیں۔ میرا جسم کالا اور موٹا ہے۔ مجھے مشورہ دیجئے۔ میں رنگ گورا اور جسم پرکشش کرنا چاہتی ہوں۔ (سویرا بخش‘ لالہ موسیٰ)۔

مشورہ: اب میں اس بچی کو کیا مشورہ دوں؟ یہ بچے اخبارات میں اشتہار پڑھ کر الٹی سیدھی دوائیاں خرید لیتے ہیں۔ کمزور جسم اور پچکے گال دواؤں سے ٹھیک نہیں ہوتے۔ اسی طرح رنگ گورا کرنے کی کریم لگانے سے بعض دفعہ نقصان ہوتا ہے۔ مثلاً چہرے پردانے نکل آتے ہیں‘ کسی کا رنگ مزید خراب ہوجاتا ہے۔ ایسی اشتہاری کریموں سے اجتناب کرنا چاہیے۔سچ یہ ہے کہ کالا رنگ عیب نہیں۔ رنگ اور روپ ظاہری باتیں ہیں۔ دراصل صورت کے بجائے سیرت اچھی ہونی چاہیے۔ سویرا! آپ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنے لیے حیاتین تجویز کرائیے اور اپنی غذا میں پھل‘ تازہ سبزی اور دودھ شامل کیجئے۔ چار چمچے دودھ لے کر اس میں ایک لیموں کا رس شامل کیجئے۔ دودھ پھٹ جائے گا۔ اب اس آمیزے کو چہرے‘ ہاتھوں اور پاؤں پر اچھی طرح مل لیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد دھو لیجئے۔ روزانہ یہ آمیزہ لگائیے۔ ایک گلاس پانی میں شہدایک چمچ اور آدھے لیموں کا رس ڈالیے اور روزانہ صبح پی لیجئے۔ امید ہے آپ کا رنگ صاف ہوجائے گا۔
جسمانی کمزوری دور کرنے کیلئے روزانہ سات بادام اور ایک چمچہ کشمش آدھے کپ پانی میں رات کو بھگوئیے۔ صبح بادام چھیل کر کشمش کے ساتھ کھائیے اور پانی بھی پی لیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کیجئے۔ کیلے میں بہت پوٹاشیم ہوتی ہے‘ دوتین کیلوں کا ملک شیک بنا کر پی لیا کیجئے۔ آج کل آم کا موسم ہے تو روزانہ دو تین آم کھا کر اوپر سے دودھ پیجئے۔ آپ کی صحت ٹھیک ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ آپ بیسن سے منہ دھوئیے اور آدھے کپ تیز گرم دودھ میں روئی بھگو کر اس سے اپنا چہرہ اچھی طرح صاف کیجئے۔ روئی گندی ہوجائے تو صاف روئی لے کر چہرے پر اچھی طرح ملئے بعد میں پانی سے منہ دھولیجئے۔ دودھ سے چہرے کا میل کچیل صاف ہوتا ہے۔

’’سنبھالو‘‘ کے پتوں سے علاج
میں شادی شدہ عورت ہوں‘ میرے جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے‘ جس کی وجہ سے میں مختلف مسائل کا شکار ہورہی ہوں۔ براہ مہربانی میرے لیے اس کا کوئی آسان ساعلاج تجویز کردیں۔ (ش،غ)۔

مشورہ: سنبھالو تین چار گز لمبا درخت ہے جس کے پتے انار کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں مگر ان کارنگ نیچے سے سفید سبزی مائل ہوتا ہے۔ بیج کالی مرچ کی طرح ہوتے ہیں۔ پھول زردی مائل نیلے رنگ کے چھوٹے چھوٹے خوشوں میں نکلتے ہیں اس پودے کے پتے اور بیج مختلف امراض دور کرنے کے سلسلے میں زمانہ قدیم سے استعمال ہورہے ہیں۔ سنبھالو کے پتے جسم کی بڑھی ہوئی گرمی بھی دور کرتے ہیں۔ سنبھالو کے پتے خشک کرکے پیس لیجئے‘ آدھا چمچ چائے والا میں تھوڑا سا شہد ملا کر کھاتے ہیں۔ گوشت‘ مچھلی اور انڈے ہرگز نہ کھائیے۔ ہرا دھنیاروزانہ کھائیے۔ ٹینڈے‘ شلجم‘ گھیا‘ قلفے کا ساگ اور دہی اپنی غذا میں شامل کیجئے۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

دودھ سے علاج
میں اور میرا شوہر صبح سے رات گئے تک کام کرکے بُری طرح تھک جاتے ہیں۔ میری آنکھیں سوج گئی ہیں اور چہرہ مرجھا گیا ہے‘ سر کے بال روکھے ہوگئے ہیں۔ ہمیں کوئی قدرتی علاج بتائیے کیونکہ ہم دوا کے قائل نہیں۔ (عالیہ مظفر‘ شیخوپورہ)۔

مشورہ: عالیہ بی بی! زندگی سادہ طریقے سے گزاری جائے تو معمولی بیماریوں کے سوا انسان کسی خطرناک مرض کاشکار نہیں ہوتا۔ آپ لوگ بہت اچھے ہیں کہ دوا بالکل نہیں کھاتے۔ جب آپ زیادہ تھکن محسوس کریں تو گرم دودھ کا ایک گلاس چسکی چسکی کرکے پی لیا کیجئے‘ تھکن دور ہوجائے گی۔  ٹھنڈے دودھ سے اپنی آنکھوں کی تھکن اور سوجن ختم کریں۔ آدھا کپ ٹھنڈا دودھ لیجئے‘ اس میں تھوڑی سی روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھئے۔ دوتین منٹ بعد ہٹا کر دودھ میں بھگو کر پھر آنکھوں پر رکھیے۔ یہ عمل کم از کم پندرہ منٹ تک کریں تھکن دور ہوجائے گی۔ایک چمچہ کلف اور ایک چمچہ جو کے آٹے کو ایک چمچہ دودھ میں ملا کر پتلا سا آمیزہ (پیسٹ) بنا لیجئے اور اسے چہرے اور گردن پر لگا کر دس منٹ کیلئے لیٹ جائیے۔ پھر پانی سے اچھی طرح منہ دھو لیجئے‘ چہرے پرتازگی آجائے گی۔بادام کی کھلی عام ملتی ہے۔ دو تین چمچے کھلی آدھے کپ کھولتے دودھ میں ملائیے اور سر کے بالوں میں اچھی طرح لگائیے۔ آدھ گھنٹے بعد سر دھو کر کسی اچھے تیل کی معمولی مقدار انگلیوں میں مل کر سر کے بالوں پر پھیرلیجئے۔ ہفتہ میں ایک دو دفعہ سر دھویا جاسکتا ہے‘ امید ہے کہ بالوں میں چمک آجائے گی۔ موسم کے لحاظ سے پھل ضرور کھائیے اورقدرتی صحت کی نعمت سے لطف اندوز ہوئیے۔

بالوں کے مسائل
میری عمر چودہ سال ہے‘ میرے منہ پر دانے نکل آئے ہیں‘ مجھے بال لمبے کرنے کا شوق ہے لیکن سر میں خشکی بہت ہے۔ ہمارے شہر میں سردی بہت پڑتی ہے‘ لہٰذا کبھی کبھی سردھوتی ہوں۔ میرے مسئلے کا حل کردیجئے۔ (رضیہ شہزاد‘سوات)۔

رضیہ بی بی! آپ سر میں زیتون کا تیل لگائیے‘ بال مضبوط ہوکر بڑھ جائیں گے‘ خشکی بھی دور ہوجائے گی۔ آج کل تو موسم گرما ہے تودہی میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر سر کے بالوں میں ایک گھنٹے کیلئے لگائیے پھر دھو لیجئے۔ ہفتہ میں دو بار اس طرح کیجئے‘ بال ملائم ہوں گے اور خشکی بھی نہیں رہے گی۔ چہرے کے دانوں پر آپ کچھ نہ لگائیے‘ گھیگوار مل جائے تو اس کا گودالگائیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 997 reviews.